ANP Shahbaz Garhi Mardan

ANP Shahbaz Garhi Mardan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ANP Shahbaz Garhi Mardan, Political Party, Rajshahi Division.

24/07/2024

بنوں کے واقعات کے بعد وہاں کے حالات اور امن جرگہ اور صوبائی حکومت کے اقدامات ....اور
11 اکتوبر کو تمام پختون سیاسی جماعتوں ..اقوام..اور عام پختونوں کا ایک بڑے جرگے کی کال دی گئی ہے
یہ دونوں ڈویلپمنٹس انتہائی خطرناک ہے اور وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کو ہوش کے ناخن لیکر اس کو انتہائی افہام و تفہیم اور تدبر سے حل کرنے کی ضرورت ہے ورنہ حالات قابو سے نکل سکتے ہیں اور پھر یا تو ایک بڑے سانحہ پیش آسکتا ہے یا پھر انتہائی زلت امیز طریقہ سےریاستی اداروں اور وفاقی حکومت کو شرائط ماننے ہو نگے

23/07/2024

Anp strike against loadsheding

30/06/2024
خیبر پختونخوا حکومت کی رضامندی سے فوجی اپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا فیصلہ ۔۔
23/06/2024

خیبر پختونخوا حکومت کی رضامندی سے فوجی اپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا فیصلہ ۔۔

20/06/2024

خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بنانے کے با وجود لوڈ شیڈنگ سمجھ سے باہر ھے

19/06/2024

پي ټي آئي واله ته د بجلئ نوم اخستل داسې دي لکه بختي رحمان ته چې د ډرر اواز وکې😝

19/06/2024

ایمل ولی نے پورے ملاکنڈ پر ایک بار پھر پگڑی والوں کے قبضے کی پیشگی خبر دے دی ۔ نورستان میں بڑالشکر تیار ۔ جنرل باجوہ اور جنرل فیض سمیت تمام سہولت کاروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ ۔ بجلی لوڈشیڈنگ اور صوبائی حقوق پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان ۔ جے یو آئی اور اے ین پی میں اتحاد کی خبر بھی دے دی ۔ آزاد کشمیر کی طرح پختونوں کا احتجاج وقت کی ضرورت ہے ۔

EId Mubarak to all Muslims
16/06/2024

EId Mubarak to all Muslims

15/06/2024

ڈپٹی کمشنر مردان کی اخکامات کے مطابق چیئرمین وی سی 3 شھبازگڑھی ملک ظفر علی کے نگرانی میں قربانی کے جانوروں کا فضلہ اور ہڈیاں وغیرہ تدفین کے لیے خوڑ کنارے نزد محلہ مبارک خیل،بہرام خیل ایک بڑا کڈہ بنادیا گیا ہے سب حضرات جانوروں کے فضلجات اس میں ڈالے بدبوں اور بیماریوں سے بچنے کے لیے عید کے چھوتے دن دوبارہ ایسکسیویٹر سے اس کے اوپر مھٹی ڈالا جائے گا ۔ شکریہ

ان شاءاللہ عید الاضحٰی کے موقع پر 7up , Pepsi Coca-Cola ,dew, sprite,marinda,کا بذات خود بھی بائیکاٹ کروں گا ۔امید ہے سا...
13/06/2024

ان شاءاللہ عید الاضحٰی کے موقع پر 7up , Pepsi
Coca-Cola ,dew, sprite,marinda,
کا بذات خود بھی بائیکاٹ کروں گا ۔امید ہے ساتھ دینے والے بہت ہوں گے۔
𝑭𝒐𝒍𝒍𝒐𝒘𝒆𝒓𝒔.

میں اب بوڑھا ہو چکا ہوں گاؤں گاؤں ، گلی گلی نہیں گھوم سکتا تاکہ اپنی قوم کو یہ بتا سکوں کہ اسلام کے نام پر آپ کے ساتھ جو...
12/06/2024

میں اب بوڑھا ہو چکا ہوں گاؤں گاؤں ، گلی گلی نہیں گھوم سکتا تاکہ اپنی قوم کو یہ بتا سکوں کہ اسلام کے نام پر آپ کے ساتھ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے یہ بربادی کے سوا کچھ نہیں!
باچا خان

08/06/2024

فلسطین کا سفر...سنہ 1926ء میں حج ادا کرنے کے بعد میں فلسطین گیا. وہاں عرب مسلمانوں کے حالات دیکھ کر مجھے پتہ چلا کہ پشتو...
06/06/2024

فلسطین کا سفر...
سنہ 1926ء میں حج ادا کرنے کے بعد میں فلسطین گیا. وہاں عرب مسلمانوں کے حالات دیکھ کر مجھے پتہ چلا کہ پشتونوں کی طرح عربوں کو بھی مولویوں نے امام مہدی کے انتظار میں بٹھایا ہے کہ وہ آئے گا اور سب کچھ ٹھیک کرکے دے گا. بیت المقدس (یروشلم) میں میں گھومتا تھا. معلومات لیتا اور ہوٹلوں میں عربوں کے ساتھ فلسطین اور عربوں کے مستقبل پر بحث کرتا.

ایک دن چند فلسطینیوں سے بحث ہو رہی تھی.میں نے کہا کہ دیکھو یہ آپ لوگ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں کہ یہودیوں پر اپنے زمینیں فروخت کرتے ہیں اور یہودی اس زمین کو آباد کر لیتے ہیں. یہ کام آپ لوگ خود کیوں نہیں کرتے؟ میں نے یہاں جو زمین آباد دیکھی ہے جہاں خوبصورت بنگلہ، باغیچہ اور پانی کا انتظام ہو وہ زمین یہودی کی ہوتی ہے اور جو زمین بنجر ہوتی ہے وہ مسلمان کی ہوتی ہے. یہودیوں نے فلسطین میں چھوٹے چھوٹے خوبصورت گاؤں بسائے اور بسا رہے ہیں لیکن آپ عرب غفلت کی نیند سو رہے ہیں.

ان میں سے ایک عرب نے کہا کہ یہ چودهویں صدی آخری صدی ہے. ہم اپنی زمینیں یہودیوں کو اس لیے فروخت کر رہے ہیں کہ اس کے بعد تو امام مہدی آئے گا اور یہ ساری زمینیں دوبارہ مسلمانوں کی ہو جائیں گی.

تب مجھے اندازہ ہوا کہ مولوی نے پشتونوں کی طرح عربوں کو بھی امام مہدی کے انتظار میں بٹھایا ہے. وہ اتنے بے علم تھے کہ امام تو چھوڑو جب پیغمبروں کا ساتھ قوم نے نہیں دیا وہ بھی اپنی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے.

اب کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ فلسطین چلا جاؤں اور ان عربوں سے پوچھوں کہ وه چودهویں صدی تو ختم ہوگئی. وہ زمینیں کس کی ہوئیں یہودیوں کی یا مسلمانوں کی؟ جو قوم اپنی مفادات اور سرزمین کی حفاظت نہیں کرتی وہاں ظلم کی حکومت قائم ہوجاتی ہے.

باچا خان: میری زندگی اور جد و جہد۔

مردان ، ‏سابق وزير اعلی امیر حیدر خان ہوتی باغیچہ ڈھیری  میں صمد خان کی بیمار پرسی اور عیادت کررہے ہیں۔اس موقع پر پارٹی ...
04/06/2024

مردان ، ‏سابق وزير اعلی امیر حیدر خان ہوتی باغیچہ ڈھیری میں صمد خان کی بیمار پرسی اور عیادت کررہے ہیں۔اس موقع پر پارٹی کی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔۔

صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کی باچا خان مرکز پشاور میں مختلف وفود سے گفتگو:🔴ضلع مومند میں امن و...
04/06/2024

صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کی باچا خان مرکز پشاور میں مختلف وفود سے گفتگو:

🔴ضلع مومند میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر حکومتی خاموشی تشویشناک ہے
🔴ضلع بھر میں دہشتگردوں کی کھلے عام نقل و حرکت اور سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں
🔴مومند میں اساتذہ ہو یا کاروباری اور تجارتی شخصیات سے سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے
🔴اطلاعات ہیں کہ مومند سے تعلق رکھنے والے تجارتی افراد سے صوبہ بھر میں بھتہ لئے جارہے ہیں
🔴چند دن قبل بھتہ نہ دینے کی پاداش میں غلنئی میں ایک ماربل فیکٹری کو جلایا گیا
🔴اس سے اگلے دن غلنئی ہی میں پولیس چوکی پر گرنیڈوں اور آتشیں اسلحے سے حملہ کیا گیا
🔴کرک میں دہشتگردوں کی جانب سے ناکے لگا کر لوگوں سے بھتے لینا پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتا ہے
🔴ثبوت موجود ہیں کہ عملی طور پر دہشتگرد کھلے عام گشت کرتے ہیں، اب تک کوئی حکومتی موقف سامنے نہیں آیا
🔴وزیرستان کو عملی طور پر اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد دہشتگرد پورے جنوبی اضلاع میں اپنی گرفت مضبوط کررہے ہیں
🔴غفلت رہی تو وزیرستان ، مومند اور کرک جیسی صورتحال جلد دیگر اضلاع میں بھی پیدا ہوجائے گی
🔴حکومت اور متعلقہ اداروں کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات خطرناک ہیں

|

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 91 منصوبوں کو ختم کردیا ہے ۔جس میں وومن یونیورسٹی مردان اور انجنیئرنگ یونیورسٹی مردان بھ...
04/06/2024

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 91 منصوبوں کو ختم کردیا ہے ۔جس میں وومن یونیورسٹی مردان اور انجنیئرنگ یونیورسٹی مردان بھی شامل ہیں ۔

BACHA KHAN BABA ❤️❤️❤️Best photo 🌹🌹🌹🥀🥀🥀🥀💯💯🎋
03/06/2024

BACHA KHAN BABA ❤️❤️❤️
Best photo 🌹🌹🌹
🥀🥀🥀🥀
💯💯
🎋

ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے 76 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ..
02/06/2024

ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے 76 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ..

02/06/2024

فوج ، عدلیہ ، بیروکریسی سیاستدان سب تقسیم ہو چکے ہیں
تقسیم کا یہ سلسلہ کہیں ملک کو تقسیم کرنے پر نہ پہنچ جائے

02/06/2024

تحصیل گڑھی کپورہ کا بلڈنگ کا وعدہ کرنے والا امیر فرزند نے کھنڈرات میں بلڈنگ بنانے کے لیے ٹینڈر اور فنڈ جاری کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو درخواست دے دی ہے ۔جس سے ایم پی اے صاحب کی زمینوں کی مارکیٹ میں اضافہ ہو جائے گا ۔ایک قہاوت ہے کہ الیکشن میں گیے وعدوں پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرنا

یوتھیے فوج پر سانحہ 71 کا الزام تو دھرتے ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ 71 میں ہتھیار ڈالنے والا جنرل امیر عبداللہ خان نیازی ع...
02/06/2024

یوتھیے فوج پر سانحہ 71 کا الزام تو دھرتے ہیں
مگر یہ نہیں بتاتے کہ 71 میں ہتھیار ڈالنے والا جنرل امیر عبداللہ خان نیازی عمران خان کا تایا تھا

یہ نہیں بتاتے کہ جنرل غلام احمد رضا برکی 1969 سے 1971 تک بنگال کا گورنر تھا
اور وہ عمران خان کا سگا ماموں تھا
یہ نہیں بتاتے کہ اسد عمر کے باپ جنرل غلام عمر پر بھی پاکستان توڑنے کا الزام تھا
یہ نہیں بتاتے کہ
جنرل واجد علی برکی جو کہ عمران خان کا سگا خالوں تھا اور جس نے سکندر مرزا کو بالوں سے گھسیٹ کر اقتدار چھین کر عمر ایوب کے دادا ایوب خان کی جھولی میں ڈالا تھا
اور خود ایوب کی کابینہ کا وزیر صحت بن کر پورے ملک پر سیکنڈ کمان کرتا رہا
اس کی فرمائش پر جنرل غلام احمد رضا برکی کو 1969 میں بنگال کا گورنر لگایا گیا تھا
71 کے سارے کردار
امیر عبداللہ نیازی ہو یا احمد رضا برکی
واجد علی برکی ہو یا غلام عمر
سارے کے سارے
آج عمران خان
اسد عمر ، عمر ایوب کی شکل میں کہاں کھڑے ہیں ؟
شیخ مجیب کے ساتھ
یا پھر 9 مئی کے ساتھ
منقول ۔۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا، صوبائی کلچرل کمیٹی تشکیل دے دی گئیصوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کمیٹی کی منظوری دے دیصوبائی...
31/05/2024

عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا، صوبائی کلچرل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کمیٹی کی منظوری دے دی
صوبائی سیکرٹری ثقافت اکبر ہوتی ایڈوکیٹ کلچرل کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
کمیٹی کے اراکین میں فضل مومند، ابرار غر، حبيب عابد اور ہمدرد اورکزئی شامل ہیں
کمیٹی صوبہ بھر میں ثقافتی سرگرمیوں سمیت مختلف سیمینارز اور تقاریب کے انعقاد کیلئے اقدامات کرے گی
کمیٹی کلچر پالیسی کے حوالے سے پارٹی کو تجاویز اور سفارشات بھی فراہم کرے گی

Address

Rajshahi Division

Telephone

+923005337635

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Shahbaz Garhi Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Rajshahi Division government services

Show All