MQM Latifabad Hyderabad

MQM Latifabad Hyderabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MQM Latifabad Hyderabad, Political Party, Rajshahi Division.

01/08/2024
28/07/2024
مورخہ 27 جولائی  بروز جمعہآل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رکن فرید نواز بھٹی بھائی نے اے پی ایم ایس او حید...
27/07/2024

مورخہ 27 جولائی بروز جمعہ

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رکن فرید نواز بھٹی بھائی نے اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے انچارج حماد رضوان بھائی اراکین کمیٹی عبدالغفارناغڑزلفی بھائی، حارث خانزادہ بھائی کے ہمراہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی یونٹ کے ساتھیوں سے کراچی میں ہونے والے یوتھ کنونشن کے حوالے سے میٹنگ اور تنظیمی امور پر گفتگو کی اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی ہدایت دی۔




25/07/2024

MQM Pakistan Cordially Invites you to attend the "𝐘𝐎𝐔𝐓𝐇 𝐂𝐎𝐍𝐕𝐄𝐍𝐓𝐈𝐎𝐍" on Sunday 5 PM 28th July 2024
At EXPO Center, Karachi.

18/07/2024

ایم کیو ایم کے حق پرست گورنر اینیشیٹو کے تحت حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے حق پرست آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

نیاز اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں ہیں

ٹھنڈے پانی، پنکھوں اور سیکیورٹی انتظامات پر کام تیزی سے جاری

آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ کل شام 6 بجے شروع ہوگا

پہلے مرحلہ میں 50 ہزار سے زائد نوجوان ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔

نیاز اسٹیڈیم میں تین روز 19، 20 اور 21 جولائی تک یہ ٹیسٹ جاری رہیں گے۔ ہر روز ٹیسٹ کے 2 سیشن ہوں گے

09/07/2024

ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 219 حیدرآباد پروفیسر عبد العلیم خانزادہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں آج قائمہ کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی

07/07/2024
07/07/2024
آج مورخہ 6 جولائی بروز ہفتہ اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کا گورنمنٹ مونو ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کوہسار کے تعاون سے طلباء و ...
06/07/2024

آج مورخہ 6 جولائی بروز ہفتہ

اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کا گورنمنٹ مونو ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کوہسار کے تعاون سے طلباء و طالبات کو پیشہ ورانہ فنی تعلیم میں مہارت دینے کے حوالے سے "ہنرمندی اور صلاحیت ایک ساتھ" کے نام سے آگاہی ورکشاپ پروگرام کا انعقاد،

حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ و چیئرمین انسٹیٹیوٹ مینیجمینٹ اویس خان، صدر گسٹا حیدرآباد ڈویژن محمود چوہان، اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے انچارج حماد رضوان و دیگر کی شرکت

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بچوں کو مستقبل میں ہنر مندی کے ذریعے کارآمد فرد بنانے کے لئے سندھ ٹیوٹا کے تعاون سے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ تھے و دیگر مہمانان گرامی میں اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے انچارج حماد رضوان بھائی و اراکینِ سیکٹر کمیٹی، چیئرمین انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی اویس خان و دیگر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران،منیجر سی سی اینڈ پی سی سندھ ٹیوٹا حیدرآباد ریجن کامران علی خان، ہیڈ ماسٹر GBLSS پاک نیشنل مرتضی قائم خانی، ڈویژنل صدر GSTA حیدرآباد محمود چوہان، انچارج پرنسپل جی ایم آئی کوہسار عرفان شیخ، سابقہ پرنسپل جی ایم آئی کوہسار شبیر بالادی اور دیگر شامل تھے اس سلسلے میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کی جانب سے گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کوہسار میں طالب علموں کی رہنمائی کے لیے "ہنرمندی اور صلاحیت ایک ساتھ" کے نام سے کیریئر کاؤنسلنگ اور آگاہی سیشن کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق (مڈل پاس) نویں اور دسویں جماعت کے لئے دو سالہ کورس شروع کیا جارہا ہے جو کہ ٹریڈ ٹیسٹنگ کمیشن بورڈ سے منسلک ہے جو طالب علم آٹھویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے اب وہ بآسانی اس پروگرام کے ذریعے اپنی تعلیم مکمل اور جاری رکھ سکیں گے۔ جس میں کمپیوٹر، مشینسٹ، مکینکل، پلمبنگ اینڈ سولر واٹر، آرٹس اینڈ ڈیزائننگ، الیکٹرکل اور دیگر بہت سارے کورسز اس 2 سالہ پروگرام میں رکھے گئے ہیں جس میں عمر کی حد (13 سے 30 سال) ہے۔

مزید یہ کہ انسٹیٹیوٹ میں بہت جلد پروڈکشن یونٹ کا بھی قیام کیا جارہا ہے، جو طالبِ علموں کو فنی تعلیم سیکھنے کے ساتھ ساتھ روزگار کا بھی ذریعہ بنیں گا۔
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر

آج مورخہ 27 جون بروز جمعراتانچارج اے پی ایم ایس او و اراکین مرکزی کمیٹی کی ہدایت اور طُلباء کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئ...
27/06/2024

آج مورخہ 27 جون بروز جمعرات

انچارج اے پی ایم ایس او و اراکین مرکزی کمیٹی کی ہدایت اور طُلباء کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے انچارج حماد رضوان و اراکین سیکٹر کمیٹی نے گورنمنٹ خورشید بیگم گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا۔

گزشتہ دنوں اے پی ایم ایس او حیدرآباد آفس پر گورنمنٹ خورشید بیگم گرلز کالج میں یونیورسٹی کی، جانب سے Examination Portal بند ہونے کے حوالے سے متعدد متاثرہ طلبہ و طالبات اور والدین نے اے پی ایم ایس او زمہ داران سے رابطہ کیا، امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 جون 2024 تھی، جس پر سیکٹر انچارج اے پی ایم ایس او حیدرآباد کے انچارج حماد رضوان بھائی نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے Director Affiliated College ڈاکٹر ذوالفقار علی زیدی صاحب اور ایگزمینیش برانچ کی انتظامیہ سے فِلفور رابطہ کیا اور صحیح حقائق کی معلومات کی، کالجوں کے بقایاجات کی وجہ سے حیدرآباد کے مختلف کالجوں کے پورٹل بند کیے گئے تھے، کالجوں نے بقایاجات کی قسط ادا کردی ہیں، جس کی وجہ سے پورٹل کھول دیا جائے گا اور طالب علموں کی آسانی کے لیے امتحان فارم جمع کروانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے بغیر توسیع بھی کردی گئی ہے جو کہ 15 جولائی 2024 ہے، انچارج اے پی ایم ایس او حیدرآباد کا یہ بھی کہنا تھا کے تمام طالب علم کالج میں فیس بروقت جامع کروا چکے ہیں، یہ کالج کی مجرمانہ غفلت ہے جس سے طالب علموں کا سال ضائع ہونے کا بھی خطرہ تھا، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تعلیم کے حصول اور طالب علموں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور طالب علموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر




27 جون*حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ کی بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب سے ملاق...
27/06/2024

27 جون

*حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ کی بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب سے ملاقات کی*

*محمد اورنگزیب وزیر خزانہ پاکستان کو بجٹ تجاویز پیش کیں اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال انڈسٹری و ٹریڈرز کو درپیش مشکلات اور بجٹ میں ریلیف کے حوالے سے بجٹ تجاویز پیش کیں*

ایم کیو ایم کے این اے 219 حیدرآباد سے حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنی تقریر کے بعد وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تقریر کے ماخذ سے آگاہ کرتے ہوئے بجٹ 2024,25 میں لگائے جانے والے ٹیکسسز،ڈیوٹیز و سیلز ٹیکس سے آگاہ کرتے ہوئے حیدرآباد کی عوام خصوصاً تاجر برادری کے خدشات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال انڈسٹری و ٹریڈرز کی مشاورت سے مرتب کردہ تجاویز آپ کو پیش کر رہا ہوں کیونکہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہاں کی تاجر برادری ہر سال ملکی ریونیو میں اپنا بڑا حصہ ڈالتی ہے لیکن مہنگائی و کساد بازاری کی وجہ سے صنعت کاروں و تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حیدرآباد ماضی میں چوڑی و ٹیکسٹائل کا مرکز اور اب مقامی طور پر موٹر سائیکل کی صنعت کا مرکز ہے لیکن بے جا ٹیکسسز اور سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث یہ صنعتیں ختم ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری و دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں حیدرآباد میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں چھولے تو ٹھنڈے ہو گئے ہیں لیکن سوئی گیس نا ہونے یا بہت زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں چوڑی کا مرکز ہونے کے باوجود چوڑی کی فیکٹریاں اور کارخانہ بند ہو رہے ہیں اس وجہ سے چوڑی کی صنعت سے وابستہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور فاقہ کشی کا شکار ہیں انہوں نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں ان تجاویز پر ہمدردانہ غور کیا جائے اور حیدرآباد کی عوام و تاجروں کی تجاویز کی روشنی میں عملی اقدامات کئے جائیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ کو یقین دلایا کہ وہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے

26/06/2024
25/06/2024

حق پرست قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عبد العلیم خانزادہ کا اظہار خیال.


آج مورخہ 23 جون بروز اتوار اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر آفس پر نو منتخب اراکینِ سیکٹر کمیٹی کی میٹنگ رکھی گئی جس میں ...
25/06/2024

آج مورخہ 23 جون بروز اتوار

اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر آفس پر نو منتخب اراکینِ سیکٹر کمیٹی کی میٹنگ رکھی گئی جس میں سیکٹر انچارج حماد رضوان بھائی نے تنظیمی کام کو بہتر بنانے، سیکٹر آفس پر روز کی بنیاد پر حاضری یقینی بنانے اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر


مورخہ 22 جون بروز اتوارآل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا زمہ داران کا اجلاس ڈسٹرکٹ آفس حیدرآباد میں منعقد ہوااب ہم...
23/06/2024

مورخہ 22 جون بروز اتوار

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا زمہ داران کا اجلاس ڈسٹرکٹ آفس حیدرآباد میں منعقد ہوا

اب ہمیں اپنی آرگنائزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا ایک لائحہ عمل بنانا ہوگا ہمیں ان سب زمہ داران و کارکنان سے رابط کرنا ہوگا جو غلط حکمتِ عملی کی وجہ سے ناراض ہو کہ گھر بیٹھ گئے تھے
مرکزی APMSO انچارج حافظ شہریار خان بھائی

ہمیں نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھ کر APMSO کو مظبوط کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
مرکزی APMSO انچارج حافظ شہریار خان بھائی

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انچارج حافظ شہریار خان بھائی و اراکین مرکزی کمیٹی، نے حیدرآباد کے زمہ داران سے تفصیلی گفتگو کی اور 21 جولائی 2024 کو پی آئی بی گراؤنڈ کراچی میں ہونے والے مرکزی یوتھ کنونشن پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی اور زیادہ سے زیادہ کارکنان و نوجوانوں کی شرکت کروانے کا کہا جس پر APMSO حیدرآباد کے زمہ داران نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کارکنان و نوجوانوں کی شرکت کروانے کی یقین دہانی کروائی

بعد ازاں APMSO سیکٹر کمیٹی حیدرآباد کو تحلیل کرکے ایڈہاک کمیٹی کا اعلان کیا جس میں APMSO سیکٹر حیدرآباد ایڈہاک کمیٹی کے سیکٹر انچارج حماد رضوان بھائی، اراکین ماجد زئی بھائی، وقار قریشی بھائی، حارث خانزادہ بھائی، غفار زلفی بھائی، عادل مغل بھائی، برہان بھائی، زین قائمخانی بھائی، سلمان قریشی بھائی، حذیفہ خان بھائی، شامل ہیں

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ حیدرآباد


اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر ایڈہاک کمیٹی کے انچارج حماد رضوان بھائی کو انچارج بننے پر مبارکباد پیش کرتے۔
22/06/2024

اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر ایڈہاک کمیٹی کے انچارج حماد رضوان بھائی کو انچارج بننے پر مبارکباد پیش کرتے۔

22/06/2024

سید مصطفی کمال کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب۔

یہ یونہی دست و گریباں نہیں زمانے سے یہ جس جگہ کھڑے ہیں کسی دلیل سے ہیں۔
21/06/2024

یہ یونہی دست و گریباں نہیں زمانے سے
یہ جس جگہ کھڑے ہیں کسی دلیل سے ہیں۔

18/06/2024
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی اور گورنر سندھ کامران...
15/06/2024

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھائی نے سانحہ حیدرآباد/پریٹ آباد کے شہداء کی فیملیز سے حیدرآباد کے نجی ہال میں ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کی اور بعد ازاں جے ڈی سی اور علی شیخانی کے تعاون سے متاثرہ فیملیز میں چیک تقسیم کئے۔۔۔!!

اس موقع پر انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق بھائی و اراکینِ کمیٹی انچارج ڈسٹرکٹ حیدرآباد ظفر صدیقی بھائی و اراکینِ کمیٹی حق پرست رُکن قومی اسمبلی پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ بھائی، سید وسیم حسین بھائی اور اراکینِ صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی بھائی، صابر قائم خانی بھائی ، راشد خان ایڈوکیٹ بھائی بھی موجود تھے۔۔۔!!!

13/06/2024

*مورخہ 13 جون بروز جمعرات 2024*

*احتجاجی مظاہرہ*

*حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HDA) کے ملازمین کو تنخواہ اور پینشن پچھلے سات مہینوں سے نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرے میں جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج حیدرآباد و حق پرست MPA ایڈوکیٹ راشد خان نے ڈسٹرکٹ ممبر رئیس راجہ، سینیئر جنرل سیکرٹری آل پاکستان ویلفیئر ایسوی ایشن ماشاءاللہ راجپوت, CBA مزدور یونین کے صدر ساجد تقی راجپوت، جنرل سیکرٹری انصاف لاشاری کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی*

*حیدراباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک منافع بخش ادارہ تھا، کرپٹ، نیب زدہ افسران کی لوٹ مار نے ادارے کو تباہ و برباد کر دیا*
*حق پرست ایم پی اے ایڈوکیٹ راشد خان*

*سات ماہ تنخواہوں اور پینشن سے محروم ملازمین کو جلد از جلد تنخواہ فراہم کی جائے، تاکہ ان کے گھروں کے چولہے بھی جل سکیں*
*حق پرست ایم پی اے ایڈوکیٹ راشد خان*

*متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد*

* *
*SM-TEAM-HYD*

وفاقی بجٹ 25-2024وفاقی حکومت کی اتحادی ایم کیوایم کی بڑی کامیابیایم کیوایم کے مطالبہ منظور کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی تج...
12/06/2024

وفاقی بجٹ 25-2024

وفاقی حکومت کی اتحادی ایم کیوایم کی بڑی کامیابی

ایم کیوایم کے مطالبہ منظور کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی تجویز

ایم کیوایم نے کراچی کے لیے جامع ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کیاتھا

ایم کیوایم کے مطالبے پر سندھ کے دیگر شہروں کے لیے بھی ترقیاتی پیکج کا وفاقی بجٹ مین اعلان

وفاقی وزیر خزانہ نے سکھر،میرپورخاص، نواب شاہ اور حیدرآباد کے لیے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی حیدرآباد میرپورخاص میں منصوبے شروع کرینگے

*مورخہ 11 جون بروز منگل**حق پرست ایم این اے پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ NA-219 اپنی بھتیجی کی شادی کے سلسلے میں کوئٹہ میں ...
11/06/2024

*مورخہ 11 جون بروز منگل*

*حق پرست ایم این اے پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ NA-219 اپنی بھتیجی کی شادی کے سلسلے میں کوئٹہ میں موجود بھتیجی کی شادی کا دعوت نامہ پیش کیا، رہنما ایم کیو ایم پاکستان عطا اللہ کرد سے ملاقات کی بعد ازاں اے پی ایم ایس او کی 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا، اس موقع پر کوئٹہ ضلع کے دیگر زمہ داران بھی موجود رہنماء ایم کیو ایم پاکستان عطا اللہ کرد نے تمام زمہ داران سے تعارف کروایا*

*متحدہ قومی موومنٹ پاکستان*

*MQMPakistan*
*SM-TEAM-HYD*

"مرکزی دعائیہ اجتماع"ایم کیو ایم پاکستان سانحہِ پریٹ آباد کے شہداء و متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںآل پاکست...
10/06/2024

"مرکزی دعائیہ اجتماع"

ایم کیو ایم پاکستان سانحہِ پریٹ آباد کے شہداء و متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کے زیرِ اہتمام سانحہِ پریٹ آباد کے شہداء کیلئے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے 10 جون 2024ء بروزِ پیر بعد نمازِ عصر بمقام عیدگاہ پریٹ آباد میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے

اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے تمام ذمہ داران و کارکنان ہمدرد بشمول تمام یونٹ دعائیہ تقریب میں شرکت کرکے سانحہ پریٹ آباد کے شہداء و متاثرہ فیملیز سے اظہارِ یکجہتی و ہمدردی کا ثبوت دیں



06 جون بروز جمعرات 11 جون یوم تاسیس کے حوالے سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی جانب سے 09 جون کو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے پ...
07/06/2024

06 جون بروز جمعرات
11 جون یوم تاسیس کے حوالے سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی جانب سے 09 جون کو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے پروگرام کی جگہ کے حوالے سے شاھ بھٹائی ٹاؤن ایم کیو ایم پاکستان یونٹ نمبر 02 کے آفس کا وزٹ کیا.
اس موقع پر اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر ممبر و پول ممبر عبدالغفار ناغڑ بھائی حارث خانزادہ بھائی ڈیپارٹمینٹل انچارجز صادقین بھائی کبیر بھائی و اراکین کمیٹی بھی موجود.


وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کیا اور حیدر آباد کا دورہ کرنے کی درخواست کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدی...
05/06/2024

وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کیا اور حیدر آباد کا دورہ کرنے کی درخواست کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد سانحہ میں شہید و زخمی ہونے والوں کی داد رسی کیلئے حیدر آباد کا دورہ کریں، واقعہ میں شہید و زخمی ہونے والوں کی تعزیت وعیادت کے ساتھ ان کے لئے معاوضے کا اعلان بھی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے واقعات میں شہر کے قابل نوجوانوں کو بلا اشتعال قتل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کو فوری کراچی بھیجیں۔




04/06/2024
"اے پی ایم ایس او ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ"اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کمپرہنسو کالج یونٹ کی جانب سے کالج میں آنے والے ...
04/06/2024

"اے پی ایم ایس او ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ"

اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کمپرہنسو کالج یونٹ کی جانب سے کالج میں آنے والے طلب علموں کے لئے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں سیکٹر آرگنائزر ناصر نواب بھائی جوائنٹ سیکٹر انچارج انیس رئیس بھائی و اراکینِ سیکٹر کمیٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنمنٹ کمپرہنسو کالج یونٹ کے دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود۔


جنرل سیکریٹری JDC  ظفر عباس کا سانحہ عرشی شاپنگ سینٹر کے متاثرین کی امداد کے لئیے لگائے گئے ایم کیو ایم پاکستان کے کیمپ ...
07/12/2023

جنرل سیکریٹری JDC ظفر عباس کا سانحہ عرشی شاپنگ سینٹر کے متاثرین کی امداد کے لئیے لگائے گئے ایم کیو ایم پاکستان کے کیمپ پر کنویر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی سے ملاقات اور عرشی شاپنگ مال کے متاثرین کے حوالے سے گفتگو...!!!

07/12/2023

اس شہر کو پیپلزپارٹی نے 15 سالوں میں جنگل بنادیا، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Address

Rajshahi Division

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MQM Latifabad Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MQM Latifabad Hyderabad:

Videos

Share


Other Political Parties in Rajshahi Division

Show All