PTI Northern Ireland

PTI Northern Ireland OFFICIAL

برادرِ عزیز ملک عمران خلیل کو پاکستان تحریکِ انصاف یوکے کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔...
26/07/2026

برادرِ عزیز ملک عمران خلیل کو پاکستان تحریکِ انصاف یوکے کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔

ملک عمران خلیل میرے دیرینہ ساتھی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ چیئرمین عمران خان کے نظریے، آئین کی بالادستی، جمہوریت، انسانی حقوق اور انصاف کے لیے ثابت قدم ہو کر آواز بلند کی ہے۔ پاکستان میں ہونے والی ناانصافیوں، سیاسی کارکنوں پر جبر، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کے حقوق کے لیے وہ مسلسل متحرک رہے ہیں اور برطانیہ میں احتجاجی تحریکوں میں بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اپنے والد محترم کے انتقال کے موقع پر بھی پاکستان نہ جا سکنے کی اذیت کے باوجود انہوں نے حق اور انصاف کی آواز بلند کرنا نہیں چھوڑا۔

مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی نئی ذمہ داری میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو مزید متحد کریں گے، پاکستان میں ظلم، ناانصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر آواز اٹھاتے رہیں گے، اور پی ٹی آئی یوکے کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید استقامت، کامیابی اور عزت عطا فرمائے۔ آمین۔

PTI UK Intra party election 2026
24/07/2026

PTI UK Intra party election 2026

07/07/2026

پاکستان تحریک انصاف یوکے کے انٹر پارٹی الیکشن میں، پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی نو منتخب ٹیم، جس نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں عوام کا اعتماد حاصل کیا، پی ٹی آئی یوکے کی صدارت کے امیدوار ملک عمران خلیل اور جذبہ گروپ کی پوری ٹیم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ نہ صرف اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور ووٹ دے گی بلکہ انتخابی مہم میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گی، تاکہ ملک عمران خلیل اور جذبہ گروپ کو کامیابی دلائی جا سکے۔

ہمیں خوشی ہے کہ اس بار ایسے مخلص، نظریاتی اور باہمت ساتھی دوبارہ قیادت میں آ رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ دو برس کے مشکل ترین حالات میں کرپٹ نظام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، عمران خان کی رہائی کے لیے مسلسل تحریک چلائی، احتجاج کیے، اور ہر مشکل وقت میں پارٹی اور اس کے نظریے کا ساتھ نبھایا۔

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے برطانیہ میں عمران خان کے نظریے کو زندہ رکھا اور ثابت کیا کہ حقیقی قیادت وہی ہوتی ہے جو آزمائش کے وقت پارٹی کے ساتھ کھڑی رہے۔

ہمیں یقین ہے کہ ایسی نظریاتی اور باصلاحیت قیادت پاکستان تحریک انصاف یوکے کو مزید مضبوط، منظم اور کامیاب بنائے گی۔

پاکستان زندہ باد!
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد!

Address

Belfast
Belfast

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Northern Ireland posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share