Passionate about nature's wonders � | Exploring the beauty of our planet, one snapshot at a time.
Join me on this journey of awe and appreciation. �
17/11/2024
تنقید برائے تنقیص آسان ہے تنقید برائے اصلاح مشکل
15/11/2024
University of Kotli AJ&K
19/08/2024
ہر پاکستانی کو معاشی مسائل سے نکلنے کا واحد حل اب یہ ہی نظر آ رہا ہے کہ وہ نیزہ 93 میٹر دور پھینک دے
16/07/2024
شُف شُف
Iqrar Ul Hassan
12/07/2024
منقول
ایک رکشے کے پیچھے تحریر پڑھی
آ کھوتے چھوڑ آواں
میں کافی دیر ہنسنے کے بعد کنفیوژن میں پڑ گئی
مطلب ياررر اپنے گاہکوں کو کھوتا کون کہتا ہے بھلا
تھوڑا غور کیا اپنا عجوبہ سا دماغ گھمایا تو سمجھ آئی کہ تحریر کچھ یوں تھی
آکھو ، تے ، چھوڑ آواں
یعنی کہو تو چھوڑ آؤں
رکشا تو گزر گیا مگر میں سوچ میں پڑ گئی کہ یہ قوما اور سپیس کتنا ضروری ہے ان لائنز میں بھی اور ایک حقیقی زندگی میں بھی....
11/07/2024
”ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے،
سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے،
کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی
اور پھر وقت بدل گیا۔
روڈ بدل گٸے، لوگ بدل گٸے، محبتیں بدل گٸیں، بسیں بدل گئیں،
سائیکلیں ٹھکانے لگ گٸیں، درخت کٹ گٸے، چِڑیاں اُڑ گئیں، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل والے رستوں پر گھاس اُگ گٸی،
اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گٸے، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گٸی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا“
11/07/2024
بس شعور نہیں آنے دینا ۔۔۔۔
11/07/2024
بیس سال ڈرائیونگ میں ایک دفعہ یاد نہیں کہ ہارن بجایا ہو !!
ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں سفر کررہا تھا راستے میں ایک نوجوان نے گاڑی غلط پارک کردی جس سے ہماری گاڑی کا گزرنا مشکل ہورہا تھا۔ نوجوان گاڑی سے اُترنے ہی والا تھا کہ میں نے ڈرائیور کو بتایا کہ ہارن دیں ورنہ وہ گاڑی سے اُتر کر چلا جائے گا۔
ڈرائیور بہت اطمنان سے دیکھتا رہا جوان کی نظریں اُترنے سے پہلے ہی ہماری گاڑی پر لگیں اور اُنہوں نے گاڑی تھوڑی آگے لے جاکر صحیح پارک کردی۔
میں ہارن نہ بجانے کی وجہ پوچھنے ہی والا تھا کہ ڈرائیور خود بتانے لگے کہ میں نے جب شروع شروع میں ڈرائیونگ شروع کی تو ایک دن میں بہت پریشانی کی حالت میں ڈرائیونگ کررہا تھا پیچھے سے ایک گاڑی والے نے ہارن پر اُنگلی رکھی لمبا ہارن دیا دیییییییییییییییییییییییییییت کرکے گزر گیا۔ میں تھوڑا سلو ضرور جارہا تھا لیکن راستہ بند نہیں کیا تھا اُس ہارن سے میں بہت سخت گھبرا گیا۔
اتنا گھبرا گیا کہ مجھ سے میری گاڑی نے تھوڑا جھٹکا بھی کھا لیا۔ اُس دن سے چاہے کچھ بھی ہو میں نے ہارن پر اُنگلی نہیں رکھی۔ کیونکہ اس سے انسانوں میں بےچینی پھیلتی ہے۔ بلکہ ہسپتالوں کے ساتھ تو بقائدہ بورڈ لگے ہوتے ہیں کہ ہارن نہ بجائے لیکن کوئی اس پر عمل نہیں کرتا۔
ڈرائیور کی یہ بات سُننے کے بعد اب ہر ہارن پر ذہن میں سوال اُٹھتا ہے کہ کیا اِس کی ضرورت تھی یقین کیجئے سو میں سے 95 فیصد ہارن لوگ بس خامخا بجاتے ہیں۔ مغربی ممالک میں لوگ ہارن کو مائنڈ کرتے ہیں۔ بلکہ کوئٹہ کے مری آباد میں بھی لوگ ہارن کے حوالے سے بہت شعور رکھتے ہیں باقی شہر کی بنسبت وہاں لوگ بہت کم ہارن بجاتے ہیں۔
جو دوست یہ تحریر پڑھ چکے ہیں کم از کم وہ ہارن بجانے میں احتیاط سے کام لیں۔ اور اگر ہوسکے تو اپنے بچوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو اس حوالے سے آگاہ کیجیئے کہ بلاوجہ ہارن بجانا بہت غلط اور بری بات ہوتی ہے شکریہ۔
#کاپی
27/06/2024
انبیاء کی ایک خاصیت تھی،
وہ دعائیں ترک نہیں کرتے تھے،
صبر کرتے تھے اور مانگتے رہتے تھے...!!💕
18/06/2024
میں جتنا لوگوں سے تعلق رکھتا ہوں اتنا ہی یاد آتا ہے کہ میں تنہا رہنا کیوں پسند کرتا ہوں
فرانز کافکا
04/06/2024
04/06/2024
انسان اپنی پوری زندگی میں کوشش کے باوجود اگر اجالا نہ لاسکے تو کوئی بات نہیں، مگر اندھیروں سے صلح نہ کرے۔
چی گویرا
Be the first to know and let us send you an email when IسRAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.