Bebaak information

Bebaak information Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bebaak information, Baghely, Triveniganj, Supaul.

⬅️ خـوش آمـدیـد ہے"Bebaak information" پر..
⬅️ روزمرہ زندگی کی مفید معلومات اور عوامی بیداری.. ⬅️ Subscribe & Follow کریں،اور بیل آئیکن🔔دبائیں تاکہ ہرنئی ویڈیو سب سے پہلے ملے۔👍
رابطہ:📧[email protected] ⬅️ خـوش آمـدیـد ہے"Bebaak information" پر --
⬅️ "روزمرہ زندگی کی مفید معلومات اور عوامی بیداری" --
⬅️ سبسکرائب،فالو کریں اور بیل آئیکن 🔔 دبائیں تاکہ ہر نئی ویڈیو سب سے پہلے ملے--
رابطہ:📧[[email protected]]
Founder: MdSaifullahRahmani

नेपाल में आई भीषण बाढ़ ने कई इलाकों में भारी तबाही मचा दी है। भोटेकोशी नदी क्षेत्र में आई विनाशकारी बाढ़ के बाद बड़ी संख...
30/08/2026

नेपाल में आई भीषण बाढ़ ने कई इलाकों में भारी तबाही मचा दी है। भोटेकोशी नदी क्षेत्र में आई विनाशकारी बाढ़ के बाद बड़ी संख्या में लोग सुरक्षित स्थानों की तलाश में जंगलों और पहाड़ी इलाकों में फंस गए।
इसी बीच एक महिला के रेस्क्यू का वीडियो सामने आया है। बताया जा रहा है कि बाढ़ की तबाही के बीच वह महिला करीब तीन दिनों तक जंगल में भटकती रही। चारों तरफ पानी, मलबा और तबाही के बीच उसके सामने सुरक्षित निकलने का कोई आसान रास्ता नहीं था।
मुश्किल हालात के बावजूद महिला ने हिम्मत नहीं छोड़ी। इसी दौरान नेपाली सेना के जवानों की उस पर नजर पड़ी और जवानों ने जोखिम उठाकर उसे सुरक्षित स्थान तक पहुंचाया।
नेपाल में जारी राहत और बचाव अभियान के दौरान नेपाली सेना लगातार प्रभावित इलाकों में फंसे लोगों को निकालने में जुटी है। सेना ने हेलिकॉप्टर, ड्रोन और जमीनी टीमों की मदद से बड़ी संख्या में लोगों का रेस्क्यू किया है।
इस महिला की कहानी बताती है कि आपदा कितनी भी भयानक क्यों न हो, हिम्मत इंसान को आखिरी उम्मीद तक लड़ने की ताकत देती है।

मुश्किल वक्त में लोगों की जान बचाने के लिए जोखिम उठाने वाले नेपाली सेना के जवानों को सलाम।

29/08/2026

مدرسہ اسکل اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں جناب ولی رحمانی صاحب نے نہایت پراثر اور حوصلہ افزا خطاب فرمایا۔ انہوں نے مدارس کے طلبہ کی صلاحیتوں اور غیر معمولی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے کا طالب علم وہ کام بھی انجام دے سکتا ہے جو شاید کوئی اور نہ کر سکے۔

آپ نے طلبہ کو خود اعتمادی عزم اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی۔ بلاشبہ یہ خطاب طلبہ کے لیے امید حوصلے اور نئے عزم کا پیغام تھا۔

محفلِ سیرتُ النّبی ﷺمدرسہ فیضِ منت مہر النساء حسین آباد،راگھوپور،سوپول(بہار)بتاریخ 26 اگست 2026ء روز بدھ، بعد نمازِ مغرب...
28/08/2026

محفلِ سیرتُ النّبی ﷺ
مدرسہ فیضِ منت مہر النساء حسین آباد،راگھوپور،سوپول(بہار)
بتاریخ 26 اگست 2026ء روز بدھ، بعد نمازِ مغرب تا عشاء
الحمدللہ! مدرسہ ہذا میں سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے ایک عظیم الشان اور روح پرور پروگرام منعقد ہوا۔

پہلی نشست (بعد مغرب تا عشاء):
محفل کی صدارت جناب محمد تاج الدین صاحب رحمانی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض حضرت مولانا فیض رحمانی صاحب صدر المدرسین مدرسہ ہذا نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
محفل کا آغاز قاری خوشنصیب صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس سے دلوں میں نور پیدا ہو گیا۔
اس کے بعد مدرسہ ہذا کے ایک طالب علم محمد امتیاز رحمانی نے حضور پر نور ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہِ عقیدت پیش کیا...
پھر حضرت مولانا محمد سرفراز صاحب قاسمی نے ولادتِ با سعادت سے نبوت تک کے حالات پر مختصر مگر جامع روشنی ڈالی۔
اس کے بعد مدرسہ ہذا کے دو ہونہار طلبہ محمد اعجاز رحمانی اور نور عالم نے سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر مکالمہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
پھر حضرت مولانا محمد راشد ندوی صاحب نے غارِ حرا کی پہلی وحی ﴿اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ اور دعوتِ ذوالعشیرہ ﴿وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ کے عنوان پر طلباء سے نہایت ایمان افروز خطاب فرمایا۔
اس کے بعد مدرسہ ہذا کے طالب علم محمد فرحان رحمانی نے حضور ﷺ کا مکمل نسبِ شریف سنایا۔
پھر قاری خوشنصیب صاحب نے نعتِ پاک پیش کی جس سے محفل میں چار چاند لگ گئے۔ اس کے بعد نمازِ عشاء کے لیے وقفہ ہوا۔
دوسری نشست (بعد نمازِ عشاء):
دوسری نشست کا آغاز محمد عبد الرحمن بن محمد رحیم الدین کی تلاوت سے ہوا۔
اس کے بعد طالب علم محمد جبریل رحمانی نے آقا ﷺ کی خدمت میں نعتِ شریف کا گلدستہ پیش کیا۔
پھر قاری خوشنصیب صاحب نے شعبِ ابی طالب اور طائف کے دلخراش منظر پر تقریر کی اور صبرِ نبوی ﷺ کو بیان کیا--
اس کے بعد حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب نے معراج النبی ﷺ اور اس سے حاصل ہونے والے اسباق کے عنوان پر پر مغز خطاب فرمایا۔
پھرحضرت مولانا محمد سیف اللہ رحمانی صاحب ناظمِ تعلیمات مدرسہ ہذا نے ازواجِ مطہرات اور اولادِ رسول ﷺ کا مختصر تعارف پیش کیا۔
آخر میں حضرت مولانا محمد فیض رحمانی صاحب صدر المدرسین نے دو اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو فرمائی:
1. آپ ﷺ کے عادات و اخلاق بطورِ معلم: ﴿وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ﴾ اور حدیث "إِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّمًا" کی روشنی میں
2. سیرت النبی ﷺ سے عصرِ حاضر کی رہنمائی
آپ نے فرمایا کہ آج اگر ہم سیرت کو اپنا لیں تو ہمارا گھر، مدرسہ اور پورا سماج جنت بن جائے۔
محفل کا اختتام حضرت مولانا فیض رحمانی صاحب کی پر سوز دعا پر ہوا___

28/08/2026

27/08/2026

جلسہ سیرت النّبیﷺ کے موقع سے پڑھی گئی عمدہ آواز میں نعت پاک،آپ بھی سماعت فرمائیں۔

27/08/2026

ہر بدعت گمراہی ہے۔ اِس ویڈیو سے آپ سمجھ سکتے ہیں۔

نا اہل بچوں کے لیے اتر پردیش حکومت کا بڑافیصلہ اب والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر اولاد جائیداد سے محروم ہو سکتی ہے۔اپنے ...
27/08/2026

نا اہل بچوں کے لیے اتر پردیش حکومت کا بڑافیصلہ اب والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر اولاد جائیداد سے محروم ہو سکتی ہے۔اپنے بزرگ والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے بچوں اور رشتہ داروں پر کاروائی کا راستہ صاف ہو گیا ہے اسی لیے اس فیصلے کو کافی اہم مانا جا رہا ہے

انتھائی افسوسناک و تشویشناک خبر...شیخ عبدالعزیز الطریفی کے خلاف سعودی پراسیکیوشن کی جانب سے سزائے موت مانگنے کا دعویٰ، ا...
27/08/2026

انتھائی افسوسناک و تشویشناک خبر...
شیخ عبدالعزیز الطریفی کے خلاف سعودی پراسیکیوشن کی جانب سے سزائے موت مانگنے کا دعویٰ، انسانی حقوق کی تنظیم نے تشویش ظاہر کردی

سعودی عرب کے معروف عالمِ دین اور محدث شیخ عبدالعزیز الطریفی کے معاملے میں ایک تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم القسط برائے حقوقِ انسانی نے 20 اگست 2026 کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوشن نے الطریفی کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم تنظیم نے واضح کیا ہے کہ مقدمے کی تازہ صورتِ حال معلوم نہیں اور یہ بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ پراسیکیوشن اب بھی سزائے موت کے مطالبے پر قائم ہے یا نہیں۔

شیخ عبدالعزیز الطریفی کو اپریل 2016 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ القسط کے مطابق ان کی گرفتاری انٹرنیٹ پر ایسی تحریروں کے بعد ہوئی جن میں سعودی ملکیت والے ٹی وی چینل العربیہ اور ریاست کی بعض مذہبی پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔

تنظیم کے مطابق الطریفی اس وقت ریاض کی الحائر جیل میں قید ہیں اور انہیں مبینہ طور پر تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ان کے مقدمے اور عدالتی کارروائی کے بارے میں گزشتہ کئی برسوں سے بہت کم معلومات سامنے آئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی قانونی صورتِ حال پر بھی سوالات برقرار ہیں۔

القسط نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ الطریفی کے خلاف تمام الزامات ختم کرکے انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔ تنظیم نے سعودی عرب میں سزائے موت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

26/08/2026

غیر مسلموں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت دیکھیں.....

25/08/2026

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور بھارتی مسلمان: حضرت مولانا احمد حسین قاسمی مدنی،نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

Address

Baghely, Triveniganj
Supaul

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bebaak information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share