Murshid Rasheed Supaulwi Page

Murshid Rasheed Supaulwi Page Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Murshid Rasheed Supaulwi Page, Supaul.

Please Follow/Like & Share
Successful Tutor/Teacher & Leader/Motivational Speaker by grace of Allah
Imam-wa-Khateeb
Teacher's Madrasa/ School
Teacher's Maktab Rasheedia
Teacher's Tahfeezul Qur'an Online Class
Drakhsha Urdhu Coaching Class 10th+12th

22/08/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

‏اردو زبان کا خوب صورت انداز #منقول ترتیب دینے والے تعریف و تحسین کے لائق ہیں *حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا*.۔۔۔۔۔ "ہ...
30/05/2025

‏اردو زبان کا خوب صورت انداز
#منقول ترتیب دینے والے تعریف و تحسین کے لائق ہیں

*حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا*.۔۔۔۔۔
"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🤣

لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا....
"آپ کے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😁

چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا.....
"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄

ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......
"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😊

الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...
"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😅

گول گپے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا.....
"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂

پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....
"آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😔

گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا...
"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😀

بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا ھم بھی بال بال بچاتے ھیں😆

اور ایک دندان ساز کا لکھا فقرہ پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا
دانت کوئی بھی توڑے
لگا ہم دیں گے🤪

چٹائی بیچنے والے نے کہا 900 روپے میں خریدیں ۔ ساری عمر بیٹھ کر کھائیں ۔۔

ایک دوکان میں لکھا دیکھا

دوکان کے اوقات کار:
صبح 9 سے شام 6 تک،
ہم اپنی اوقات میں رہتے ہیں.

25/05/2025

بچوں کو ڈرا کر پالنے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

ہمارے ہاں عمومی طور پر ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear Based Parenting ) یعنی کہ بچوں کو ڈرا کر پالا جائے تو ان کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔

تاہم ماہرین نفسیات اب اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ بچوں کو ڈرانا ایک حساس معاملہ اور اس سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور شخصیت پر برا اثر پڑتا ہے۔

آئیے ہم فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear Based Parenting ) یعنی کہ بچوں کو ڈرا کر پالنے کے چند ایسے نقصانات پر نظر ڈالتے ہیں جو کہ خطرناک ہوسکتے ہیں ۔
نفیساتی نقصان:
بچوں کو ڈرا کر پالنے کا پہلا اور بڑا نقصان نفسیاتی سطح کا ہوتا ہے۔ جب بچوں کو ڈرا کر پالا جاتا ہے مثال کے طور پر "بھوت آ جائےگا”، "باہر بچے اٹھانے والے آئے ہیں” وغیرہ تو یہ بار بار کا ڈرانا جذباتی طور پر نازک بچے کی نفسیاتی صحت پر برا اثر چھوڑتا ہے۔
کچھ والدین اپنے آپ سے بچوں کو اس طرح ڈراتے ہیں کہ بچہ والدین سے ہی چھپتا پھرتا ہے۔

سلمان آصف صدیق ایک ماہر نفسیات ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں کچھ والدین بچوں کو اپنے آپ سے اس طرح ڈراتے ہیں جیسا اللہ سے ڈرایا جانا چاہیے۔

بچوں کے اندر ڈالا جانے والا یہ خوف مستقبل میں خود اعتمادی کی کمی، ڈپریشن اور اینگزائٹی کا باعث بنتا ہے۔

اعتماد کا ختم ہونا:

بچے والدین اور بڑوں کو اپنے لئے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔ اگر یہی پناہ گاہ ہی انہیں ڈرانے میں لگ جائے تو بچوں کا اعتماد ہی ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں بچے اکیلا محسوس کرتے ہیں اور ان کا اعتماد / خود اعتمادی مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

ایسے بچے عموماً اکیلے رہنے لگ جاتے ہین کیونکہ ان کا خیال ہوتاہے کہ جب والدین اور گھر کے افراد ہی انہیں ڈرا رہے ہیں تو معاشرہ انہیں کیسے قبول کرے گا۔

جھوٹ بولنے کی عادت پڑ جانا:

بچوں کیلئے غلطی کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ بچے ہر غلطی سے سیکھتے ہیں اور اگر غلطی پر انہیں درست انداز میں سمجھایا جائے تو وہ غلطی سے حاصل ہونے والے سبق کو اپنا کر آئندہ کیلئے غلطی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن اگر بچوں کو غؒطی پر ڈرایا جائے تو وہ سچ بولنے کی بجائے سزا سے بچنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیں گے جو مستقبل میں ان کی دنیاوی اور دینی زندگی کا حسن تباہ کر دیتا ہے۔

Address

Supaul

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murshid Rasheed Supaulwi Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share