Sarwar Najafi

Sarwar Najafi Najaf Ashraf Karbala Khadim-e-Ahlulbayt

کامیاب زندگی گزارنے کی چند اہم اموراگر تم دوسروں کے حالات سے واقف نہیں ہو تو خاموش رہو🤫جو چیزیں تمہارے پاس نہیں ان پر اف...
25/07/2026

کامیاب زندگی گزارنے کی چند اہم امور

اگر تم دوسروں کے حالات سے واقف نہیں ہو تو خاموش رہو🤫
جو چیزیں تمہارے پاس نہیں ان پر افسوس کرنے کے بجائے اُن نعمتوں پر شکر ادا کرو جو اللہ نے تمہیں عطا کی ہیں۔
دوسروں سے اپنا موازنہ مت کرو سوشل میڈیا لوگوں کی زندگی کا صرف خوبصورت رخ دکھاتا ہے پوری حقیقت نہیں اسلئے ان سے موازنہ نہ کرے خود کو۔۔
ہر حال میں جیو فکر آنے والے کل کی قید ہے اور پچھتاوا گزرے ہوئے کل کا بوجھ زندگی صرف آج اور اسی لمحے میں ہے۔
اپنے جذبات کو قبول کرو اداس ہونا یا غصہ آنا کمزوری نہیں بلکہ انسان ہونے کی علامت ہے۔ انہیں سمجھو سنبھالو پھر اعتماد کے ساتھ آگے بڑھو۔
مخلص رشتوں کی قدر کرو ایک سچا دوست جو تمہاری خاموشی بھی سمجھ لے سینکڑوں رسمی تعلقات سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔
دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرو کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کرو کیونکہ جو خوشی تم دوسروں کو دیتے ہو وہی سکون بن کر تمہارے اپنے دل میں لوٹ آتی ہے۔
زندگی کی حقیقی خوشی دولت شہرت یا آسائش میں نہیں بلکہ شکر قناعت اچھے اخلاق اور اللہ کی رضا میں ہے اپنی طاقت اللہ کی خوشنودی کے لیے استعمال کرے ہمیشہ خیر کے لئے آگے رہیں کسی سے حسد نہ کرے۔۔۔

22/07/2026

انا لله وانا اليه راجعون البقاء لله
عالمِ غربت میں کسب حلال کرتے ہوئے مرحوم ساجد کو دنیا کی افضل ترین سرزمین وادی السلام میں نبی اکرم ص کے بعد افضل ترین ہستی امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جوارِ اقدس میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔...
یہ دنیا فانی ہے اور اللہ تعالیٰ کا اٹل فیصلہ ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے مرحوم نے اپنی زندگی کے آخری ایام کربلا اور نجفِ اشرف کی مقدس فضاؤں میں گزارے در مولا علی علیہ السلام پر سلام پیش کرتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی بے پایاں رحمت میں جگہ عطا فرمائے ان کی قبر کو نور سے بھر دے محمد و آلِ محمد علیہم السلام کی شفاعت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند ترین مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین

شریک غم۔ #محمدسرورنجفی

انا لله وانا اليه راجعون.....عالم پردیس میں کچورا کے نوجوان چوہدری ساجد نجف الاشرف میں رحلت کرگئے😭۔۔۔۔اللہ پاک مرحوم کو ...
21/07/2026

انا لله وانا اليه راجعون.....
عالم پردیس میں کچورا کے نوجوان چوہدری ساجد نجف الاشرف میں رحلت کرگئے😭۔۔۔۔اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین

یہی تو پروبلم ھے🥰
21/07/2026

یہی تو پروبلم ھے🥰

Address

Najaf

Telephone

+9647506403975

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarwar Najafi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sarwar Najafi:

Shortcuts

Share