08/06/2026
دا جرگی خلاصہ ( بونیر کے لوگ کمزور نہیں ہیں۔ وہ اپنی عزت، غیرت اور روایات کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ خاموشی کمزوری کی علامت ہے تو وہ سخت غلط فہمی کا شکار ہے۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور اپنے حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہونے کا حوصلہ بھی۔
ہمارے بھائی عمران کے ساتھ جس شخص نے کم ظرفی اور گھٹیا حرکت کی، اس نے نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے دوست احباب اور برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ اس واقعے پر اوورسیز پشتونوں کا جرگہ بلایا گیا جہاں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ جرگے میں شدید ردِعمل پایا جاتا تھا اور اکثر افراد کا خیال تھا کہ اس حرکت کا بھرپور جواب دیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ہمارے بونیر کی عزت اور وقار سے کھیلنے کی جرأت نہ کرے۔
مگر پشتون صرف غصے اور انتقام کا نام نہیں، بلکہ برداشت، انصاف اور روایات کا بھی نام ہے۔ جب اس شخص نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا، معافی مانگی اور اپنی ندامت کا اظہار کیا تو جرگے نے بھی اپنے بڑے پن کا ثبوت دیا۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ معافی قبول کی جائے اور معاملے کو ختم کیا جائے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اصل طاقت دوسروں کو نیچا دکھانے میں نہیں بلکہ اپنے کردار کو بلند رکھنے میں ہے۔ دشمنی بڑھانا آسان ہے، مگر دلوں کو جوڑنا اور رشتوں کو بچانا بڑے لوگوں کا کام ہے۔ بونیر کے لوگوں نے ہمیشہ اپنی روایات، اپنے جرگوں اور اپنے اعلیٰ اخلاق کے ذریعے مسائل حل کیے ہیں اور یہی ہماری اصل پہچان ہے۔
آج بھی ہمارا پیغام واضح ہے: ہم اپنی عزت اور اپنے لوگوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، لیکن جہاں معافی، اصلاح اور بھائی چارے کی گنجائش ہو وہاں ہم درگزر کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی کم ظرفی اور بڑے ظرف میں فرق ہے، اور یہی وہ روایت ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔)