03/09/2026
پنک سوزوکی سروس 🚐💗
خواتین کو محفوظ، باعزت اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی پنک سوزوکی سروس کے حوالے سے آگاہی اور سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
پنک سروس کو مؤثر اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت چلانے کے لیے تشکیل دیے گئے پنک اسکواڈ کی جانب سے خواتین مسافروں کو سروس کے طریقہ کار اور سہولیات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد — خواتین کی محفوظ سفر کی ضامن۔