بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان

بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان, Huthal batkool Allai Battagram kpk hazara, Abbottabad.

This foundation comprises of Top educated and alert people of the Pakistan mostly from battagram Pakistan kpk who has joined hands to Eradicate all wrongs from the area and to do something unique for the people of Pakistan specially battagram batkool

22/07/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اخوندخیل قوم سے تعلق رکھنے والے بر باٹ کوڑ، ضلع شانگلہ کے معزز استاد احمد ہلال استاد صاحب کی اہلیہ، سابق ناظم نجیب اللہ خان، مفتی امان اللہ، کریم اللہ، رفیع اللہ خان ڈاکٹر سعید اللہ اور انجینئر سیف اللہ خان کی والدۂ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔

مرحومہ، حسن اللہ جان اور امیراللہ جان کی ہمشیرہ، جبکہ شمشیر علی خان (نائب چیئرمین اخوندخیل قومی اتحاد پاکستان) اور نعیم زادہ PTI کی پھوپھی تھیں۔

نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 22 جولائی 2026 عصر 5.00 بجے میرہ، شانگلہ میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اللہ تعالیٰ تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پسماندگان کو صبرِ جمیل، اجرِ عظیم اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ہم مرحومہ کے تمام اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالئ ان پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اخوندخیل قومی اتحاد پاکستان۔

19/07/2026

تھانہ تھاکوٹ (ضلع بٹگرام) اور تھانہ دندئی (ضلع شانگلہ) نے دریائے سندھ کے کنارے نہانے پر دفعہ 144 نافذ کرکے پابندی لگا دی ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لوگ دریائے سندھ میں ڈوب جاتے ہیں۔

لیکن ان دونوں تھانوں اور ضلعی حکام سے گزارش ہے کہ آج کل گرمی اپنے عروج پر ہے۔ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ اوپر سے واپڈا والوں نے 24 گھنٹوں میں صرف 3 گھنٹے بجلی دینے کا شیڈول بنایا ہے۔ وہ بھی پیناڈول گولی کی طرح، ایک گھنٹہ صبح، ایک گھنٹہ دوپہر اور ایک گھنٹہ شام!

اتنی شدید گرمی اور حبس میں بزرگ، بچے اور نوجوان بغیر بجلی کے گھروں میں کیسے گزارہ کریں؟ لوگ شدید گرمی سے تنگ آکر ٹھنڈک کی خاطر دریائے سندھ کا رخ کرتے ہیں، لیکن اب وہاں بھی پولیس گرفتاری کے لیے کھڑی ہے۔

بیچاری عوام آخر کریں تو کیا کریں؟ لگتا ہے مرنے کے لیے دریائے سندھ ہی ایک آسان آپشن تھا، مگر ضلعی انتظامیہ نے وہ سہولت بھی چھین لی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے دفعہ 302 بھی نافذ کر دی، تب بھی لوگ گرمی سے مجبور ہو کر دریائے سندھ جائیں گے۔

اب حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ واپڈا حکام پر بھی کچھ "پرچے" کاٹے جائیں تاکہ وہ گرمیوں میں بجلی کا شیڈول تبدیل کریں اور کم از کم 20 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اس کے بعد دریائے سندھ پر دفعہ 144 نافذ کریں، تاکہ عوام کو بھی متبادل سہولت میسر ہو اور انسانی جانوں کا تحفظ بھی ممکن بنایا جا سکے۔

11/07/2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ایک اور معاشی بوجھ ہے۔ ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جب پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنی ہو تو صرف 1 یا 2 روپے کی معمولی کمی کی جاتی ہے، لیکن جب اضافہ کرنا ہو تو 15، 20 بلکہ اس سے بھی زیادہ روپے ایک ہی بار میں بڑھا دیے جاتے ہیں۔ یہ طرزِ عمل عام آدمی کے لیے شدید مشکلات پیدا کرتا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت عوام کو اس کا خاطر خواہ ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ اس کے برعکس مہنگائی کے اس دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہر چیز کی قیمت بڑھانے کا سبب بنتا ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر غریب اور متوسط طبقے پر پڑتا ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی مفاد کو ترجیح دے، خطے کے دیگر ممالک کے کامیاب معاشی اقدامات سے سبق سیکھے اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے جو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں۔

معاشی ظلم اور عوام پر غیر ضروری بوجھ نامنظور!
عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔

10/07/2026

🏥 بنیادی مرکز صحت (BHU) ھوتل بتکول، ضلع بٹگرام

ہفتہ وار عوامی آگاہی پیغام

اپنے بچے کا حفاظتی ٹیکہ وقت پر لگوائیں اور EPI کارڈ ہمیشہ محفوظ رکھیں
محترم والدین!
آپ کے بچے کی صحت اور محفوظ مستقبل آپ کی ذمہ داری ہے۔ حفاظتی ٹیکے بچے کو خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچاتے ہیں، اس لیے پیدائش کے فوراً بعد اپنے بچے کا EPI کارڈ بنوائیں اور تمام ٹیکے مقررہ وقت پر لگوائیں۔
📋 EPI کارڈ کیوں ضروری ہے؟
✅ یہ بچے کے حفاظتی ٹیکوں کا سرکاری ریکارڈ ہوتا ہے۔
✅ ہر ٹیکے کی تاریخ اسی کارڈ پر درج کی جاتی ہے۔
✅ کارڈ کو ہمیشہ محفوظ رکھیں اور ہر بار ٹیکہ لگوانے کے لیے ساتھ لائیں۔
✅ اگر کوئی ٹیکہ رہ جائے تو اسی کارڈ کی مدد سے آئندہ شیڈول مکمل کیا جا سکتا ہے۔
📢 اہم اطلاع
حکومت کی مختلف سرکاری خدمات، جیسے برتھ رجسٹریشن، فارم-B، اسکول داخلہ یا دیگر معاملات میں متعلقہ ادارے اپنے قواعد کے مطابق مختلف دستاویزات طلب کر سکتے ہیں۔ اس لیے اپنے بچے کا EPI کارڈ اور حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ ہمیشہ مکمل اور محفوظ رکھیں۔
💉 حفاظتی ٹیکوں سے کن بیماریوں سے بچاؤ ہوتا ہے؟
✔ پولیو
✔ خسرہ
✔ ٹی بی
✔ نمونیا
✔ کالی کھانسی
✔ تشنج
✔ ہیپاٹائٹس بی
✔ گردن توڑ بخار کی بعض اقسام
✔ ٹائیفائیڈ
📅 حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول
👶 پیدائش پر
👶 6 ہفتے
👶 10 ہفتے
👶 14 ہفتے
👶 9 ماہ
👶 15 ماہ
🌿 یاد رکھیں
✔ تمام حفاظتی ٹیکے مفت ہیں۔
✔ ٹیکے محفوظ اور مؤثر ہیں۔
✔ ایک بھی ٹیکہ چھوڑنا بچے کو خطرناک بیماریوں کے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
✔ اگر کوئی ٹیکہ رہ جائے تو فوراً BHU بتکول تشریف لائیں۔
🏥 بنیادی مرکز صحت (BHU) بتکول، ضلع بٹگرام
"ہر بچہ، ہر ٹیکہ، وقت پر — صحت مند بچہ، محفوظ مستقبل!" 💚

بتکول ایکشن کمیٹی کے ممبران نے، فضل سبحان استاد کی قیادت میں، حالیہ شدید بارش اور طوفان کے باعث متاثر ہونے والی بتکول لو...
03/07/2026

بتکول ایکشن کمیٹی کے ممبران نے، فضل سبحان استاد کی قیادت میں، حالیہ شدید بارش اور طوفان کے باعث متاثر ہونے والی بتکول لوھانی کی بجلی کی لائن بحال کر دی۔

اس خدمتِ خلق میں فاران بشیر، فدا حسین، اجمل خان، عاطف خان، ساجد علی، کاشف سلطان، عمیر خان، منیب الرحمن اور فیصل خان نے بھرپور کردار ادا کیا۔

شدید گرمی، جو آج 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکی ہے، کے باوجود ان نوجوانوں نے انتھک محنت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ بجلی کی فراہمی بحال کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ہم بتکول ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران کو ان کی بے لوث خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت قبول فرمائے، انہیں سلامت رکھے اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

بتکول ایکشن کمیٹی کے فعال کارکن اور صدر پی ٹی آئی یونین کونسل بتکول، شاہ حسین خان، نے اپنی مدد آپ کے تحت درب، قلعہ، پینج...
03/07/2026

بتکول ایکشن کمیٹی کے فعال کارکن اور صدر پی ٹی آئی یونین کونسل بتکول، شاہ حسین خان، نے اپنی مدد آپ کے تحت درب، قلعہ، پینجونئی اور ترخو بتکول کی بجلی کی ٹرپ لائن بحال کر دی۔

شدید طوفان اور بارش کے باعث متاثر ہونے والی اس بجلی لائن کی بحالی کے لیے شاہ حسین خان نے مقامی لائن مین فائز کے ساتھ مسلسل تین دن محنت کی اور علاقے کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ روشن کر دیا۔

اس خدمت کے لیے شاہ حسین خان نے اپنی جیب سے تقریباً 70 ہزار روپے خرچ کیے، جن سے 250 فٹ ایچ ٹی تار، کراس آور اور دیگر ضروری سامان خرید کر منقطع بجلی لائن کو بحال کیا گیا۔

بتکول ایکشن کمیٹی کو اپنی ایسی مخلص، باصلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان قیادت پر فخر ہے۔ ہم شاہ حسین خان، لائن مین عبدالستار فائزخان ا اور اس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید توفیق عطا فرمائے۔

بتکول ایکشن کمیٹیالحمد للہ ❤️بتکول ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر احمد ساحل ولد شاہین اللہ کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال / ایوب میڈ...
01/07/2026

بتکول ایکشن کمیٹی

الحمد للہ ❤️

بتکول ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر احمد ساحل ولد شاہین اللہ کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال / ایوب میڈیکل کمپلیکس، ایبٹ آباد میں بطور ریزیڈنٹ سرجن تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر احمد ساحل بلکہ ان کے اہلِ خانہ، اساتذہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے پیشے میں مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے، آپ کو ہر میدان میں سرخرو رکھے، اور آپ کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان

01/07/2026

بتکول ایکشن کمیٹی

الحمد للہ ❤️

بتکول ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر احمد ساحل ولد شاہین اللہ کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال / ایوب میڈیکل کمپلیکس، ایبٹ آباد میں بطور ریزیڈنٹ سرجن تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے پیشے میں مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے، اور آپ کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ بنے۔

بتکول ایکشن کمیٹی

29/06/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اخوندخیل قوم سے تعلق رکھنے والے کی فضل حق کی والدہ، گل فراز (عرف گجر) کی بھابھی، اور عبدالقدیم کی بہن انتقال کر گئی ہیں۔

نمازِ جنازہ آج بروز پیر، 29 جون، نمازِ ظہر کے بعد سہ پہر 3:00 بجے ہوتل بتکول میں ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان

27/06/2026

🌹 مبارک باد 🌹

بتکول ایکشن کمیٹی کی جانب سے اخوندخیل قوم کے قابل فخر سپوت ڈاکٹر مصباح اللہ، ڈاکٹر محمد نعمان اور ڈاکٹر فدا حسین کو بطور میڈیکل آفیسر تقرری پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت، لگن اور قابلیت کا ثمر ہے بلکہ پوری اخوندخیل قوم کے لیے باعثِ فخر اور خوشی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت اور خلوص کے ساتھ ادا کرتے ہوئے انسانیت کی بہترین خدمت کریں گے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے، آپ کو اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق دے اور آپ کی خدمات کو انسانیت کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔

بتکول ایکشن کمیٹی کی جانب سے تینوں معزز ڈاکٹروں اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارک باد اور نیک تمنائیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔ 🌹

Address

Huthal Batkool Allai Battagram Kpk Hazara
Abbottabad

Telephone

+923475772221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share