Assistant Commissioner Jehangira

Assistant Commissioner Jehangira Official Page of Assistant Commissioner Jehangira, District Administration Nowshera, Government of Khyber Pakhtunkhwa.

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے جہانگیرہ میں واقع ملک واٹر پارک کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران حفاظتی...
28/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے جہانگیرہ میں واقع ملک واٹر پارک کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران حفاظتی انتظامات اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ضروری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے میں حفاظتی انتظامات میں کمی پائے جانے پر عوامی مفاد اور شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ملک واٹر پارک کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

اس موقع پر واضح کیا گیا کہ حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ممبر قومی اسمبلی شاہ احد کے ہمراہ نظام پور، گاڑو اور کاہی کا دورہ ...
21/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ممبر قومی اسمبلی شاہ احد کے ہمراہ نظام پور، گاڑو اور کاہی کا دورہ کیا تاکہ حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا موقع پر جائزہ لیا جا سکے اور متاثرہ شہریوں کی مشکلات سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے کھمبوں، بجلی کی تاروں، سرکاری اسکولوں کی عمارتوں، ہسپتال کی چاردیواری،روڈ اور دیگر عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ نقصانات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور معمولاتِ زندگی جلد از جلد بحال ہو سکیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے خیرآباد واٹر سپلائی اسکیم کا بھی معائنہ کیا، جو حالیہ بارشوں کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں خیرآباد کے مکینوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ادارے کو فوری طور پر مرمتی کام شروع کرنے اور واٹر سپلائی کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی بلا تعطل شروع ہو سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل اکوڑہ خٹک، محکمہ مائنز اینڈ منرلز، ریون...
13/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل اکوڑہ خٹک، محکمہ مائنز اینڈ منرلز، ریونیو اہلکاروں اور مقامی پولیس کے ہمراہ جبی، توہا، غریب پورہ اور امان پورہ کے علاقوں میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف ایک بڑے اور کامیاب آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے متعلقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر متعدد مقامات پر بڑی تعداد میں ایکسکیویٹرز، ڈمپرز اور دیگر بھاری مشینری موجود پائی گئی، جو غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے موقع پر مقامی عمائدین، مشینری مالکان اور دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ جرگے کیے اور مختلف مقامات پر اعلانات کے ذریعے واضح کیا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی سونے کی کان کنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی سرگرمیاں بند کرتے ہوئے اپنی مشینری رضاکارانہ طور پر وہاں سے منتقل کریں تاکہ آئندہ سرکاری کارروائی کے دوران کسی قسم کے مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کی مؤثر حکمتِ عملی، مسلسل نگرانی اور مقامی عمائدین کے تعاون کے نتیجے میں 13 ایکسکیویٹرز، متعدد ڈمپرز اور دیگر بھاری مشینری غیر قانونی کان کنی کے مقامات سے رضاکارانہ طور پر ہٹا دی گئی، جبکہ جبی، توہا، غریب پورہ اور امان پورہ کے تمام مقامات کو بھاری مشینری سے مکمل طور پر خالی کرا دیا گیا۔

تمام مشینری مالکان کو ہدایت کی گئی کہ مشینری منتقل کرنے کے بعد پولیس چوکی صابر آباد اور سور پل پر اپنی مشینری کا اندراج لازمی کروائیں تاکہ اس کا باقاعدہ ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے خبردار کیا کہ جن افراد نے تاحال اپنی مشینری غیر قانونی کان کنی کے مقامات سے نہیں ہٹائی، وہ اسے فوری طور پر وہاں سے منتقل کریں۔ بصورتِ دیگر آئندہ آپریشن کے دوران قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور اگر اس دوران کسی مشینری کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ مالکان پر عائد ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل جہانگیرہ میں غیر قانونی سونے کی کان کنی، قبضہ مافیا اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف حکومتِ خیبر پختونخوا کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، قدرتی وسائل کے غیر قانونی استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر قانونی کارروائیاں آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے جہانگیرہ ملک واٹر پارک کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہان...
13/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے جہانگیرہ ملک واٹر پارک کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے واٹر پارک میں موجود انتظامیہ اور شہریوں کو حکومتِ خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور ایس او پیز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ حفاظتی ایس او پیز کی مکمل تکمیل اور متعلقہ محکموں کی اجازت کے بغیر واٹر پارک میں نہانے اور دیگر آبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر واٹر پارک کے مالک کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ حکومت کی جانب سے طے کردہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بصورتِ دیگر واٹر پارک کو سیل کرنے سمیت قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ اپنی جانوں کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور حفاظتی انتظامات کی تکمیل تک ہر قسم کی آبی سرگرمی سے اجتناب کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے غیر قانونی پٹرول پمپس اور ڈابہ اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کے سلسلے م...
06/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے غیر قانونی پٹرول پمپس اور ڈابہ اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں خیرآباد ایریا کا دورہ کیا۔

دورانِ کارروائی شیراز علی شہید کے نام سے چلائے جانے والے ایک غیر قانونی پٹرول پمپ کا معائنہ کیا گیا۔ مذکورہ پٹرول پمپ سرکاری دستاویزات نہ ہونے اور غیر قانونی سونے کی کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری کو ڈیزل فراہم کرنے میں ملوث پائے جانے پر موقع پر سیل کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانے کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے واضح کیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے تک مذکورہ پٹرول پمپ سیل رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی سونے کی کان کنی، غیر قانونی پٹرول پمپس اور ان سرگرمیوں میں معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ڈی ایس پی سرکل اکوڑہ خٹک، مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ، ریونیو اہلکا...
06/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ڈی ایس پی سرکل اکوڑہ خٹک، مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ، ریونیو اہلکاروں اور مقامی پولیس کے ہمراہ جبی ایریا میں غیر قانونی سونے کی کان کنی اور قبضہ مافیا کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کی سربراہی میں کیے گئے اس آپریشن کے دوران گولڈ مائننگ کی ایک اہم متنازعہ اراضی، جس پر ایک مقامی گروہ نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا تھا اور اسے غیر قانونی سونے کی کان کنی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، کو کامیابی کے ساتھ واگزار کرا لیا گیا۔ مذکورہ مقام پر قبضے کے تنازعے کے باعث ماضی میں متعدد تصادم رونما ہو چکے تھے، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی متاثر رہی۔

آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے موقع پر تمام کارروائی کی خود نگرانی کی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے کامیاب آپریشن مکمل کیا۔ کارروائی کے نتیجے میں گلگت سیچوان کی متنازعہ اراضی قبضہ مافیا سے مکمل طور پر واگزار کرا کے قانونی طریقہ کار کے مطابق متعلقہ حق داران کے حوالے کر دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے واضح کیا کہ تحصیل جہانگیرہ میں غیر قانونی سونے کی کان کنی، قبضہ مافیا اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور قدرتی وسائل پر غیر قانونی قبضہ جمانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تحصیل جہانگیرہ میں قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، اور کسی بھی فرد یا گروہ کو قانون سے بالاتر ہو کر غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کو خیرآباد اسٹیشن روڈ پر واقع محمد جمیل کے سکریپ گودام میں آگ لگنے کی...
30/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کو خیرآباد اسٹیشن روڈ پر واقع محمد جمیل کے سکریپ گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر گودام کے مالک سے ملاقات کی اور آگ لگنے کے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے موقع پر امدادی سرگرمیوں اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ موجودہ صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ادم زئی میں واقع ایل پی جی پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں متعلقہ افراد کے...
30/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ادم زئی میں واقع ایل پی جی پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں متعلقہ افراد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے اکوڑہ خٹک میں ایل پی جی سلینڈرز دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر قیمتوں، حفاظتی انتظامات اور سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ایل پی جی فروخت کی جائے اور تمام حفاظتی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ماتمی جلوس سے قبل امام بارگاہ جہانگیرہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ا...
24/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ماتمی جلوس سے قبل امام بارگاہ جہانگیرہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، جلوس کے روٹس اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے غیر قانونی پٹرول پمپس اور ڈابہ اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کے سلسلے م...
24/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے غیر قانونی پٹرول پمپس اور ڈابہ اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں خیرآباد کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران قبل ازیں سیل کیے گئے مختلف غیر قانونی پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران دو پٹرول پمپس سیل شدہ حالت میں پائے گئے۔

جبکہ دیگر دو پٹرول پمپس غیر قانونی سونے کی کان کنی میں ملوث عناصر کو ٹپکوں کے ذریعے ڈیزل فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں پٹرول پمپس کو دوبارہ سیل کر دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی سونے کی کان کنی اور اس میں معاونت فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ غیر قانونی طور پر ایندھن کی فراہمی یا ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

G. T. Road Surya Khel
Akora Khattak

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92923561705

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Jehangira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Jehangira:

Shortcuts

Share