Alpuri Forest Division Shangla

Alpuri Forest Division Shangla Government Organisation

🌲🤝👮‍♂️ شانگلہ کے جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر مافیا کے خلاف مشترکہ عزمڈویژنل فارسٹ آفیسر آلپوری جناب فیض الرحمان صاحب نے ڈسٹر...
21/07/2026

🌲🤝👮‍♂️ شانگلہ کے جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر مافیا کے خلاف مشترکہ عزم

ڈویژنل فارسٹ آفیسر آلپوری جناب فیض الرحمان صاحب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ جناب اکرام اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایف او کروڑہ جناب کامران خان صاحب بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ جناب اکرام اللہ خان کو شانگلہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا گیا اور مبارک باد پیش کی گئی۔

ملاقات میں شانگلہ کے قیمتی جنگلات کے تحفظ، ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے، غیر قانونی لکڑی کی کٹائی اور سمگلنگ کی روک تھام سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹمبر مافیا اور جنگلات کے دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا اور جنگلات کے تحفظ کے لیے محکمہ جنگلات اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

🌲 شانگلہ کے جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں — ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

🌲🚨 الپوری فاریسٹ ڈویژن کی کامیاب کارروائی 🚨🌲بتاریخ: 01-07-2026ڈی ایف او الپوری فارسٹ ڈویژن شانگلہ جناب فیض الرحمان صاحب ...
02/07/2026

🌲🚨 الپوری فاریسٹ ڈویژن کی کامیاب کارروائی 🚨🌲

بتاریخ: 01-07-2026

ڈی ایف او الپوری فارسٹ ڈویژن شانگلہ جناب فیض الرحمان صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی ایف او الپوری بلال احمد نے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ شیشن، لیلونی ویسٹ بلاک میں غیر قانونی لکڑی کی کٹائی اور سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔

🌳 کارروائی کے دوران:
✅ 7 عدد غیر قانونی لکڑی کے لاگ برآمد کیے گئے۔
🪚 1 عدد چین سا (Chainsaw) بھی موقع سے قبضے میں لیا گیا۔

تمام برآمد شدہ لکڑی اور چین سا کو قانونی کارروائی کے لیے محفوظ تحویل میں رکھتے ہوئے الپوری ٹمبر گودام منتقل کر دیا گیا۔

🌙 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اس کے خلاف متعلقہ جنگلاتی قوانین کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

🌿 الپوری فاریسٹ ڈویژن کا عزم ہے کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی کٹائی، سمگلنگ اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

🙏 عوام سے اپیل ہے کہ جنگلات کے تحفظ میں محکمہ جنگلات کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

🌲🇵🇰 "سرسبز جنگلات، محفوظ پاکستان" 🇵🇰🌲

🌿🚔

🌲 جنگلات کے تحفظ کے لیے کامیاب کارروائی 🌲صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب فیض الرحمن ...
30/06/2026

🌲 جنگلات کے تحفظ کے لیے کامیاب کارروائی 🌲

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب فیض الرحمن صاحب کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او الپوری فارسٹ ڈویژن، جناب بلال احمد کی نگرانی میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک کامیاب کارروائی انجام دی گئی۔

مورخہ 30-06-2026 کو ایس ڈی ایف او الپوری نے اپنے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ سرگئی، پورن کے علاقے میں کارروائی کی، جس کے دوران ایک بھینسہ مشین پر چھاپہ مار کر 15 عدد غیر قانونی سکنٹس جن کا مجموعی حجم 32.8 مکعب فٹ تھا، برآمد کر لیے گئے۔

برآمد شدہ لکڑی کو سرکاری تحویل میں لے کر الپوری ٹمبر گوڈاؤن منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم/ملزمان کے خلاف متعلقہ فارسٹ قوانین و فارسٹ آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جنگلات قومی اثاثہ ہیں، ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ محکمہ جنگلات غیر قانونی کٹائی، اسمگلنگ اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

🌿 سرسبز جنگلات، محفوظ مستقبل — آئیے جنگلات کے تحفظ میں محکمہ جنگلات کا ساتھ دیں۔

موضوع: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی رپورٹسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور اس کے ساتھ لگائے گئے الز...
20/06/2026

موضوع: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی رپورٹ

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور اس کے ساتھ لگائے گئے الزامات حقائق کے منافی، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی فیلڈ ٹیم نے موقع کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نقصان کی رپورٹ مرتب کی گئی اور اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو نئی نہیں ہے بلکہ چند روز قبل فیس بک پیج "The Mountain Lovers" سے بھی شیئر کی گئی تھی۔ بعد ازاں اسی پیج کے ایڈمن نے اپنی پوسٹ میں وضاحت اور معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شیئر کردہ پوسٹ سابقہ کارروائی اور پرانے واقعے سے متعلق تھی، جسے غلط فہمی کی بنا پر نئی پوسٹ سمجھا گیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس معاملے پر پہلے ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی تھی۔ اس وضاحت کا اسکرین شاٹ بھی بطور ثبوت موجود ہے۔

مزید برآں، لیلونئی کا علاقہ بالائی سوات کے مختلف علاقوں جیسے خوازہ خیلہ، میاندم اور باشیگرام سے متصل ہے، جبکہ مالم جبہ کی سرحد ضلع شانگلہ سے ملتی ہے جہاں بازارکوٹ فاریسٹ کمپارٹمنٹس واقع ہیں۔ اس جغرافیائی حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے غلط تاثر دینا حقائق کے برعکس ہے۔

متعلقہ محکمہ نے معاملے کا مکمل جائزہ لے کر قانون کے مطابق ضروری کارروائی بروقت مکمل کی ہے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا چکی ہے۔

لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین کرنے کے بجائے حقائق، سرکاری رپورٹس اور مستند ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کو ترجیح دیں تاکہ افواہوں اور غلط فہمیوں کی حوصلہ شکنی ہو اور عوام میں درست معلومات پہنچ سکیں۔

10/06/2026
جنگلاتی آگ سے بچاؤ آگاہی مہم 🔥مورخہ 10 جون 2026 کو ایس ڈی ایف او الپوری کی زیرِ نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر الپوری، ریسکیو 1122...
10/06/2026

جنگلاتی آگ سے بچاؤ آگاہی مہم 🔥
مورخہ 10 جون 2026 کو ایس ڈی ایف او الپوری کی زیرِ نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر الپوری، ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے الپوری کے تعاون سے ہیڈکوارٹر الپوری میں جنگلاتی آگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم کا مقصد عوام میں جنگلاتی آگ کی روک تھام، ماحول کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
🌿 ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے جنگلات کی حفاظت کریں۔ 🚭 جلتی ہوئی سگریٹ یا ماچس کی تیلی ہرگز نہ پھینکیں۔ 🔥 آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔ 🌱 سرسبز پاکستان، محفوظ مستقبل۔
"جنگلات ہماری قومی دولت ہیں، آئیں مل کر ان کی حفاظت کریں۔"

🌲 روزگار کا بہترین موقع 🌲الپوری فارسٹ ڈویژن شانگلہ میں فارسٹ گارڈ کی آسامیاں خالی ہیں۔تمام اہل اور دلچسپی رکھنے والے امی...
05/06/2026

🌲 روزگار کا بہترین موقع 🌲
الپوری فارسٹ ڈویژن شانگلہ میں فارسٹ گارڈ کی آسامیاں خالی ہیں۔
تمام اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنی درخواستیں ETEA کے ذریعے جمع کروائیں۔
📌 عہدہ: فارسٹ گارڈ
📌 ضلع: شانگلہ (الپوری فارسٹ ڈویژن)
📌 درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 30 جون
تمام امیدوار مقررہ تاریخ سے پہلے آن لائن اپلائی کریں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

03/06/2026

Dense Chir Pine Forests of Shangla | Nature's Green Fortress in Khy...

Address

Alpurai

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92996850033

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alpuri Forest Division Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Alpuri Forest Division Shangla:

Shortcuts

Share