Assistant Commissioner/EM Chakisar

Assistant Commissioner/EM Chakisar Executive Magistrate/ Traffic Magistrate/ Forest Magistrate/ Municipal Magistrate, Chakesar

Deputy Commissioner Shangla
01/09/2026

Deputy Commissioner Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر آج 31 اگست 2026ء کو تحصیل چکیسر کے علاقے ڈاؤوٹ کا فیلڈ وزٹ کیا گیا، جہاں KP RAP کے ریزیڈن...
31/08/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر آج 31 اگست 2026ء کو تحصیل چکیسر کے علاقے ڈاؤوٹ کا فیلڈ وزٹ کیا گیا، جہاں KP RAP کے ریزیڈنٹ انجینئر کی جانب سے پہلے رپورٹ کیے گئے ریٹیننگ وال سے متعلق مسئلے کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ فریقین سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور عوامی شکایات و تحفظات کو موقع پر ہی بات چیت اور باہمی اتفاقِ رائے سے حل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبے کی تکمیل میں تعمیراتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور غیر ضروری رکاوٹوں سے گریز کریں، تاکہ منصوبے پر کام بلا تعطل جاری رہتے ہوئے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔

عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

🦟 انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہمصوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر...
28/08/2026

🦟 انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی نگرانی میں تحصیل چکیسر کے مختلف حساس اور خطرناک مقامات پر انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اسپرے مہم ملیریا سپروائزر اور ان کی ٹیم کے تعاون سے انجام دی گئی، جس کا مقصد مچھروں کی افزائش کی روک تھام اور ڈینگی و ملیریا جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا تھا۔

فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ نشاندہی شدہ ہائی رسک علاقوں میں مؤثر اور مکمل اسپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

عوام سے بھی اپیل ہے کہ اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو ختم کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Deputy Commissioner Shangla

🌙 رحمتُ اللعالمین ﷺ پروگرام — چکیسر12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر مدرسہ تحفیظ القرآن چکیسر میں رحمتُ اللعالمین ﷺ پروگرا...
26/08/2026

🌙 رحمتُ اللعالمین ﷺ پروگرام — چکیسر

12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر مدرسہ تحفیظ القرآن چکیسر میں رحمتُ اللعالمین ﷺ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، طلباء اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔

پروگرام میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ﷺ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ ﷺ



Deputy Commissioner Shangla

25/08/2026
صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں چکیسر بازار کا مجموعی معائنہ کیا گیا، جس کا مقصد مخت...
25/08/2026

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں چکیسر بازار کا مجموعی معائنہ کیا گیا، جس کا مقصد مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخ، معیار، صفائی اور سرکاری احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔

معائنے کے دوران مختلف اشیائے خوردونوش، پھل، سبزیاں، مرغ فروشوں کی دکانوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کی چیکنگ کی گئی۔ خصوصی طور پر نرخوں، معیار اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔ تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ سرکاری نرخوں کی پابندی کریں اور عوام سے زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کریں۔

عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بازار کی باقاعدہ نگرانی اور معائنہ جاری رکھا جائے گا۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی زیرِ صدارت ریذیڈنٹ انجینئر، کے...
25/08/2026

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی زیرِ صدارت ریذیڈنٹ انجینئر، کے پی آر اے پی (KP RAP) کے ساتھ جاری ترقیاتی روڈ منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تحصیل چکیسر میں جاری سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار، عوامی شکایات، فیلڈ میں درپیش مسائل اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران تعمیراتی کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی گئی اور ریذیڈنٹ انجینئر کو ہدایت کی گئی کہ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی specifications اور مقررہ معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں۔ کسی بھی صورت میں غیر معیاری میٹریل یا ناقص تعمیراتی کام کو قبول نہ کیا جائے۔

مزید ہدایت کی گئی کہ اگر کسی مقام پر غیر معیاری کام کی نشاندہی ہو تو اسے بروقت ہٹا کر (Dismantle) مقررہ معیار کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا جائے، تاکہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

تعمیراتی کام کے دوران عوام اور ٹریفک کی حفاظت کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات، وارننگ سائن بورڈز، بیریئرز اور محفوظ گزرگاہوں کا انتظام یقینی بنانے کی بھی سختی سے ہدایت کی گئی۔

عوامی شکایات کے فوری ازالے، بجلی کے کھمبوں، پانی کی لائنوں اور دیگر عوامی سہولیات کے تحفظ، جبکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں فوری بحالی کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ریذیڈنٹ انجینئر کو ہدایت کی گئی کہ جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے، کنٹریکٹرز کو منظور شدہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق کام کرنے کا پابند بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر اس امر پر زور دیا گیا کہ کے پی آر اے پی کے تمام منصوبوں میں معیار، شفافیت، حفاظتی اقدامات، بروقت تکمیل اور عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے تحصیل چکیسر میں مختلف سرکاری ا...
24/08/2026

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے تحصیل چکیسر میں مختلف سرکاری اداروں کا فیلڈ معائنہ کیا۔

دورے کے دوران درج ذیل اداروں کا معائنہ کیا گیا:

1. گورنمنٹ ہائی سکول (GHS) شاواوو

2. گورنمنٹ پرائمری سکول (GPS) شاواوو

3. بنیادی مرکز صحت (BHU) کٹکور

معائنے کا مقصد اداروں میں دستیاب سہولیات، عملے کی حاضری، عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات، صفائی ستھرائی اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر متعلقہ حکام کو عوام کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے، دستیاب سہولیات کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے اور اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں.
Deputy Commissioner Shangla

کھلی کچہری — جی ایم ایس کٹکورصوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کے مطابق جی ایم ایس کٹکور میں کھلی ک...
24/08/2026

کھلی کچہری — جی ایم ایس کٹکور

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کے مطابق جی ایم ایس کٹکور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے کی۔

کھلی کچہری میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی عمائدین اور عوام نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری ازالے اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری افسران تک رسائی فراہم کرنا اور عوامی مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

📢 اہم اطلاع برائے عوامِ علاقہ کٹکوڑ صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمش...
23/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے عوامِ علاقہ کٹکوڑ

صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی سربراہی میں کل مورخہ 24 اگست 2026 بروز پیر، بوقت 2:00 بجے جی ایم ایس کٹکوڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا اور ان کے مسائل و شکایات کو متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان کی موجودگی میں موقع پر حل کرنے اور فوری کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان کھلی کچہری میں موجود ہوں گے۔

علاقہ مکینوں سے گزارش ہے کہ وہ بھرپور شرکت کریں اور اپنے مسائل و شکایات متعلقہ افسران کے سامنے پیش کریں۔

📍 مقام: جی ایم ایس کٹکوڑ
📅 تاریخ: 24 اگست 2026
⏰ وقت: 2:00 بجے دن
Deputy Commissioner Shangla

Address

Alpurai

Telephone

+92996855066

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner/EM Chakisar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner/EM Chakisar:

Shortcuts

Share