31/08/2026
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی احکامات اور کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) شانگلہ نے کروڑہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول کروڑہ کا معائنہ:
اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول کروڑہ کا اچانک انسپکشن کیا۔ دورانِ انسپکشن سٹاف کی حاضری، طلباء کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، کلاس رومز کی صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلباء کے تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سکول میں نظم و ضبط اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
کروڑہ بازار میں پرائس چیکنگ:
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کروڑہ بازار میں پرائس چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ ایل پی جی گیس، اشیائے خوردونوش اور سبزیوں کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سرکاری نرخنامہ چیک کیا گیا۔
موقع پر زائد نرخ وصول کرنے اور سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر متعدد ایل پی جی ڈیلرز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کئی دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کا عزم ہے کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔