Rao MAJID

Rao MAJID we will fight

14/06/2026

پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے درخواست کی ہے کہ منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر مقررہ وقت پر تقریباً دس ہزار افراد جمع کیے جائیں۔ ہم اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کی درخواست قبول کرتے ہیں۔

منگل 16 جون کو ہم دوپہر 3:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے۔

عمران خان کی طویل تنہائی قید اور ان کی بینائی کے مناسب معائنہ و علاج کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں اہلِ خانہ اور ذاتی معالج کی موجودگی میں یقینی بنانے کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر بڑی تعداد میں عوام ان مطالبات پر ضروری دباؤ پیدا کر سکتی ہے۔

یہ ایک انسانی اور قانونی مطالبہ ہے۔ سابق وزیر اعظم اور سیاسی قیدی کے بنیادی حقوق کا احترام ہر صورت ضروری ہے۔

علیمہ خان

07/06/2026

حلقہ 6 کے نڈر فاتح امیدوار نیکنام کریم کا مینڈیٹ چوروں کو دوٹوک پیغام! ہمارا نتیجہ اگر کسے نے تبدیل کرنے کی جرت کی تو پھر ہم اس جرت کرنے والے کے گلے میں جوتوں کا پھندا ڈالیں گے اور اسے جوتے مار کر بگھائیں گے۔

07/06/2026

تحریک انصاف اور MWM کے امیدوار میثم کاظم کی فتح کا جشن شروع، عوام پرجوش

06/06/2026

دی اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق رجیم چینج کے بعد سے جو چار سال اس ناجائز حکومت کے گزرے ہیں، 1947 سے لے کر آج تک پاکستان کی معیشت کے بدترین سال ہیں۔ عالمی معاشی اداروں کے مطابق پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کو چلانے کے لیے پٹرول اور بجلی پر ٹیکس بڑھائے جا رہے ہیں۔

پچھلے دو سالوں میں 200 ٹیکسٹائل ملز بند ہوئیں اور 90 کمپنیاں ملک چھوڑ کر جا چکی ہیں۔ پچھلے چار سالوں میں ایک ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں آئی۔

یہ جو کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے مہنگائی کر رہے ہیں، جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایران امریکہ جنگ کے بعد ہمارے پڑوسی ممالک میں پٹرولیم کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ اٹھارہ روپے بڑھے، ہمارے ہاں ڈیڑھ سو روپے بڑھائے گئے۔ سیکیورٹی اور دہشت گردی کی صورتحال دیکھ لیں، بدتر ہو چکی ہے۔

علی بخاری

Address

Number 1
Arifwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rao MAJID posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share