23/08/2026
اٹک تھانہ انجراء پولیس کی کارروائی، غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج تھانہ انجراء پولیس نے ایس ایچ او تھانہ انجراء سب انسپکٹر سجاد سلیم کی سربراہی میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کامیاب کارروائی میں 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مجاہد جعفر ولد جعفر، جعفر ولد اسلام گل اور صدیق اللہ ولد میرافضل سکنائے کانی، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک شامل ہیں، پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی قبضے میں لے لیے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔