Malik Jamshaid Altaf

Malik Jamshaid Altaf Vice president North Punjab PTI ticket holder pp5 jand Attock
official page

20/08/2026

روک سکو تو روک لو
عمران خان آرہا ہے
انشاءاللہ

20/08/2026
20/08/2026

میرا یہ پیغام تحریک لبیک پاکستان این اے 50 اور پی پی 5کے تمام غیور کارکنوں کے لیے ہے۔
​ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے سیاست کے مشکل ترین ادوار، سختیاں اور آزمائشیں دیکھی ہیں، اس لیے میں آپ پر گزرنے والے اس کٹھن وقت اور تکلیف کو دل سے محسوس کرتا ہوں۔ سیاسی نظریات اپنی جگہ، لیکن انسانیت اور باہمی ہمدردی کا رشتہ سب سے مقدم ہے۔
​اس آزمائش کی گھڑی میں، میرے ڈیرے اور گھر کے دروازے آپ بھائیوں کے لیے ہر ممکن مدد، تعاون اور ہمدردی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔"
​– ملک جمشید الطاف نائب صدر شمالی پنجاب پی ٹی ائئ

20/08/2026

سپریم کورٹ نے عمران خان صاحب کی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل منتقلی متعلق اسلام آباد کے چیف کمشنر کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست اعتراضات اٹھاتے ہوئے واپس کر دی۔

علی میرا بیٹا ہے، جوان ہے، جذبات بھی رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ تعریف بھی کرتے ہیں اور مخالفت بھی، یہ سب وقت کا حصہ ہے۔...
26/07/2026

علی میرا بیٹا ہے، جوان ہے، جذبات بھی رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ تعریف بھی کرتے ہیں اور مخالفت بھی، یہ سب وقت کا حصہ ہے۔ لیکن ایک باپ ہونے کے ناطے مجھے اس بات پر سکون ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو ہمیشہ عزت کرنا سکھائی ہے، بے عزتی نہیں۔ اختلاف رائے اپنی جگہ، مگر زبان اور کردار کی خوبصورتی انسان کی اصل پہچان ہوتی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ علی نے آج تک کسی کی تذلیل یا بدتمیزی کو اپنا طریقہ نہیں بنایا۔ میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ اخلاق، برداشت اور محبت کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے۔ یہی ہماری تربیت ہے، یہی ہماری پہچان۔"
— ملک جمشید الطاف

21/07/2026

مجھے کل ایک اپنے بھائئ کا میسج آیا
کہ ملک جمشید الطاف بھائی! میں اور میرا پورا خاندان ایک لمبے عرصے سے دوسرے گروپ کے ساتھ جڑے رہے ہیں، لیکن اب ہم آپ کے کردار، خلوص اور سوچ سے متاثر ہو کر آپ کا ساتھ دینا چاہتے ہیں اور آپ کے قافلے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ بس دل میں ایک جھجھک تھی کہ ہم اتنے امیر یا بڑے لوگ نہیں ہیں..."
تو میں نے اس کو جواب دیا
*"میرے محترم اور پیارے بھائی! آپ کا اور آپ کے خاندان کا یہ اعتماد میرے لیے کسی بھی دولت سے بڑا سرمایہ ہے۔
ساتھ اور تعلق کبھی امارت یا غریبی دیکھ کر نہیں بنتے، یہ تو دلوں اور نظریہ کا رشتہ ہوتا ہے۔ پیسے اور حیثیت سے تو انسان صرف چیزیں خرید سکتا ہے، لیکن آپ جیسا مخلص خاندان اور سچے بھائی نہیں خرید سکتا۔
آپ نے 'امیر نہ ہونے' کا سوچ کر کبھی خود کو کم تر نہیں سمجھنا، کیونکہ میرے نزدیک عزّت اور خلوص ہی سب کچھ ہے۔ آپ اور آپ کا پورا خاندان میرے اپنے بھائی ہیں، اور میرے دروازے اور دل آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

26/05/2026

میرے غیور اور پیارے بھائیو!
السلام علیکم،
بہت سے دوستوں اور بھائیوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو ملنے کے لیے وقت (Time) مانگتے ہیں۔ میں آپ سب کی اس محبت اور عزت کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔
لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھ سے ملنے کے لیے کسی وقت، اپائنٹمنٹ یا سفارش کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
میں کوئی حاکم نہیں، بلکہ آپ کا اپنا بھائی اور خادم ہوں۔ آپ کا سکھ دکھ میرا اپنا ہے۔ آپ کو جب بھی کوئی کام ہو، کوئی بات کرنی ہو، یا صرف ملاقات کرنی ہو، آپ بغیر کسی جھجک کے کسی بھی وقت تشریف لا سکتے ہیں۔ میرا دروازہ اور میرا دل آپ سب کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔
آپ کی محبت ہی میرا اصل سرمایہ ہے!
آپ کا مخلص اور ہمدرد،
ملک جمشید الطاف

میرا رب سچ کا خُدا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیشہ حق اور سچ پر رہنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ آج سائفر کی حقیقت سامنے آگئی۔ عمران ...
26/05/2026

میرا رب سچ کا خُدا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیشہ حق اور سچ پر رہنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ آج سائفر کی حقیقت سامنے آگئی۔ عمران خان صاحب نے ہمیشہ سچ بولا ہے۔ ہمیشہ حق بات کی ہے۔ ملک جمشید الطاف

Address

Attock City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Jamshaid Altaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category