Punjab Enforcement & Regulatory Authority - Tehsil Attock

Punjab Enforcement & Regulatory Authority - Tehsil Attock PERA is a governmental body established under the Punjab Enforcement and Regulation Act, 2024.

03/06/2026

شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر ایس ڈی ای او پیرا اٹک نے بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق یقینی بنایا گیا، جبکہ عوامی راستوں اور گزرگاہوں میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا۔

Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Deputy Commissioner Attock

02/06/2026

ایس ڈی ای او پیرا فورس اٹک کی جانب سے شہر بھر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کی گئیں۔
چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا جبکہ عوامی راستوں میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے گئے۔
Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Deputy Commissioner Attock

حکومت کی جانب سے نافذ کردہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیےایس ڈی ای او پیرا فورس اٹک  نے مخت...
02/06/2026

حکومت کی جانب سے نافذ کردہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیےایس ڈی ای او پیرا فورس اٹک نے مختلف فیلڈ آپریشن کیئے۔
اس سلسلے میں حکومتی ہدایات اور مقررہ پابندیوں کو مؤثر انداز میں نافذ کروایا گیا- عوام اور کاروباری حضرات کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت جاری کردہ ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئیں۔
Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Deputy Commissioner Attock

عیدالاضحیٰ کے ایام میں شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیشِ نظر پیرا فورس اٹک نے اٹک خورد، باغ نیلاب اور بروٹھا...
30/05/2026

عیدالاضحیٰ کے ایام میں شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیشِ نظر پیرا فورس اٹک نے اٹک خورد، باغ نیلاب اور بروٹھا سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
پیرا فورس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ، نظم و ضبط کے قیام اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مختلف مقامات پر اپنی موجودگی یقینی بنائی۔ مزید برآں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور انہیں دریاؤں اور گہرے پانی کے قریب غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی۔
Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Deputy Commissioner Attock

عیدالاضحیٰ مبارک
27/05/2026

عیدالاضحیٰ مبارک

26/05/2026

عیدالاضحیٰ سے قبل ایس ڈی ای او پیرا اٹک نےمویشی منڈیوں اور اٹک شہر کے مختلف بازاروں میں فیلڈ آپریشنز کا دائرہ کار بڑھا دیا تاکہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور سہولت سے بھرپور ماحول فراہم کیا جا سکے۔
مویشی منڈیوں میں خریداروں کی سہولت، نظم و ضبط اور جان و مال کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیرا ٹیم مختلف مقامات پر موجود رہی، جبکہ بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھی چیکنگ کی گئی۔
کارروائیوں کے دوران عوامی راستوں کو کلیئر کروایا گیا، دکانداروں کو سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات بھی عمل میں لائے گئے۔

Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Deputy Commissioner Attock

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں آنے والے خریداروں کی جان و مال کی حفاظت اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ کے لی...
26/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں آنے والے خریداروں کی جان و مال کی حفاظت اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ کے لیے پیرا فورس اٹک منڈیوں میں موجود ہے۔
پیرا ٹیم کی جانب سے منڈیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، شہریوں کی رہنمائی اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ خریدار بلا خوف و خطر اپنی خریداری مکمل کر سکیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Deputy Commissioner Attock

25/05/2026

عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر پیرا فورس اٹک کی جانب سے فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر اور فعال بنا دیا گیا ہے۔ عوامی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پرائس کنٹرول اور اینٹی انکروچمنٹ کے حوالے سےآپریشنز جاری ہیں۔
دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، نرخ ناموں اور کاروباری نظم و ضبط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی گزرگاہوں اور مصروف مقامات پر قائم رکاوٹوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آ سکے۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور سیلنگ سمیت قانونی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، مزید دکانداروں کو بھی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Deputy Commissioner Attock

Address

PERA Enforcement Station Tehsil Attock, Near Zyarat Park Ex Literacy Office
Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Enforcement & Regulatory Authority - Tehsil Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share