Islami Jamiat -e- Talaba Agriculture University Faislabad

Islami Jamiat -e- Talaba Agriculture University Faislabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islami Jamiat -e- Talaba Agriculture University Faislabad, Awagat.

یہ شہادت گہِ الفت میں قدم رکھنا ہےلوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا۔۔۔۔اللہ شہادت قبول فرمائے آمین۔
22/02/2025

یہ شہادت گہِ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا۔۔۔۔
اللہ شہادت قبول فرمائے
آمین۔

شہادتوں کا کارواں رکا نہیں تھما نہیں۔۔۔۔۔۔۔❤❤❤اصغر مال کالج راولپنڈی کے ناظم اسلامی جمعیت  طلبہ کے رکن برادر توقیر عباسی...
22/02/2025

شہادتوں کا کارواں رکا نہیں تھما نہیں۔۔۔۔۔۔۔❤❤❤
اصغر مال کالج راولپنڈی کے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن برادر توقیر عباسی بھائی کو دو ناراض گروہوں میں صلح کرواتے ہوئے گولی مار کر شہید کردیا گیا۔....
ڈھاکہ یونیورسٹی کے عبدالمالک شہید ہوں یا جامعہ ذرعیہ کے اکرم گورائیہ اور عبدالشکور اعوان شہید۔۔۔۔۔یا صلح کے پیامبر توقیر عباسی شہید ہوں۔۔۔
یا ان جیسے سینکڑوں کارکنانِ جمعیت ہوں وہ تو ہر دم اللہ کی راہ میں قربانی کیلئے اور ظلم کے آگے بند باندھنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
کیونکہ یہ دیوانے تو عہد ہی اپنے رب کے ساتھ یہ کرتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔
'بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب کچھ اللہ رب العالمین کیلئے ہے'۔

22/02/2025

♻🍃♻🍃♻🍃♻
*جنت میں داخل کرنے والے اعمال*:
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پچھلی قوموں میں ایک شخص کی روح قبض کرنے کے بعد فرشتوں نے اس سے کہا کہ کوئی نیکی کا کام بھی کیا ہے؟ تو اس نے جواب میں کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے۔ فرشتے پھر کہیں گے کہ یاد کرو۔ تو وہ جواب میں کہے گا کہ ایک نیکی یاد ہے کہ میں لوگوں کو قرض دیتا تھا اور جب قرض واپس لینے کا وقت ہوتا تھا تو اپنے غلاموں کو یہ حکم دیتا تھا کہ دیکھنا جو تنگ دست ہو، اس کو مزید مہلت دے دینا اور جو قرض ادا نہ کر سکتا ہو، اس کو معاف کر دینا۔ اللہ نے اس عمل پر اس کو جنت میں داخل کر دیا*۔ “ [صحح مسلم]🌹
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے مسلمانوں کے راستے میں ایک کانٹے دار شاخ کو دیکھا تو اس نے کہا کہ اللہ کی قسم! میں اسے مسلمانوں کے راستے سے صاف کر دوں گا تا کہ کسی مسلمان کو تکلیف نہ ہو۔ تو اللہ نے اس عمل پر اسے معاف کر دیا اور جنت میں داخل کر دیا۔* “ [مسند احمد]🌹
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کو اپنا معمول بنا لیا تو اس کے جنت میں داخل ہونے میں صرف ایک ہی رکاوٹ ہے، اور وہ اس کی موت ہے*۔ “ 🌹[صحیح الجامع]
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس شخص کو جنت کے کنارے گھر کی بشارت دیتا ہوں کہ جو جھگڑا چھوڑ دے، چاہے اپنے آپ کو حق پر سمجھتا ہو۔ اور اس کو جنت کے وسط میں گھر کی بشارت دیتا ہوں جو جھوٹ کو چھوڑ دے، چاہے مزاح میں ہی کیوں نہ ہو۔ اور اس شخص کو جنت کے اعلی درجوں میں گھر کی بشارت دیتا ہوں کہ جو اپنے اخلاق کو بلند کر لے*۔ “🌹 [سنن ابی داود]
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایک ساتھ ہوں گے۔ اور آپ نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اِس طرح اشارہ کر کے دکھایا کہ ان دونوں کے مابین کچھ فاصلہ تھا۔🌹*“ [صحیح البخاری]
♻” *حضرت ابو ہریرۃ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جب میں اپنے بندے کے جگر گوشے کی روح قبض کر لوں تو اس پر صبر کا بدلہ میرے پاس صرف جنت ہے*۔“🌹 [صحیح البخاری]
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مجھے اپنی شرم گاہ اور زبان، دو چیزوں کی حفاظت کی ذمہ داری دیتا ہے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہو*۔ 🌹“ [صحیح البخاری]
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک تمام گناہوں کا کفارہ ہے اور مقبول حج کی جزا تو جنت ہے*۔ “🌹 [موطا امام مالک]
♻” *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔*🌹 “ [سنن ابی داود]
♻” *جنت میں ایک شخص کا درجہ اچانک بلند کر دیا جاتا ہے* *تو وہ یہ پوچھتا ہے* *کہ ایسا کیوں ہوا ہے؟ تو اسے جواب دیا جاتا ہے کہ تمہاری اولاد نے تمہارے لیے مغفرت کی دعا کی ہے*۔“ 🌹[سنن ابن ماجہ]

ارکان کا سالانہ عشائیہ........... جامعہ زرعیہ کی خوبصورت روایت. 😊
22/02/2025

ارکان کا سالانہ عشائیہ...........
جامعہ زرعیہ کی خوبصورت روایت. 😊

😘 😘 😘
22/02/2025

😘 😘 😘

22/02/2025

21/02/2025

Address

Awagat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami Jamiat -e- Talaba Agriculture University Faislabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share