02/06/2026
📢 بدانتظامی کے خلاف رجوع کریں — ادارہ محتسب آزاد جموں و کشمیر آپ کے ساتھ ہے!
اگر کسی سرکاری محکمہ یا دفتر میں آپ کے کام میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے، آپ کو ناانصافی کا سامنا ہے، یا اختیارات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، تو خاموش نہ رہیں۔
⚖️ ادارہ محتسب آزاد جموں و کشمیر عوام کو مفت، فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کے لیے قائم ہے۔
✅ شکایت درج کروانے کے لیے وکیل کی ضرورت نہیں
✅ سادہ کاغذ پر درخواست دی جا سکتی ہے
✅ شکایت بلا معاوضہ درج کی جاتی ہے
✅ سرکاری محکموں کے خلاف مؤثر کارروائی
✅ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے آسان طریقۂ کار
📝 اپنی شکایت درج کروائیں اور اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
📞 رابطہ: 05822-920131 | 05822-920070
🌐 mohtasib.ajk.gov.pk