CMO M&E Office Badin

CMO M&E Office Badin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CMO M&E Office Badin, Badin.

27/03/2026

*Complete (step by step) Guidelines for Utilization of SSB (School Specific Budget)*

27/03/2026
اسکول اسپیسفک بجٹ اقدامات — اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔تمام D...
25/03/2026

اسکول اسپیسفک بجٹ اقدامات — اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تمام DDOs، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس، پرنسپلز اور سینئر پرنسپلز کی پوسٹنگ و ٹرانسفر پر پابندی لاگو

پابندی اسکول اسپیسفک بجٹ 26-2025 کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔

ترقی یا خالی آسامی پر تعیناتی کی صورت میں بجٹ استعمال اور عدم استعمال کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

سرٹیفکیٹ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے تصدیق شدہ ہوگا۔

21/03/2026

Wishing you a very happy Eid-ul-Fitr. 🌙
Stay blessed.

*سندھ حکومت کا تعلیمی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم اقدام*اساتذہ اور عملے کی حاضری اب بذریعہ موبائل ایپلیکیش...
18/03/2026

*سندھ حکومت کا تعلیمی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم اقدام*

اساتذہ اور عملے کی حاضری اب بذریعہ موبائل ایپلیکیشن فیشل ریکگنیشن اور جیو فینسنگ کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر اساتذہ اور عملے کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لینے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تدریسی و غیر تدریسی عملے کی رجسٹریشن FRAMES سسٹم کے تحت کی جائے گی۔

ڈیجیٹل حاضری کے نفاذ کے لیے ڈیٹا اینالسٹ، HRMIS اور ضلعی و تعلقہ افسران کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

تکنیکی معاونت کے لیے ایپلیکیشن ڈیولپر کا نمائندہ بھی ٹیم کا حصہ ہوگا۔

رجسٹریشن کے عمل میں ملازمین کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کمیٹی کو فیلڈ میں مانیٹرنگ اور تکنیکی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

تمام اساتذہ کا بایومیٹرک ڈیٹا بیس، پروفائلز کو اسکولوں سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

موبائل ایپ کو جیو فینسنگ نظام کے ذریعے اسکولز کے منسلک کیا گیا ہے۔

حاضری کا روزانہ کی بنیاد ہر ریئل ٹائیم ڈیش بورڈ بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے جدید نظام کے ذریعے تعلیمی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شفاف حاضری اور مؤثر نگرانی سے تدریسی عمل میں بہتری آئے گی، سید سردار علی شاہ

ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسکولوں کی براہ راست مؤثر نگرانی میں بھی مدد ملے گی، سید سردار علی شاہ

حاضری کے نظام کی تیاری کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

موبائل ایپلیکیشن کا کی باقائدہ لانچنگ عید کے بعد کی جائے گی۔

With Sikander Ali Soomro – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
01/03/2026

With Sikander Ali Soomro – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

ياسين قربان نئون ڊاريڪٽر جنرل مانيٽرنگ اينڊ ايووليوشن مقرر
27/02/2026

ياسين قربان نئون ڊاريڪٽر جنرل مانيٽرنگ اينڊ ايووليوشن مقرر

سندھ میں ٹرانسپیرنسی اقدامات میں اہم پیش رفت — وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر “اسکول اسپیسفک بجٹ” کی جاری...
18/02/2026

سندھ میں ٹرانسپیرنسی اقدامات میں اہم پیش رفت — وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر “اسکول اسپیسفک بجٹ” کی جاری کر دی گئیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولز کو ملنے والے بجٹ کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔

پہلی مرتبہ “اسکول اسپیسفک بجٹ” کے مد میں 18 ارب 67 کروڑ کی تفصیلات کو آن لائین کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ

بجٹ تفصیلات کو ڈویژن، ضلعی، تعلقہ اور اسکول اسپیسفک تک واضع کیا گیا ہے۔ سید سردار علی شاہ

یہ اقدام سندھ حکومت کے “معلومات تک رسائی کے بنیادی حق” کو بھی محفوظ بناتا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ

اسکول اسپیسفک بجٹ کی تفصیلات کی آن لائین رسائی کے لیے ایک کیو آر کوڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔ سید سردار علی شاہ

کیو آر کوڈ کی مدد سے سندھ کے کسی بھی اسکول کی بجٹ تفصیلات معلوم کی چند لمحوں میں حاصل ہو جائیں گی۔ وزیر تعلیم سندھ

اسکول اسپیسفک بجٹ کے لیے ویب سائٹ کے کیو آر کوڈز کو آفیسز اور اسکولز میں نمایاں رکھا جائے۔ سید سردار علی شاہ

جاری ہونے والے بجٹ سے اسکول ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس فرنیچر، رپیئر منٹیننس، واش فیسلٹی کے معاملات حل کرسکتے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ

اسکول اسپیسفک بجٹ سے ہم نصابی سرگرمیوں، شجرکاری اور تعلیم سے منسلک دیگر کام کروۓ جا سکتے ہیں۔ سید سردار علی شاہ

اسکولز کے بجٹ کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں ہیں، عوام نگرانی میں مدد کرے۔ وزیر تعلیم سندھ

سندھ اسکول کے بجٹ اسکول پر جائز استعمال ہو رہا ہے یا نہیں، یہ معلوم کرنا اب مشکل رہے گا۔ سید سردار علی شاہ

اسکول اسپیسفک بجٹ کی مانیٹرنگ کے لیے آن لائین اور فزیکل ویریفکیشن کا نظام تشکیل دیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ

بجٹ کے استعمال کی ڈجیٹل ایپلیکیشن کی ذریعہ مانیٹرنگ کی جاۓ گی۔ صوبائی وزیر سردار شاہ

اسکولوں کے بجٹ کے ناجائز استعمال کا ہر صورت میں احتساب ہوگا۔ سید سردار علی شاہ

سندھ کے سرکاری اسکولوں درسی کتب کی مفت فراہمی کے لیے بُک بئنک کے قیام کا آغاز
16/02/2026

سندھ کے سرکاری اسکولوں درسی کتب کی مفت فراہمی کے لیے بُک بئنک کے قیام کا آغاز





16/02/2026

Address

Badin

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CMO M&E Office Badin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share