District Education Officer EE.W Bahawalnagar

District Education Officer EE.W Bahawalnagar سرکاری سکول ، معیاری سکول

A beautiful blend of grace, elegance, and dignity—a truly admirable personality .....
28/08/2026

A beautiful blend of grace, elegance, and dignity—a truly admirable personality .....

28/08/2026

*ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر*
🌸 *گرینڈ "بیک ٹو سکولز" تقریب، ضلع بہاولنگر* 🌸

وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے احکامات کی روشنی میں _گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاولنگر_ میں "بیک ٹو سکولز" مہم کے تحت شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
_محترمہ سمیرا شاہین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل بہاولنگر بطور فوکل پرسن اس مرکزی پروگرام کے تمام انتظامات کیے اور اس تقریب کو کامیابی سے منعقد کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا

تقریب کے _مہمانِ خصوصی جناب حافظ طاہر عطار، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر_ تھے۔
_چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع بہاولنگر ڈاکٹر عطاء محمد ظہیر، ڈی ای او سیکنڈری جناب صغیر احمد جاوید، ڈی ای او ایلیمنٹری جناب رانا عابد حسین، ڈی ای او ایلیمنٹری فیمیل محترمہ سمیرا شاہین_ سمیت تمام افسران، اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے۔۔

تقریب کا مقصد گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد طلبہ کو خوش آمدید کہنا، انہیں بہترین تعلیمی ماحول دینا اور والدین کو بچوں کو باقاعدہ سکول بھیجنے کی ترغیب دینا تھا۔


افسران نے کہا: _بچوں کی سکول واپسی روشن مستقبل کی ضمانت ہے_۔ ضلع بھر میں حاضری، معیارِ تعلیم، صفائی اور نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے کام جاری رہے گا۔

_ڈاکٹر عطا محمد ظہیر، سی ای او ایجوکیشن_ کی قیادت میں "بیک ٹو سکولز" مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام افسران سرگرم ہیں۔
محترمہ سمیرا شاہین صاحبہ نے تقریب کے سب اہم نکتہ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول لانا اور داخل بچوں کی 100 فیصد ریٹینشن یقینی بنانا پر زور دیا
اور عملی طور آؤٹ آف سکول چلڈرنز مہم کا آغاز کرتے ہوئے 2 بچوں کا داخلہ کیا

📚 _آئیں! ہر بچے کو سکول لائیں اور ضلع بہاولنگر کو تعلیم میں آگے لے جائیں۔_

🌸 _خوش آمدید طلبہ! نیا تعلیمی سفر، نئی امیدیں، روشن مستقبل_ 🌸

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاول نگر 🌸 بیک ٹو سکولز کے حوالے سے پروقار تقریب، ضلع بہاولنگر 🌸وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ، صوبائ...
28/08/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاول نگر
🌸 بیک ٹو سکولز کے حوالے سے پروقار تقریب، ضلع بہاولنگر 🌸

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ، صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے وژن اور ہدایات کے مطابق “بیک ٹو سکولز” مہم کے سلسلے میں ضلع بہاولنگر میں تعلیمی سرگرمیوں کے نئے آغاز کے موقع پر گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاولنگر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ طاہر عطار صاحب تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری صغیر احمد جاوید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری رانا عابد حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (فی میل) محترمہ سمیرا شاہین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فی میل اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔

تقریب کا بنیادی مقصد موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں واپس آنے والے طلبہ و طالبات کا بھرپور استقبال کرنا، انہیں خوشگوار اور دوستانہ تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور والدین و معاشرے کو اس بات کی ترغیب دینا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو باقاعدگی سے سکول بھیجیں۔

اس موقع پر افسرانِ تعلیم نے کہا کہ بچوں کی سکول واپسی صرف ایک تعلیمی سرگرمی نہیں بلکہ روشن اور محفوظ مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور سکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرنا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تقریب میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ضلع بہاولنگر کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ کی حاضری، تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور سکول کے مجموعی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر عطا محمد ظہیر کی قیادت اور نگرانی میں ضلع بھر میں سکول ری اوپننگ اور بیک ٹو سکولز مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے تمام افسران اور اساتذہ متحرک ہیں۔ اس مہم کا مقصد ہر بچے کو سکول تک لانا، اس کی حاضری کو یقینی بنانا اور اسے معیاری تعلیم کے ذریعے ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنا ہے۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں محنت، لگن اور باقاعدگی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی گئی۔

📚 آئیے! مل کر ہر بچے کو سکول لائیں، ہر بچے کو تعلیم دیں اور ضلع بہاولنگر کو تعلیمی میدان میں مزید آگے لے کر جائیں۔

🌸 خوش آمدید طلبہ! نیا تعلیمی سفر، نئی امیدیں اور روشن مستقبل کی جانب ایک نیا قدم۔ 🌸






24/08/2026

*🌸 Schools Reopen — Welcome Back, Students! 🌸*

On the occasion of the reopening of government schools in Bahawalnagar district, *Worthy DEO (Female) Madam Sumaira Shaheen* personally visited several schools to welcome students on the first day.

She also visited *Government Girls Primary School, Nazir Colony, Bahawalnagar*, where she met students, extended a warm welcome, and shared her best wishes for a successful new academic year.

📚 _A new chapter begins — with new goals, new hope, and the light of knowledge._

*Welcome back, dear students!*
Let’s make this year brighter together. 🌸🎓



(W) EducationBahawalnagar



---

🌸 Schools Reopen — Welcome Back, Students! 🌸On the direction of Worthy CEO Education Bahawalnagar, Dr. Atta Muhammad Zah...
24/08/2026

🌸 Schools Reopen — Welcome Back, Students! 🌸

On the direction of Worthy CEO Education Bahawalnagar, Dr. Atta Muhammad Zaheer, DEO (Female) Madam Sumaira Shaheen personally visited several schools across the district on the occasion of school reopening to warmly welcome students.

She also visited Government Girls Primary School, Nazir Colony, Bahawalnagar, where she met students, extended a warm welcome, and shared her best wishes for a successful new academic year.

📚 A new chapter begins — with new goals, new hope, and the light of knowledge.

Welcome back, dear students!
Let’s make this year brighter together. 🌸🎓





24/08/2026

ملک وقوم کا سرماٸیہ ہیں یہ بچے
مستقبل کے معمار ہیں یہ بچے
ماشاء اللہ آج اراٸیں کمیونٹی پاکستان کے تحت میاں ٹاٶن ہارون آباد میں میٹرک رزلٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزای کے لیے ایک مختصر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں أیجو کیشن افیسر ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مدارس ضلع بہاول نگر میڈم سمیرا شاہین اور اراٸیں کمیونٹی پاکستان کے ضلعی صدر جناب غلام حسین محسن نے چیف گیسٹ کی حثیت سے خصوصی شرکت کی تحصیل ٹاپر بچوں کے ساتھ انکے والدین اور انکے اساتزہ نے بھی شرکت کی
اساتزہ میں شامل
پنجاب گروپ کالجز ہارون آباد کے پرنسپل ملک عدیل صاحب
حرا کالج ہارون آباد کے پرنسپل
گورنمنٹ گرلز سیٹی ہای سکول ہارون آباد کی پرنسپل اور دا ویزن سکول فقیر وال کی پرنسپل صاحبہ بچوں کے ساتھ تشریف لاٸیں
پروگرام میں
اراٸیں کمیونٹی پاکستان کے مرکزی جنرل میاں عبدالواحد صاحب نے عارضی طور پر صدارت کے فراٸض انجام دیے اور اسٹیج سیکرٹری کے فراٸض اراٸیں کمیونٹی پنجاب کمیٹی کے ممبر مہر فقیر محمد اراٸیں نے انجام دیے
اساتزہ اکرام نے اراٸیں کمیونٹی کے اس پروگرام کو سراہتے ھوۓ کہا کہ اک بات کی بہت خوشی ھوی ھے کہ ہم نے محسوس کیا اراٸیں کمیونٹی غیر سیاسی اور تعثب سے پاک تنظیم ھے جس کاثبوت اس پروگرام میں مختلف برادریوں کے اساتزہ اور بچوں کی شرکت کی ھے اراٸیں کمیونٹی کے عہدے داروں نے بھی اپنے خطاب میں واضع کہا کہ ہمارا کسی برادری سے کوی تعصب نیں سب ہمارے بھای ہیں حق سچ میں مساٸل کے حل کے لیے ہم سب کے ساتھ ہیں
پروگرام کے آخر میں بچوں میں اراٸیں کمیونٹی کی شیلڈیں نقد پراٸیز مٹھاٸ کے ڈبے
اور تمام اساتزہ کو اراٸیں کمیونٹی پاکستان کی شیلڈیں گفٹ کی گیٸں پروگرام کے اختیام پر ملک پاکستان کی سالمیت مرحومین کی مغفرت بیماروں کے لیے صحت اور اراٸیں برادری کے اتحاد کی دعا کی گی

23/08/2026

Address

District Educatoin Office (EE. W)
Bahawalnagar
62200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Officer EE.W Bahawalnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share