Human Rights Protection Organization

Human Rights Protection Organization 03457048225

10/08/2026
نشہ صرف ایک فرد کو نہیں، بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے۔ انسانی حقوق کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہر شخص ایک صح...
27/06/2026

نشہ صرف ایک فرد کو نہیں، بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے۔ انسانی حقوق کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہر شخص ایک صحت مند، محفوظ اور باوقار زندگی گزارے۔
​منشیات کی لعنت نے ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ یاد رکھیں، نشے کا عادی ہونا کوئی جرم نہیں، بلکہ ایک بیماری ہے جس کا علاج ممکن ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا اس دلدل میں پھنسا ہے، تو تنہائی کا شکار نہ ہوں۔
​ہماری ذمہ داری:
​نشے کے عادی افراد کے ساتھ ہمدردی اور مدد کا رویہ اپنائیں۔
​انہیں علاج اور بحالی کے مراکز (Rehabilitation Centers) تک پہنچانے میں مدد کریں۔
​معاشرتی بائیکاٹ کے بجائے اصلاح اور بحالی پر توجہ دیں۔
​ہیومن رائٹس پروٹیکشن آرگنائزیشن اس مشن میں آپ کے ساتھ ہے۔ آئیے مل کر ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کریں جہاں ہر انسان نشے سے آزاد ہو اور اپنی زندگی کو باوقار طریقے سے جی سکے۔
​اگر آپ کو یا آپ کے کسی جاننے والے کو مدد یا رہنمائی درکار ہے، تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔ آپ کی خاموشی کسی کی زندگی ختم کر سکتی ہے، لیکن آپ کی آواز کسی کو نئی زندگی دے سکتی ہے۔

آج صبح جب میں آفس جا رہا تھا، تو راستے میں ایک کالج کی بچی کو سڑک کنارے اپنی سکوٹی کے ساتھ پریشان کھڑا دیکھا۔ اخلاقی طور...
23/04/2026

آج صبح جب میں آفس جا رہا تھا، تو راستے میں ایک کالج کی بچی کو سڑک کنارے اپنی سکوٹی کے ساتھ پریشان کھڑا دیکھا۔ اخلاقی طور پر یہی مناسب سمجھا کہ اس کی مدد کی جائے۔ میں نے اپنی بائیک گھمائی اور اس کے قریب جا کر رکا

موجودہ حالات کے پیشِ نظر وہ بچی مجھے دیکھ کر سہم سی گئی، لیکن میں نے مناسب فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بڑے ادب سے سلام کیا

"السلام علیکم بیٹا جی! آپ کیوں پریشان ہیں اور یہاں اکیلی کیوں کھڑی ہیں؟"

بچی نے دبی آواز میں جواب دیا اور بتایا کہ سکوٹی اچانک بند ہو گئی ہے، موبائل گھر بھول آئی ہے اور کالج سے بھی لیٹ ہو رہی ہے۔ اس کی آنکھوں میں خوف تھا، کہنے لگی: "ابھی ایک لڑکا پاس سے گزرا، اس نے بہت بدتمیزی کی اور گندی باتیں کیں، میں بہت ڈر گئی ہوں۔"

میں نے اسے حوصلہ دیا: "بیٹا! آپ بالکل پریشان نہ ہوں، آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔"

میں نے خود کوشش کی لیکن سکوٹی ٹھیک نہ ہوئی۔ میں نے اسے اپنی بائیک پر بیٹھنے کا کہا تاکہ وہ محفوظ محسوس کرے، پہلے تو وہ ہچکچائی لیکن میرے اصرار اور لہجے کے خلوص نے اسے بھروسہ دلایا۔ میں نے مکینک کو بلوایا، جس نے آکر نقص دور کر دیا۔ جب میں نے مکینک کو پیسے دے کر رخصت کیا اور بچی کو بتایا کہ سکوٹی ٹھیک ہو گئی ہے، تو اس کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی ☺️

اس نے شکریہ کے طور پر پرس سے ہزار کا نوٹ نکال کر مجھے دینا چاہا، لیکن میں نے مسکرا کر انکار کر دیا۔ اسے تاکید کی کہ اب کالج کا وقت نکل چکا ہے، اس لیے سیدھی گھر جائیں۔ وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی اور دور جا کر ایک بار پھر ہاتھ ہلا کر الوداع کہا

میری تمام بھائیوں سے گزارش ہے

یہ بچیاں ہماری اپنی ہیں۔ اگر وہ اپنی ضرورت یا تعلیم کے لیے سڑک پر نکلتی ہیں، تو انہیں تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہیں راستہ دیں، انہیں عزت دیں، نہ کہ انہیں اکیلا دیکھ کر ہوس زدہ بن جائیں☝️

حقیقی مرد وہ نہیں جس سے عورتیں ڈریں، بلکہ مرد ہونے کا اصل احساس یہ ہے کہ آپ کی موجودگی میں کوئی بھی عورت یا بچی خود کو غیر محفوظ نہ سمجھے 🌟

آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے رویوں سے اس معاشرے کو اپنی بیٹیوں کے لیے محفوظ بنائیں گے تاکہ انہیں مرد ذات سے خوف نہیں، بلکہ تحفظ کا احساس ملے 🩵

یہ تحریر واٹس ایپ سے کاپی کی گئی ہے جو آگاہی کے لئیے پھیلائی جا رہی ہے ☝️ copy

پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈِس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کے سیکشن 6(2) کے تحت یہ قانونی ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ افراد باہم ...
21/04/2026

پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈِس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کے سیکشن 6(2) کے تحت یہ قانونی ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ افراد باہم معذوری کو تمام ذرائع آمد و رفت میں خصوصی نشستیں فراہم کی جائیں، اور تمام عوامی مقامات پر ان کے لیے مخصوص پارکنگ کی سہولت مفت فراہم کی جائے جو داخلی اور خارجی راستوں سے قریب ترین ہو۔
یہ قانون کا تقاضا ہے اور افراد باہم معذوری کا آئینی حق۔

انا للّٰہ و انا الیہ راجعونانسانیت کی خدمت کا ایک روشن باب آج بند ہو گیا۔بلقیس بانو ایدھی ہم سے جدا ہو گئیں۔ وہ صرف ایک ...
16/04/2026

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

انسانیت کی خدمت کا ایک روشن باب آج بند ہو گیا۔
بلقیس بانو ایدھی ہم سے جدا ہو گئیں۔ وہ صرف ایک شخصیت نہیں تھیں بلکہ انسان دوستی، ایثار، محبت اور خدمتِ خلق کی ایک زندہ مثال تھیں۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ یتیم بچوں کی ماں، لاوارثوں کا سہارا، بے آسرا خواتین کی امید اور انسانیت کی اصل پہچان بن کر رہیں۔ ان کی سادگی، عاجزی اور بے لوث خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

بلقیس بانو ایدھی نے یہ ثابت کیا کہ انسان کی اصل پہچان دولت یا عہدہ نہیں بلکہ انسانوں کے دکھ درد بانٹنا ہے۔ انہوں نے ہزاروں زندگیاں سنواریں، بے شمار گھروں میں امید کے چراغ جلائے اور خدمتِ انسانیت کی ایسی مثال قائم کی جو صدیوں تک زندہ رہے گی۔

آج دل افسردہ ہے کیونکہ ایسی شخصیات بار بار پیدا نہیں ہوتیں۔
واقعی…
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم۔۔۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے، ان کے اگلے سفر کو آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲
ہیومن رائٹس پروٹیکشن آرگنائزیشن ہر ممکن کوشش ان کے نقش قدم پر چلنے کی کرے گی ۔آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی 😭😭😭

Human rights are universal and non-negotiable.They belong to all of us, as affirmed by the Universal Declaration of Huma...
09/04/2026

Human rights are universal and non-negotiable.

They belong to all of us, as affirmed by the Universal Declaration of Human Rights.

Every day, in all corners of the globe, the United Nations works to promote and protect human rights — upholding human dignity and equality as the cornerstone of freedom, justice and peace.

Address

HRPO President Office Dist. Bahawal Nager
Bahawalnagar
MINCHINABAD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Rights Protection Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Human Rights Protection Organization:

Shortcuts

Share