Government H/S Chak No.109/DB Tehsil Yazman District Bahawalpur

Government H/S Chak No.109/DB  Tehsil Yazman District Bahawalpur Educational information.

23/08/2026

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گوگل صرف تلاش (سرچ) کے لیے ہے تو آپ ایک بڑے خزانے سے محروم ہیں۔
یہ گوگل کی 60 ایپس اور ان کے کاموں کی مختصر فہرست ہے جن کی مزید تفصیل آپ گوگل یا یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔یوٹیوب پر ہر ایپ کا کام اور اس کے استعمال کا آسان طریقہ Tutorials کی صورت میں موجود ہے۔

01.Google Search
انٹرنیٹ پر معلومات تلاش کرنا

02.Gmail
ای میل بھیجنا اور وصول کرنا

03.Google Maps
راستہ تلاش اور لوکیشن معلوم کرنا

04.Google Drive
فائلز کو آن لائن محفوظ کرنا

05.Google Docs
ٹیکسٹ ڈاکومینٹس بنانا اور ایڈٹ کرنا

06.Google Sheets
شیٹس بنانا اور ڈیٹا مینیج کرنا

07.Google Slides
پریزنٹیشن تیار کرنا

08.Google Photos
تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرنا

09.Google Calendar
مواعید اور شیڈول منظم کرنا

10.Google Translate
مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنا

11.Google Meet
ویڈیو میٹنگز

12.Google Duo
سادہ ویڈیو کالز

13.Google Chrome
انٹرنیٹ براؤزر

14.Google Keep
نوٹس اور لسٹس محفوظ کرنا

15.Google News
خبریں پڑھنا

16.YouTube
ویڈیوز دیکھنا اور شیئر کرنا

17.YouTube Studio
یوٹیوب چینل سنبھالنا

18.Google Ads
آن لائن اشتہارات چلانا

19.Google Analytics
ویب سائٹ ٹریفک کا تجزیہ

20.Google My Business
کاروباری پروفائل مینیج کرنا

21.Google Classroom
آن لائن کلاسز منظم کرنا

22.Google Forms
فارم اور سروے بنانا

23.Google Sites
سادہ ویب سائٹس بنانا

24.Google Books
آن لائن کتابیں پڑھنا

25.Google Earth
دنیا کا تفصیلی 3D نقشہ دیکھنا

26.Google Assistant
وائس کمانڈ اسسٹنٹ

27.Google Lens
کیمرے سے چیزوں کی پہچان

28.Google Fit
فٹنس اور صحت ٹریک کرنا

29.Google Pay
آن لائن پیمنٹ

30.Google One
کلاؤڈ اسٹوریج منیج کرنا

31.Google Arts & Culture
آرٹ اور مختلف کلچر دیکھنا

32.Google Podcasts
آڈیو پروگرام سننا

33.Google Tasks
روزمرہ کام منظّم کرنا

34.Google Finance
اسٹاک مارکیٹ اور فنانس اپڈیٹ

35.Google TV
فلمیں اور شوز دیکھنا

36.Google Wallet
ڈیجیٹل کارڈز اور والٹ

37.Google Voice
انٹرنیٹ کالنگ

38.Google Domains
ڈومین خریدنا اور مینیج کرنا

39.Google Cloud
کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز

40.Google AppSheet
بغیر کوڈ کے ایپس بنانا

41.Google Data Studio
ڈیٹا کا بصری تجزیہ

42.Google Jam

22/08/2026

《 ادارے اُس وقت کمزور ہونا شروع ہوتے ہیں جب ملازمت تو محفوظ ہو جائے، مگر کارکردگی اور ذمہ داری کا احساس ختم ہو جائے》

" Institutions begin to decline when jobs become secure, but the sense of performance and responsibility disappears".

🌴ایکـــــــ استاد  اپنے طلباء کو نہایتـــــــ سبق آموز واقعــــہ بتا رہا تھا......... سخت گرمی میں چلتے مجھے ایک گھر کے ...
22/08/2026

🌴ایکـــــــ استاد اپنے طلباء کو نہایتـــــــ سبق آموز واقعــــہ بتا رہا تھا.........

سخت گرمی میں چلتے مجھے ایک گھر کے ساتھ پیڑ نظر آیا. سوچا اس کے نیچے کچھ ٹھنڈک لوں پسینہ خشک کروں. میں وہاں کھڑا ہی تھا کہ اوپری منزل کی کھڑکی کھلی. ایک شخص نے باہر مجھے دیکھا میں نے اسے دیکھا. اس نے ہاتھ سے اشارہ کیا پانی پیو گے.؟ میں نے ہاں میں سر ہلا دیا.

وہ شخص کھڑکی بند کر کے چلا گیا. میں نے سوچا کتنا اچھا انسان ہے. اس گرمی میں اسے دوسروں کا احساس ہے. میں انتظار کرنے لگا دو منٹ چار منٹ سات منٹ اور پھر میں نے دل میں کہا کتنا گھٹیا انسان ہے. مجھے آسرا دے کر خود سو گیا. اچانک گھر کا دروازہ کھلا اور وہ شخص شرمندہ مسکراہٹ کے ساتھ ایک جگ گلاس اٹھائے باہر نکلا. کہنے لگا میں نے کہا کیا سادہ پانی پلاوں شکنجبین ہی پلا دیتا ہوں. اس لئے کچھ وقت لگا.

استاد کہنے لگے مجھے پھر اپنی سوچ پر شرمندگی ہوئی. کہ کتنا اچھا بندہ ہے. اس دور میں بھی اجنبیوں کا اتنا اکرام کر رہا ہے. اس نے مجھے گلاس دیا میں نے گھونٹ بھرا وہ شربت پھیکا تھا. میں نے پھر سوچا کتنا بے وقوف انسان ہے. شکنجبین بھی کوئی پھیکا بناتا ہے. میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اس نے جیب سے پڑیا نکالی اور کہا مجھے پتہ نہیں تھا آپ میٹھا پیتے ہیں یا نہیں اور کتنا میٹھا.؟ اس لئے یہ چینی الگ سے لایا ہوں.

کہنے لگے مجھے ایک بار پھر اپنی سوچ بدلنی پڑی. دوستو ہم وہی ہوتے ہیں جو ہم سوچ رہے ہوتے ہیں. یہ دنیا اور ہمارے آس پاس اس کے لوگ و واقعات کی اچھائی برائی ہمارا دماغ طے کر رہا ہوتا ہے. دماغ کا ایک مسئلہ ہے یہ بہت جلد باز واقع ہوا ہے. اس لئے جلد بازی کے ہمارے فیصلے ہمیں ہی شرمندہ کراتے ہیں. بار بار شرمندہ کرتے ہیں.

20/08/2026

We should always thankful to Allah Almighty on his countless blessings on us.

20/08/2026
السلام علیکم ،صبح آزادی پاکستان مبارک، بہاول پور !! اے ہمارے پروردگار! اے مالکِ الملک!آج کے اس پرمسرت دن، جب ہم اپنے عزی...
14/08/2026

السلام علیکم ،صبح آزادی پاکستان مبارک، بہاول پور !!
اے ہمارے پروردگار! اے مالکِ الملک!
آج کے اس پرمسرت دن، جب ہم اپنے عزیز وطن پاکستان کا یومِ آزادی منا رہے ہیں، ہم تیرے حضور عجز و انکسار کے ساتھ دستِ دعا بلند کرتے ہیں۔
باری تعالیٰ! ہمارے پیارے وطن کے وقار، عزت اور نام کو دنیا بھر میں بلند و بالا فرما اور اسے عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور مستحکم قلعہ بنا۔
​ اے ربِ کریم! ہمارے درمیان باہمی محبت، اتفاق، اتحاد اور رواداری کو فروغ دے، اور قوم کو فرقہ واریت، انتشار اور نااتفاقی کے اندھیروں سے نجات عطا فرما۔
​ ہمیں، ہمارے حکمرانوں اور تمام بااثر افراد کو سچائی، امانت داری، عدل اور انصاف کے ساتھ اس ملک کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما، اور ہمیں ان بابرکت بندوں کے راستے پر چلا جن پر تیرا فضل اور کرم ہوا۔
​ہمارے ملک کو اقتصادی، علمی اور اخلاقی میدانوں میں بے پناہ ترقی اور خوشحالی عطا فرما، اور ہر قسم کے قحط، گرانی اور مشکلات سے نجات دے۔ آمین یاربالعالمین
Happy Independence day to all Pakistanis from M. Saarib Sajjad and Aizal Sajjad . May Allah Almighty bless our country with progress and prosperity. Ameen

اچھے سیب خریدنے کی تلاش میں یہ ریڑھی نظر آئی اور سامنے اچھے اچھے سیب ترتیب سے سجا کر رکھے ہوئے تھے۔میں نے ریڑھی والے بھا...
13/08/2026

اچھے سیب خریدنے کی تلاش میں یہ ریڑھی نظر آئی اور سامنے اچھے اچھے سیب ترتیب سے سجا کر رکھے ہوئے تھے۔
میں نے ریڑھی والے بھائی سے ریٹ پوچھا تو کہنے لگا 200 روپے کلو سیب ہیں۔
میں نے کہا چلو ٹھیک ہے آپ یہاں آگے سے ایک سائیڈ سے مجھے دو کلو سیب دے دیں اور میں آپ کی مدد کرتا ہوں سیب شاپر میں ڈالنے کیلئے۔
بھائی نے کہا اس سائیڈ سے آپ کو نہیں ملیں گے بلکہ جو میری سامنے والی سائیڈ ہے وہاں سے ملیں گے۔
میں نے کہا ایسا کیوں بھائی یہاں سے دیں مجھے یہی پسند آئے ہیں کیونکہ آپ والی سائیڈ پر سیب گرین اور نشان والے ہیں۔
کہنے لگا نہیں لینے تو کسی اور سے جاکر لے لو لیکن سیب آپ کو میری سائیڈ سے ہی ملیں گے۔
میں سمجھ گیا کہ سامنے والے سیب صرف شو پیس ہیں جو گاہک کو اپنی طرف کھینچنے کیلیے ہیں اصل مال تو ملاوٹ والا ملے گا۔
پھر لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران ہی غلط ہیں
یہاں جس کا جہاں داؤ لگتا ہے وہ لگا رہاہے

11/08/2026

Respected Teachers,

The promotion orders of all approved teachers have been uploaded on the SIS Portal. All concerned teachers are requested to log in to their respective SIS accounts and download their promotion orders.

06/08/2026

پیکٹا کے بعد بورڈ رزلٹ میں بھی سرکاری سکولوں کے نتائج بہترین۔ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کو ہمیشہ پرفارمنس سے جوڑا گیا۔اچھا پرفارم کرنے پر آج الاؤنس کے اناؤنس کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ اس سال سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ا...
05/08/2026

پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ اس سال سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور متعدد بورڈز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔

Address

Yazman City
Bahawalpur
YAZMANPOSTOFFICE

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government H/S Chak No.109/DB Tehsil Yazman District Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share