10/09/2026
سی سی ڈی لودھراں کا دن دہاڑے خطرناک ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ۔
لودھراں:واردات کی نیت سے آنے والے خطرناک ڈاکوؤں اور سی سی ڈی لودھراں پولیس کے درمیان بھٹی ہوٹل لودھراں کے پاس دو گھنٹے تک پولیس مقابلہ۔
لودھراں: ڈاکوؤں کا پولیس افسران اور گاڑیوں پر سیدھی فائرنگ۔ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ڈاکو صدیق عرف ڈیکا موقع پر ہلاک۔
لودھراں: ہلاک ڈاکو سے موقع پرموٹر سائیکل ، پسٹل اور گولیاں برآمد۔ہلاک شدہ ڈاکو روڈ رابری اور گھروں کی واردات جیسے سنگین وارداتوں میں 37 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور شاپ رابری کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
لودھراں: یہ آپریشن ڈی او سی سی ڈی طاہر اعجاز اور ایس ایچ او سی سی ڈی انسپکٹر حبدار حسین کی سر براہی میں انجام دیا گیا۔
لودھراں:ڈی پی او لودھراں میڈم بینش فاطمہ نے موقع پر پہنچ کر ڈی او سی سی ڈی لودھراں ، ٹیمز سی سی ڈی لودھراں اور ایلیٹ ٹیمز کی دلیری ،پیشہ وارانہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور قرب و جوار کے سینکڑوں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے اس خطرناک آپریشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے پرڈی پی او لودھراں نے سی سی ڈی کے پروفیشنلزم اور دلیری کو بہت سراہا۔
لودھراں: سینکڑوں مقامی لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پولیس مقابلہ دیکھا اور سی سی ڈی اور پنجاب پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی ۔