28/08/2026
🌟 Punjab Civic Sense & Life Skills Initiative 🌟
الحمدللہ! گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ویسلاں بہاولپور سٹی میں پنجاب حکومت کے Civic Sense & Life Skills اقدام کے تحت طلبہ میں روزمرہ زندگی کی اہم مہارتوں، ذمہ داری، نظم و ضبط، صفائی، باہمی احترام اور مثبت شہری رویوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 🌱📚
ہماری کوشش ہے کہ بچے صرف کتابی علم ہی حاصل نہ کریں بلکہ اچھے اخلاق، ذمہ دار شہری بننے کی صلاحیت اور عملی زندگی کی ضروری مہارتیں بھی سیکھیں۔ ✨
اس شاندار تعلیمی اقدام کی سرپرستی اور رہنمائی پر ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں:
🌷 محترم سید توکل حسین صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور
🌷 محمد نواز صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DDO/Deputy)، بہاولپور سٹی
🌷 ایاز محمود اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (AEO)، مرکز ستلج بہاولپور سٹی
🌷 School Education Department, Punjab
آپ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہمارے اساتذہ اور طلبہ کے لیے باعثِ تقویت ہے۔ ❤️
"آج کے باشعور بچے، کل کے ذمہ دار شہری!" 🇵🇰
ہیڈ ماسٹر محمد احمد صاحب