Irrigation Department Tribal District Bajaur

Irrigation Department Tribal District Bajaur Office of Executive Engineer Irrigation & Hydle Power Division Tribal District Bajaur.

تمام ٹھیکیداران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بالائی حکام کی خصوصی ہدایات کے                           مطابق                   ...
25/11/2025

تمام ٹھیکیداران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بالائی حکام کی خصوصی ہدایات کے مطابق اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے آبپاشی سکیموں سے متعلق ادائیگی اس وقت تک نہیں کی جائے گی جب تک مکمل و ضروری دستاویزات فراہم نہ کی جائیں۔ ان میں منظور شدہ کنٹریکٹ ایگریمنٹ، درکار ٹائم ایکسٹینشن، ٹیکنیکل سنکشن، اور مجاز لیبارٹری سے معیاری لیب ٹیسٹ شامل ہیں۔

کسی بھی دستاویز کی عدم فراہمی کی صورت میں ادائیگی میں تاخیر یا مکمل روک دی جائے گی۔ تمام ٹھیکیداران سے گزارش ہے کہ مطلوبہ دستاویزات فوری طور پر جمع کرائیں۔ مزید معلومات کے لیے متعلقہ سب ڈویژنل آفیسر سے رابطہ کریں۔

Developmental Portfolio of the Irrigation Department: Briefing to the Honorable Minister of Irrigation department Khyber...
20/11/2025

Developmental Portfolio of the Irrigation Department: Briefing to the Honorable Minister of Irrigation department Khyber Pakhtunkhwa.

آفس آف دی ایگزیکٹو انجینئر، ایریگیشن ڈویژن باجوڑاہلِ کشمیر سے کیے گئے اقوامِ متحدہ کے وعدوں کو یاد دلانے کے لیے، 27 اکتو...
23/10/2025

آفس آف دی ایگزیکٹو انجینئر، ایریگیشن ڈویژن باجوڑ

اہلِ کشمیر سے کیے گئے اقوامِ متحدہ کے وعدوں کو یاد دلانے کے لیے، 27 اکتوبر کو یوم سیاہ (Black Day) کے طور پر منایا جائے گا۔

ہماری جانب سے دنیا اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے۔ کشمیر کا حقِ خود ارادیت کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس پکار میں ہمارا ساتھ دیں!

#27اکتوبر #باجوڑ

A Major Step Towards Development: Khyber Pakhtunkhwa Cabinet Decisions!​The Khyber Pakhtunkhwa government, under the lea...
03/10/2025

A Major Step Towards Development:

Khyber Pakhtunkhwa Cabinet Decisions!

​The Khyber Pakhtunkhwa government, under the leadership of the Chief Minister, has taken a momentous step with the approval and implementation of key decisions and a large-scale Development and Public Welfare Program. This initiative focuses on immediate-need, public-centered development projects across the province.

13/08/2025

ایگزیکٹو انجینئر، آبپاشی ڈویژن باجوڑ کا پیغام

یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر، میں خیبر پختونخوا کے عوام اور خصوصاً ضلع باجوڑ کے باہمت اور غیور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو آزادی کے لیے دی گئیں اور اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ اس آزادی کے تحفظ اور فروغ کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

آئیے ہم اس دن کے حقیقی جذبے کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے علاقے میں امن و سکون قائم رکھیں، ایک دوسرے کا احترام کریں اور ہر چیلنج کے مقابلے میں متحد رہیں۔ سچی حب الوطنی صرف جشن منانے میں نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کرنے میں ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو امن، ترقی اور اتحاد سے نوازے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

ایگزیکٹو انجینئر
آبپاشی ڈویژن باجوڑ

Marka-e-Haq & Independence Day 2025 Celebration Week 🇵🇰Office of the Executive Engineer, Irrigation Division Bajaur is p...
08/08/2025

Marka-e-Haq & Independence Day 2025 Celebration Week 🇵🇰

Office of the Executive Engineer, Irrigation Division Bajaur is proudly celebrating Celebration Week from 7th August to 14th August 2025 in connection with Marka-e-Haq & Independence Day 2025.
Let’s celebrate the spirit of Pakistan together!

🌳 Irrigation Division Bajaur Joins Province-Wide Plantation Drive! 🌳In line with the directives of the sensitization ses...
09/07/2025

🌳 Irrigation Division Bajaur Joins Province-Wide Plantation Drive! 🌳

In line with the directives of the sensitization session held on 20th May 2025 regarding the “Province-Wide Drive to Restore Nature through Fruit and Indigenous Trees,” the Irrigation Division Bajaur has successfully carried out the plantation of various fruit-bearing and indigenous trees within:
✅ Office of the Executive Engineer, Irrigation Division Bajaur
✅ Official Residential Bungalow of the Executive Engineer

This initiative aims to restore the natural ecosystem, support local biodiversity, and encourage the return of indigenous and migratory bird species. 🐦

Let's work together to make our environment greener and healthier for future generations!

On the special directives of Provincial Minister for Irrigation, Mr. Aqib Ullah Khan, the Executive Engineer Bajaur Mr. ...
03/07/2025

On the special directives of Provincial Minister for Irrigation, Mr. Aqib Ullah Khan, the Executive Engineer Bajaur Mr. Umar Hanif, along with SDO Khar Mr. Kamal Khan, visited the home of Shaheed Fazal Manan (Class-IV employee of Irrigation Department) who embraced martyrdom in the tragic bomb blast yesterday. The team extended heartfelt condolences and offered fateha for the departed soul. Later, floral wreath was laid at the grave of the martyred employee on behalf of the Irrigation Department.

May Allah elevate his ranks in Jannah and grant patience to the bereaved family.

Hasban Media Network Bajaur tv Deputy Commissioner Bajaur

ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے محکمہ آبپاشی کے فرض شناس ملازم،فضل منان شہید (رحمہ اللہ)کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ...
03/07/2025

ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے محکمہ آبپاشی کے فرض شناس ملازم،
فضل منان شہید (رحمہ اللہ)
کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو محکمہ آبپاشی کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

تجاوزات کے خلاف کارروائیاں – تحصیل خار و نواگئیآج مورخہ 02 جولائی 2025 کو تحصیل خار اور تحصیل نواگئی میں ندی نالوں، واٹر...
02/07/2025

تجاوزات کے خلاف کارروائیاں – تحصیل خار و نواگئی

آج مورخہ 02 جولائی 2025 کو تحصیل خار اور تحصیل نواگئی میں ندی نالوں، واٹر ویز اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔

🔹 نواگئی بازار میں کارروائی اسسٹنٹ کمشنر نواگئی اور سب ڈویژنل آفیسر ایریگیشن نواگئی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جہاں غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیا گیا۔

🔹 اسی طرح تحصیل خار میں بھی آج کارروائی کی گئی، جو کہ سب ڈویژنل آفیسر ایریگیشن، سب انجینئر تنویر خان اور اے۔اے۔سی خار کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔
📍 خار بریج-1 کے قریب ایک کرش مشین کو سیل کر دیا گیا، جب کہ دریا کے کنارے موجود مکانات کے مالکان کو ایک بار پھر ایک دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹا دیں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔

📢 عوام سے اپیل ہے کہ سرکاری زمینوں پر تجاوزات سے گریز کریں، قدرتی نالوں کو صاف رکھیں اور کسی بھی ممکنہ سیلابی خطرے سے بچاؤ کے لیے محکمہ آبپاشی و ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

محکمہ آبپاشی، ضلع باجوڑ

دفتر ایگزیکٹو انجینئر، ایریگیشن ڈویژن، قبائلی ضلع باجوڑمورخہ: 01 جولائی 2025حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر ...
01/07/2025

دفتر ایگزیکٹو انجینئر، ایریگیشن ڈویژن، قبائلی ضلع باجوڑ
مورخہ: 01 جولائی 2025

حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی زیرِ قیادت، اسسٹنٹ کمشنر خار، سب ڈویژنل آفیسر ایریگیشن خار، اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی اور سب ڈویژنل آفیسر ایریگیشن ناوگئی کی نگرانی میں ایریگیشن ڈویژن باجوڑ کی جانب سے ندی نالوں اور واٹر ویز (Waterways) میں ہونے والی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تحصیل ناوگئی اور تحصیل خار کے مختلف علاقوں، خصوصاً شیخ کلے میں قائم ماربل فیکٹریوں اور دیگر مقامات پر جاری اس آپریشن کے دوران، تمام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا۔ تمام متعلقہ افراد کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ دو جولائی 2025 تک تمام عارضی یا مستقل تجاوزات کو خود سے ختم کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ندی، نالوں، واٹر چینلز اور قدرتی برساتی راستوں پر کسی بھی قسم کی تعمیرات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ یہ سیلاب، نکاسی آب، ماحولیاتی نظام اور عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ایریگیشن ڈویژن باجوڑ عوام سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، غیر قانونی تعمیرات سے گریز کریں، اور قدرتی گزرگاہوں کو صاف اور محفوظ رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قدرتی آفت سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
Deputy Commissioner Bajaur Hasban Ullah Hasban Media Network Bajaur tv

03/12/2024

Address

Civil Colony Khar Tribal District Bajaur
Bajaur

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92942220393

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irrigation Department Tribal District Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Irrigation Department Tribal District Bajaur:

Share