Khalil ur Rahman

Website

Khalil ur Rahman Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khalil ur Rahman, Political Party, Bajauri Koruna.

11/10/2026

نکلو پشاور کے طرف
صوبائی وزیر عارف احمد زئی کا وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے گرفتاری پر ویڈیو پیغام جاری،،،،،

پاکستانیوں اب آپ کی باری ہے، میں پشاور میں موجود ہو، نکلو پشاور کی عوام اپنے محبوب لیڈر عمران خان کے لیے، اُس کے سپاہی ک...
11/10/2026

پاکستانیوں اب آپ کی باری ہے، میں پشاور میں موجود ہو، نکلو پشاور کی عوام اپنے محبوب لیڈر عمران خان کے لیے، اُس کے سپاہی کے لیے، سب گھروں سے نکلو۔ خیبر کی عوام پشاور کا رخ کرے آپ کی تعداد جہاں بڑھ جائے گی، میں وہاں موجود ہوں گا۔ جنید اکبر سمیت دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنوبی اضلاع بشمول کرک کی عوام نیشنل ہائی وے بند کردے، سب پشاور کی طرف رخ کرے، شاہد خٹک کا پختونخوا کی عوام کے نام پیغام۔

شاھد خٹک کا ٹویٹ
11/10/2026

شاھد خٹک کا ٹویٹ

11/10/2026

‏صوبائی صدر جنیداکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمدسہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی آئینی حقوق کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور سرکاری امور میں غیرجانبداری یقین...
11/10/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی آئینی حقوق کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور سرکاری امور میں غیرجانبداری یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے تمام متعلقہ سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ آئینِ پاکستان 1973 کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو پُرامن اجتماع، آزادیٔ اظہار اور نقل و حرکت کے آئینی حقوق کے استعمال میں کسی غیرقانونی یا غیرآئینی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تمام سرکاری افسران اپنے فرائض آئین، قانون اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل غیرجانبداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ کسی بھی افسر کو کسی بیرونی دباؤ، اثرورسوخ یا غیرمتعلقہ ہدایات کے تحت کام نہیں کرنا چاہیے۔

امن و امان اور عوامی تحفظ کے لیے ضروری اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، بلاامتیاز اور کسی سیاسی وابستگی یا مصلحت سے بالاتر ہو کر کیے جائیں۔ متعلقہ افسران کو ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے اور اپنے ماتحت اداروں تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

11/10/2026

ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

ہمارے ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں۔ ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آ...
11/10/2026

ہمارے ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں۔ ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے۔ جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔ ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئی قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔ یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔

ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

11/10/2026

🚨🚨مشترکہ اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بالخصوص خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور جاری پُرامن لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل مؤقف اختیار کیا گیا:

1۔ گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت: خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کو صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ، منتخب اسمبلی اور آئینی و جمہوری حقوق پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مخالفت کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس نے واضح کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام صوبے میں سیاسی کشیدگی، عوامی بے چینی اور احساسِ محرومی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

2۔ ضم شدہ اضلاع کے حقوق: اجلاس نے واضح کیا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق، امن، ترقی اور خوشحالی کا تحفظ ناگزیر ہے۔ ان علاقوں کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا بنیادی مقصد ان کے حقوق کا تحفظ اور احساسِ محرومی کا خاتمہ تھا۔ ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی جو ان مقاصد کے منافی ہو اور عوام میں مزید بے چینی پیدا کرے۔

3۔ دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف: سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی غیر مشروط مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف ہے۔ تاہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار میں صوبائی اسمبلی کی منظور شدہ قراردادوں، صوبے کی سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے متفقہ مؤقف اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے، تاکہ عوامی اعتماد اور تعاون کے ساتھ مؤثر اور پائیدار اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

4۔ جمہوری قوتوں کے مؤقف کا خیرمقدم: اجلاس نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں، بالخصوص عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے جمہوری مؤقف کا خیرمقدم کیا۔ دونوں کمیٹیوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آئین کی بالادستی، جمہوری روایات اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

5۔ پُرامن لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور اختلافات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں جاری پُرامن لانگ مارچ کی متفقہ طور پر بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس نے واضح کیا کہ آئینی و قانونی حقوق، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائی اور دیگر جائز مطالبات کے حصول کے لیے پُرامن احتجاج پاکستان تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے۔

دونوں کمیٹیوں نے اجلاس کے دوران بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی کمیٹیوں کے درمیان مبینہ اختلافات سے متعلق نشر کی جانے والی غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی خبروں کی سختی سے تردید کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک ہی نہیں ہو سکے، لہٰذا ان کے ساتھ کسی اختلاف یا اختلافی گفتگو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس نوعیت کی کوئی بحث اجلاس میں ہوئی اور نہ ہی کوئی اختلاف سامنے آیا۔ اس کے برعکس، سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جاری پُرامن لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

6۔ آئندہ کا لائحۂ عمل: اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سیاسی صورتحال، بالخصوص خیبرپختونخوا میں کسی غیر معمولی آئینی یا انتظامی اقدام کی صورت میں، سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی دوبارہ مشترکہ اجلاس منعقد کرکے آئندہ کا متفقہ لائحۂ عمل طے کریں گی۔

اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کے احترام، جمہوری اداروں کے تحفظ اور پُرامن سیاسی جدوجہد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

منجانب:
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان تحریک انصاف

11/10/2026

باجوڑ ہنگامی پیغام
آج بروز اتوار بوقت 2 بجے عنایت کلے بازار میں کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف پُرامن احتجاج ہوگا۔ باجوڑ کی تمام عوام الناس بھرپور شرکت کریں۔

10/10/2026

باجوڑ ہنگامی پیغام
کل بروز اتوار بوقت 2 بجے عنایت کلے بازار میں کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف پُرامن احتجاج ہوگا۔ باجوڑ کی تمام عوام الناس بھرپور شرکت کریں۔ ✊

Address

Bajauri Koruna

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khalil ur Rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share