26/08/2026
ایونٹ رپورٹ: 26 اگست 2026
ایونٹ: رحمت اللعالمین نعت و حسن قرآت مقابلہ
وینیو۔ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس
شرکاء۔ 80
ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ نے 12 ربیع الاول کے مناسبت سے دینی مدارس کے طلباء کے درمیان نعت اور حسن قرآت کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ نعت خوانی کے مقابلوں میں 10 طلباء نے حصہ لیا جن میں طالب علم فرمان اللہ جامعہ مدینتہ العلم صاحب آباد نے پہلی ، ثناء اللہ و مہران انوار العلوم خار حافظ صاحب مدرسہ نے دوسری جبکہ محمد نعمان تجوید القرآن پھاٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حسن قرآت کے مقابلے میں 10 طلباء نے حصہ لیا جن میں طالب علم سہیل احمد حدیقتہ الاسلام تنگے نے پہلی، محمد طلحہ مدینتہ العلم صاحب آباد نے دوسری جبکہ عبد الرحمن حدیقتہ الاسلام تنگے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے طلباء میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی۔