𝙃𝙖𝙟𝙞 𝙎𝙖𝙞𝙙 𝘽𝙖𝙙 𝙎𝙝𝙖𝙝

𝙃𝙖𝙟𝙞 𝙎𝙖𝙞𝙙 𝘽𝙖𝙙 𝙎𝙝𝙖𝙝 EX Chairman Sub Division Khar Bajaur JUI

24/08/2026
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سابق تحصیل چیئرمین، سب ڈویژن خار،  حاجی سید بادشاہ صاحب نے آج اسلام آباد میں ڈاکٹر عمران...
23/08/2026

اسلام آباد
جمعیت علمائے اسلام کے سابق تحصیل چیئرمین، سب ڈویژن خار، حاجی سید بادشاہ صاحب نے آج اسلام آباد میں ڈاکٹر عمران کے بھائی کامران یوسف کی شادی کی پُرمسرت تقریب میں شرکت کی اور دولہا و اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سابق تحصیل چیئرمین، سب ڈویژن خار، حاجی سید بادشاہ صاحب نے سلارزو متہ شاہ میں ملک غلام رسول کے فرزن...
20/08/2026

جمعیت علمائے اسلام کے سابق تحصیل چیئرمین، سب ڈویژن خار، حاجی سید بادشاہ صاحب نے سلارزو متہ شاہ میں ملک غلام رسول کے فرزند، شہید پولیس اہلکار محمد رحمن کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی۔

باجوڑ میں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں دو خوبصورت اور پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکو...
14/08/2026

باجوڑ میں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں دو خوبصورت اور پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول خار میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب عدنان فرید صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبدالصمد صاحب، ڈی پی او باجوڑ جناب خان زیب مہند صاحب، پی ٹی سی کمیٹی کے رکن اور سابقہ تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

اسی طرح گورنمنٹ ماڈل سکول بوائز میں پرنسپل جناب محمد نذیر مولاخیل صاحب کی سربراہی میں خوبصورت پروگرام منعقد ہوا، جس میں حاجی سید بادشاہ صاحب نے خصوصی شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

دونوں تقریبات میں طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ 🇵🇰

79 واں یوم آزادی پاکستان مبارک ہو۔اللّہ تعالیٰ پیارے وطن میں آمن اور خوشحالی لائے آمین۔
14/08/2026

79 واں یوم آزادی پاکستان مبارک ہو۔
اللّہ تعالیٰ پیارے وطن میں آمن اور خوشحالی لائے آمین۔

03/08/2026

مشران 🌹🥀

سانحۂ 30 جولائی 2023جمعیت علمائے اسلام کے سابقہ تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب نے سانحۂ 30 جولائی 202...
30/07/2026

سانحۂ 30 جولائی 2023

جمعیت علمائے اسلام کے سابقہ تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب نے سانحۂ 30 جولائی 2023 کے تین سال مکمل ہونے پر منعقدہ یومِ شہداء باجوڑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک ایسی جماعت ہے جس نے دینِ اسلام، امن اور حق کی سربلندی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ سانحۂ 30 جولائی کے شہداء ہماری جدوجہد کا روشن باب ہیں، جن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا لہو ہمارے لیے امانت ہے، اور ان کے مشن کو جاری رکھنا ہی ان سے حقیقی وفاداری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور ہمیں اتحاد، استقامت اور اخلاص کے ساتھ دین و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

30/07/2026

جمعیت علمائے اسلام کے سابقہ تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب 30 جولائی 2023 کے سانحہ کے تین سال مکمل ہونے پر یوم شہداء باجوڑ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عظیم شہداء کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

30/07/2026

سابقہ تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب نے 30 جولائی 2023 کے شہداء کی یاد میں منعقدہ پروگرام کے مقام کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تمام اہلِ باجوڑ سے پرزور اپیل ہے کہ اس دعائیہ و تعزیتی پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور ان کے ایصالِ ثواب و بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کریں۔

Address

Bajauri Koruna

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙃𝙖𝙟𝙞 𝙎𝙖𝙞𝙙 𝘽𝙖𝙙 𝙎𝙝𝙖𝙝 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to 𝙃𝙖𝙟𝙞 𝙎𝙖𝙞𝙙 𝘽𝙖𝙙 𝙎𝙝𝙖𝙝:

Shortcuts

Share

Category