06/08/2026
مبارکبادی پیغام
الحمدللہ!
دی بیسٹ پبلک سکول اینڈ کالج سیوئی، باجوڑ کی جانب سے شاندار اور قابلِ فخر نتائج پر تمام کامیاب طلبہ و طالبات، ان کے معزز والدین اور محنتی اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی صرف طلبہ کی شب و روز محنت ہی کا ثمر نہیں بلکہ والدین کی بہترین تربیت، بھرپور تعاون اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کا بھی روشن مظہر ہے۔ ہمیں اپنے تمام طلبہ و طالبات پر فخر ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں، عزم اور مستقل مزاجی سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اپنے سکول اور پورے علاقے کا نام روشن کیا۔
ہمیں یقینِ کامل ہے کہ دی بیسٹ پبلک سکول اینڈ کالج سیوئی، باجوڑ کے طلبہ و طالبات آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے، نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کریں گے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ادارے اور علاقے کی عزت و وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کو علمِ نافع، مزید کامیابیاں، بلند درجات اور روشن مستقبل عطا فرمائے، والدین اور اساتذہ کی محنت کو شرفِ قبولیت بخشے، اور ہمارے ادارے کو ہمیشہ علمی، اخلاقی اور تعلیمی میدان میں ترقی و کامیابی کی نئی منزلیں عطا فرمائے۔
ایک بار پھر تمام کامیاب طلبہ و طالبات، معزز والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! 🌹