Crop Reporting Services District Bajaur

Crop Reporting Services District Bajaur CRS Bajaur is an organ of Directorate of Crop Reporting Services Khyber Pakhtunkhwa Government

پھلدار درختوں کے گرد لہسن لگانا ایک مؤثر اور آزمودہ زراعتی طریقہ ہے۔ اسے "کمپینین پلانٹنگ" کہا جاتا ہے، جس میں پودے ایک ...
21/12/2024

پھلدار درختوں کے گرد لہسن لگانا ایک مؤثر اور آزمودہ زراعتی طریقہ ہے۔ اسے "کمپینین پلانٹنگ" کہا جاتا ہے، جس میں پودے ایک دوسرے کی حفاظت اور پیداوار میں بہتری کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

فوائد:

1. قدرتی کیڑوں سے تحفظ:
لہسن میں موجود قدرتی مرکبات، جیسے الیسن، بہت سے کیڑوں اور بیماریوں کو دور رکھنے میں مددگار ہیں، خاص طور پر ان پھپھوندی اور بیکٹیریا کے خلاف جو پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

2. مٹی کی صحت میں بہتری:
لہسن مٹی میں ایسے مائیکروبز کی افزائش کو روکنے میں مدد دیتا ہے جو جڑوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

3. اضافی پیداوار:
زمین کو مکمل استعمال کرتے ہوئے لہسن اور پھلدار درخت ایک ساتھ اضافی پیداوار فراہم کرتے ہیں، جس سے آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

4. زرعی توازن:
لہسن کا تیزبو اور جڑ سے خارج ہونے والے قدرتی کیمیکل دوسرے نقصان دہ جانداروں کو دور رکھنے میں معاون ہوتے ہیں، جس سے پھلدار درخت صحت مند رہتے ہیں۔

5. تاریخی اور روایتی طریقہ:
یہ طریقہ کسان صدیوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں اور یہ ماحول دوست (Eco-friendly) بھی ہے۔

رہنمائی کے نکات:

لہسن کو پھلدار درخت کے تنے سے مناسب فاصلہ پر لگائیں تاکہ دونوں فصلوں کی جڑوں کو برابر جگہ اور غذائیت مل سکے۔

مٹی کی نمی برقرار رکھیں، کیونکہ لہسن کو مرطوب لیکن پانی جمع نہ ہونے والی زمین پسند ہے۔

حیاتیاتی (organic) کھاد کا استعمال کریں تاکہ قدرتی توازن برقرار رہے۔

یہ طریقہ کسانوں کے لیے کم لاگت اور زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اس تکنیک کو اپناتے ہیں تو یہ ایک پائیدار اور منافع بخش حکمتِ عملی ہوگی۔

18/11/2024
Combo Drilling and Plough Automated Handy Machine .
23/08/2023

Combo Drilling and Plough Automated Handy Machine .

ضروری انتباہ -عوام الناس  سے گزارش ہے ، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ گندم کی فصل پکنے کے دہانے پر ہے ، جس کی کٹائی عنقریب ہ...
14/04/2023

ضروری انتباہ -

عوام الناس سے گزارش ہے ، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ گندم کی فصل پکنے کے دہانے پر ہے ، جس کی کٹائی عنقریب ہونی ہے -لہذا پیدل گزرتے ہوئے ، یا سفر کے دوران سگریٹ اور جلتی ہوئی ماچس کی تلی روڈ کنارے گندم کی کھیتوں میں ہر گز نہ پھینکیں ، کیونکہ ایسا کرنے سے گندم کی کھڑی فصل میں آگ لگ سکتی جس سے سال بھر کی محنت ضائع ہوسکتی ہے -


ضروری اقدامات :

آگ لگنے کی صورت فوراً ریسکیو ں 1122, فائر بریگیڈ کے محکمے کو اطلاع کریں ۔

یہ پیغام ڈسٹرکٹ کراپس رپورٹنگ سروسز باجوڑ کی جانب سے زمینداروں کی بھلائی اور فصلوں کی پیداوار محفوظ بنانے کیلئے پیش کیا گیا۔

بیماری کا نام :چور کیڑا  (Cutworm)                          تفصیل نقصانات :یہ سنڈی چوٹے پودوں یعنی کھیت کو ٹماٹر کے نئے ...
11/04/2023

بیماری کا نام :چور کیڑا (Cutworm)

تفصیل نقصانات :
یہ سنڈی چوٹے پودوں یعنی کھیت کو ٹماٹر کے نئے منتقل شدہ پودوں کے تنوں کو زمین کی سطح کے نزدیک کاٹ دیتی ہے۔ جس سے فصل کو کافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر رات کے وقت حملہ کرتی ہے اور دن کے وقت زمین میں چھپی رہتی ہے۔

علاج و ہدایات ترکیبی :

اس کے کنٹرول کیلۓ پہلے ابپاشی میں مناسب مقدار میں کلوروفائفوس، فپرونل، کاربوفیوران یا سائیرتھرین کا استعمال کریں۔ اگر ابپاشی میں نہ دیا گیا اور حملہ نظر آرہا ہو تو وتر حالت میں سپرے بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ پیغام ڈسٹرکٹ کراپس رپورٹنگ سروسز باجوڑ کی جانب سے زمینداروں کی بہتری اور فصلوں کی پیداوار بڑھانےکیلئے پیش کیا گیا ۔

گندم کی کھلی کانگیاری بیماری اور اسکی تدارک-کھلی کانگیاری (Loose S**t): گندم کی ایک بیماری ہے جو کہ ایک قسم کی پھپھوندی ...
03/04/2023

گندم کی کھلی کانگیاری بیماری اور اسکی تدارک-

کھلی کانگیاری (Loose S**t): گندم کی ایک بیماری ہے جو کہ ایک قسم کی پھپھوندی Ustilago tritici کیوجہ سے ہوتی ہے-

علامات:

اس کی بڑی علامت یہ ہوتی ہے کہ گندم کی سٹہ کالے سفوفی پاٶڈر بن جاتا ہے۔ اس بیماری کا آغاز بیج سے ہوتی ہے، پودے کی بڑھوتری کیساتھ ساتھ یہ بیماری اندر ہی اندر پلتی ہے، اور سٹہ نکلنے پر اپنی فائن پروڈکٹ یعنی سپورز نمودار ہوجاتی ہیں جو کالے سفوفی پاؤڈر کی شکل میں ہوتے ہیں۔ اس کے سپورز نمودار ہونے کے بعد بارش یا ہوا کی مدد سے تیزی کیساتھ کھیت کے دوسرے حصوں کو پھیل جاتی ہیں۔

تدارک-

اگر کسی سٹے پر اس بیماری کا حملہ نظر آئے تو اپنے ساتھ کوٸی پلاسٹک بیگ لے کر اس میں احتیاط کیساتھ بیمار سٹے کو نکال کر کسی محفوظ جگہ یا زمین میں دبا دیں، تاکہ بیماری زدہ سٹے کے سپورز صحت مند سِٹوں کو متاثر نہ کر سکیں- یہ چونکہ بیج سے پیدا ہونے والی بیماری ہے۔ اس لیے بچاؤ کا سب سے بہترین اور احسن طریقہ معیاری اور بھرپور قوت مدافعت رکھنے والے بیج کا انتخاب کریں اور ساتھ ساتھ معیاری بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں یعنی سیڈ ٹریٹمینٹ کریں۔

یہ پیغام ڈسٹرکٹ کراپ رپورٹنگ سروسز باجوڑ (DCRS Bajaur) کی جانب سے کاشتکاروں کی بھلائی اور ذرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے پیش کیا جارہا ہے ۔

Loose S**t Disease . (Figure 1 & Figure 2 ) is showing up in wheat fields. The disease is caused by the fungus known as ...
29/03/2023

Loose S**t Disease . (Figure 1 & Figure 2 ) is showing up in wheat fields. The disease is caused by the fungus known as Ustilago tritici which survives as dormant mycelium in the embryo of infected grain. Disease symptoms are not apparent until head emergence.
Symptoms.
Blackened heads with powdery black grains, and a peculiar dead fish odor.

Precautionary Measures:
Chemical Treatment.
Apply following chemicals
triticonazole, difenoconazole, and tebuconazole

آج ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر  ایگریکلچر ایکسٹنشن باجوڑ محمد سعید صاحب سے   ان کے آفس میں ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹکل آفیسر  کراپ رپورٹنگ سروسز...
28/02/2023

آج ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن باجوڑ محمد سعید صاحب سے ان کے آفس میں ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹکل آفیسر کراپ رپورٹنگ سروسز باجوڑ جناب سعید خاں صاحب نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران باہمی امور دلچسپی اور دونوں محکمہ جات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

Today An exclusive meeting presided by Saeed Khan Statistical Officer (SO) Bajaur., held at DCRS office Bajaur .  Statis...
28/02/2023

Today An exclusive meeting presided by Saeed Khan Statistical Officer (SO) Bajaur., held at DCRS office Bajaur . Statistical Officer Bajaur urged all the staff members to work more passionately to bring vigilant estimates and timely response to Rabi as well as Khareef crops data processing in the district .

Address

Khar Bajaur
Bajauri Koruna
18650

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 15:15

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crop Reporting Services District Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share