Bajaur Police

Bajaur Police The Official page of Bajaur Police

03/09/2026
01/09/2026
باجوڑ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند کا باجوڑ پولیس سہولت مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہباجوڑ: ڈسٹرکٹ پول...
31/08/2026

باجوڑ پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند کا باجوڑ پولیس سہولت مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند نے باجوڑ پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامات اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سہولت مرکز کے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور درخواست گزاروں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام اور شائستگی سے پیش آیا جائے تاکہ کسی بھی شہری کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ڈی پی او باجوڑ نے سہولت مرکز میں موجود درخواست گزاروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ درخواست گزاروں نے سہولت مرکز کے عملے کے رویے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ عملہ خوش اخلاق ہے اور عوام کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خان زیب مہمند نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انہیں بروقت سہولیات کی فراہمی باجوڑ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات اور درخواستوں پر فوری توجہ دی جائے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

ترجمان باجوڑ پولیس

باجوڑ پولیس باجوڑ۔ ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز۔ حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کیلنگ میں ملوث عناصر ...
30/08/2026

باجوڑ پولیس

باجوڑ۔ ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز۔ حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کیلنگ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل۔

باجوڑ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند نے حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے سراغ اور گرفتاری کے لیے مختلف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

تشکیل کردہ خصوصی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے دن رات مصروفِ عمل رہیں گی، جبکہ بالخصوص حالیہ دنوں میں ہونے والی متعدد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو ہر صورت بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے واضح کیا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

باجوڑ پولیس باجوڑ: صادق آباد پھاٹک بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا آپریشنباجوڑ پولیس: ڈسٹ...
29/08/2026

باجوڑ پولیس
باجوڑ: صادق آباد پھاٹک بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن

باجوڑ پولیس: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سہیل سالار کی زیرِ نگرانی ٹریفک انچارج رحمان اللہ بمعہ ٹریفک پولیس نے صادق آباد پھاٹک بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دکانوں کے سامنے سڑک پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹا دی گئیں، جبکہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک قوانین کے تحت چالان اور جرمانے کیے گئے۔

مذکورہ علاقے میں ہفتہ وار میلہ لگنے کے باعث رش میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے پیشِ نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان باجوڑ پولیس

28/08/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں پشاور،مردان ،چارسدہ، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع کے پولیس افسران وجوانان کو دہشت گردوں ،ٹارگٹ کلرز، قتل و اقدام قتل،راہزنوں اور ڈکیتوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری و خطرناک ملزمان کے گینگ کے خلاف خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔ ملزمان کی فائرنگ پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ بہادری کا مظاہرہ کیاتھا۔مردان پولیس افسران واہلکاران نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری عمل میںلائی تھی اسی طرح چارسدہ پولیس کے افسران واہلکاروں نے خطرناک ملزم و ڈکیت جوکہ اسلام آباد کے معروف تاجر و ٹیوٹا شوروم کے مالک عامر اعوان کے قتل میں مطلوب تھا،کی گرفتاری کے دوران اہلکاروں نے انتہائی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی جانی نقصان کے کامیاب کارروائی مکمل کی۔کرک اور کوہاٹ پولیس کے مشترکہ IBO کے دوران ضلع کرک میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد گروپ کے 4 اہم ارکان ہلاک کئے گئے تھے۔ہلاک دہشت گرد متعدد سنگین جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے علاوہ شہید SHO عمر نواز پر ہونے والے حملے میں بھی ملاث تھے۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی میں مثالی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا تھا۔ڈی آئی خان پولیس نے ڈکیتی کے 3 ملزمان گرفتارکرکے، چھینی گئی 19 لاکھ 39 ہزار روپے کی مکمل رقم برآمدکرکے نہایت بہادری اور فرض شناسی دکھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔۔
اس موقع پر آئی جی پی ذوالفقار حمید نے انعام یافتہ پولیس اہلکاران کی جرات و بہادری، ڈیوٹی سے لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کی تعریف کی۔اور کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو صوبے میں امن و امان کے حوالے سے چینلجز درپیش ہیں تاہم پولیس ڈٹ کر اس کا جرات و بہادری سے مقابلہ کررہی ہے اور آئے روز دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں و کامرانیاں حاصل کر رہے ہیں۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان پولیس کی کامیاب و نتیجہ خیز کارروائیوں کو اپنی مثال آپ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن ، دلیری اور ایمانداری سے عوام کی حفاظت اور ملک وقوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔
ایڈیشنل آئی جیزہیڈ کواٹرز عباس احسن ،انوسٹی گیشن عالم شنواری ،ڈی آئی ہیڈ کواٹر زعباس مجید مروت ،پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی احمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

Address

Bajauri Koruna
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share