Deputy Commissioner Bannu

Deputy Commissioner Bannu Official page of Deputy Commissioner Bannu , Government Khyber Pakhtunkhwa.
(529)

بنوں کے نوجوانوں کے لیے مفت آن لائن کورسز کا آغازڈپٹی کمشنر بنوں کی قیادت اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اخلاص سلیم کی نگرانی ...
06/08/2026

بنوں کے نوجوانوں کے لیے مفت آن لائن کورسز کا آغاز

ڈپٹی کمشنر بنوں کی قیادت اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اخلاص سلیم کی نگرانی میں جابرو لیب کے تعاؤن سے بنوں کے نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے گھر بیٹھے قیمتی آن لائن کورسز کا بالکل مفت انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد بنوں کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا اور انہیں آن لائن روزگار اور آمدن کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

**رجسٹریشن کا طریقۂ کار:** خواہش مند طلبہ و طالبات ڈپٹی کمشنر بنوں کی ویب سائٹ https://bannuzone.com/ai-course-application پر جا کر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔

دستیاب نشستیں محدود ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن فارم کو امیدواروں کی قابلیت، دلچسپی اور سیکھنے کے جذبے کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلی بنایا گیا ہے۔ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے اہل اور باصلاحیت امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا جائے گا، جہاں انہیں روزانہ زوم کلاسز کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔

کورس کے اختتام پر شرکاء کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے پیڈ اے آئی ٹولز خرید کر بطور انعام فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ ان جدید ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں اور مستقبل میں آن لائن آمدن حاصل کر سکیں۔

بنوں میں عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ کے تحت حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے مقابلےصوبائی حکومت کے وژن کے مطابق ضلع بنوں میں *عشرۂ ر...
06/08/2026

بنوں میں عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ کے تحت حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے

صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق ضلع بنوں میں *عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ* کی مناسبت سے حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

◾ حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں میں سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں، جامعات اور دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کے علاوہ ضلع بنوں کے رہائشی بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ شرکاء کی رجسٹریشن موقع پر ہی کی جائے گی۔

◾میل کے مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 بنوں سٹی اور فی میل کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غلہ منڈی بنوں میں منعقد کئے جائینگے قرآت کے مقابلے 10 اگست جبکہ نعت خوانی کے مقابلے 11 اگست کو منعقد ہونگے، 4 ربیع الاؤل کو میل/ فی میل میں جیتنے والے کے مابین دوبارہ مقابلے ہونگے جس میں سے ڈسٹرکٹ کیلئے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ کی سلیکشن کی جائے گی، جو آگے ڈویژنل سطح پر مقابلے میں حصہ لینگے۔

◾ ضلعی سطح پر حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے دونوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو *60 ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو **40 ہزار روپے* جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو *30 ہزار روپے* نقد انعام دیا جائے گا۔

◾ نعت اردو زبان میں پیش کی جائے گی۔ ملی نغموں کی طرز پر پڑھی جانے والی نعت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

◾ مقابلے میں شرکت کے لیے فارم ب یا قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

◾ نعت خواں معروف نعتیہ کلام کا انتخاب کریں اور صرف ایسا کلام پیش کریں جس میں حضور نبیِ رحمت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کی گئی ہو۔

◾ ہر نعت خواں کو صرف تین اشعار پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

◾ مقابلوں میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

◾ ہر شریکِ مقابلہ کو تلاوتِ قرآنِ پاک کے لیے پانچ سے سات منٹ کا وقت دیا جائے گا۔

◾ جیوری تلاوت کی تجوید، صوت اور ترنم کی بنیاد پر نمبر دے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل کی نگرانی میں آج تحصیل آفس ڈومیل میں محکمۂ جنگلات کے حکام کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کی...
06/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل کی نگرانی میں آج تحصیل آفس ڈومیل میں محکمۂ جنگلات کے حکام کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر سرسبز ماحول کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کی حوصلہ افزائی کے لیے پودے لگائے گئے۔

یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں بنوں کے مقامی شادی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے پولیس کی عظیم قرب...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں بنوں کے مقامی شادی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں ڈی آئی جی بنوں ریجن رب نواز خان، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال، پاک فوج کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے حکام، قومی مشران، پولیس افسران، شہداء کے اہلِ خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہدائے پولیس نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، وطنِ عزیز کے امن و استحکام اور پولیس فورس کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل نے تحصیل ڈومیل میں علاقہ مشران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد عوام کو سرکاری خدمات ت...
04/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل نے تحصیل ڈومیل میں علاقہ مشران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد عوام کو سرکاری خدمات تک بہتر اور آسان رسائی فراہم کرنا تھا۔

اجلاس کے دوران تحصیل ڈومیل کو درپیش مختلف عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سرکاری خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

Additional Assistant Commissioner Domel, visited RHC Domel. During the visit, staff attendance, the availability of medi...
31/07/2026

Additional Assistant Commissioner Domel, visited RHC Domel. During the visit, staff attendance, the availability of medicines in stock and the overall cleanliness of the hospital were thoroughly inspected. The hospital's overall functioning was reviewed and necessary directions were issued to the concerned staff for improving service delivery and ensuring better performance of the hospital.

Additional Assistant Commissioner Domel presided over an Khuli Kuchehry held today at Tehsil Office Domel. During the pr...
31/07/2026

Additional Assistant Commissioner Domel presided over an Khuli Kuchehry held today at Tehsil Office Domel. During the proceedings, public grievances and community issues were heard. The majority of the matters were resolved on the spot, while necessary directions were issued to the concerned departments for providing timely relief to the general public.

چیئرمین عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں "خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27"...
30/07/2026

چیئرمین عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں "خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27" کے تحت ضلع بنوں میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ضلع بنوں کے لیے 13 اہم شعبوں میں 33 بڑے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن پر 21.1 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اہم شعبہ جات میں مواصلات (9 منصوبے، 7.8 ارب روپے)، صحت (9 منصوبے، 6.5 ارب روپے)، ابتدائی و ثانوی تعلیم، کثیر شعبہ جاتی منصوبے، آبپاشی، آبنوشی، اعلیٰ تعلیم، سیاحی، خوراک، بلدیات، اوقاف، داخلہ اور صنعت شامل ہیں۔

یہ منصوبے سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری، صحت و تعلیم کے شعبوں کے فروغ، آبپاشی و آبنوشی کی سہولیات، امن و امان، مقامی ترقی، عوامی خدمات اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے ذریعے ضلع بنوں کی پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کو مزید فروغ دیں گے۔

The elders of Dogar Umerzai along with representatives of local cricket teams visited the Office of the Additional Assis...
30/07/2026

The elders of Dogar Umerzai along with representatives of local cricket teams visited the Office of the Additional Assistant Commissioner, Domel, and apprised this office that they have arranged a cricket tournament in the area.

مسٹر بنوں چیمپئن شپ 2026 کی یادگار تصویری جھلکیاںجنوری 2026 میں منعقد ہونے والی مسٹر بنوں چیمپئن شپ میں ضلع بھر کے باصلا...
29/07/2026

مسٹر بنوں چیمپئن شپ 2026 کی یادگار تصویری جھلکیاں

جنوری 2026 میں منعقد ہونے والی مسٹر بنوں چیمپئن شپ میں ضلع بھر کے باصلاحیت باڈی بلڈرز نے اپنی بہترین جسمانی فٹنس، محنت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

نوجوان آج ہی سے اپنی محنت اور ٹریننگ مزید تیز کر دیں کیونکہ انشاء اللہ آئندہ مسٹر بنوں چیمپئن شپ پہلے سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر بہتر انتظامات اور سخت مقابلے کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

💪 اپنی تیاری جاری رکھیں، نظم و ضبط اپنائیں اور بہترین کارکردگی کے لیے خود کو تیار کریں۔

👇 کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں، آپ کے خیال میں اگلی مسٹر بنوں چیمپئن شپ کس مہینے میں منعقد ہونی چاہیے؟

Address

Bannu Cantt
Bannu Cantonment
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Bannu:

Shortcuts

Share