20/06/2026
30 مئی 2023
اہلِ بنوں کے لیے ایک تاریخی اور خوش آئند دن، جب سابق وفاقی وزیر اور عوامی رہنما سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب اکرم خان درانی صاحب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں میں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) کی سٹلائٹ برانچ کے قیام کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا۔
یہ منصوبہ بنوں اور گردونواح کے لاکھوں عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ثابت ہوا جس سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو پشاور کے طویل اور مہنگے سفر سے نجات ملنے کی امید پیدا ہوئی۔ اس اہم منصوبے کا کریڈٹ بلا شبہ اکرم خان درانی صاحب کی دور اندیش قیادت، عوام دوستی اور مسلسل کاوشوں کو جاتا ہے۔
اہلِ بنوں اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ اکرم خان درانی صاحب اور ان کے خاندان نے ہمیشہ علاقے کی ترقی، صحت، تعلیم اور عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے۔ آج بھی بنوں کے عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور نسل در نسل ان احسانات کو یاد رکھیں گے۔
تاریخ گواہ ہے کہ کچھ لوگ وعدے کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ عملی کام کر کے اپنی پہچان بناتے ہیں۔ اکرم خان درانی صاحب کا نام انہی شخصیات میں شامل ہے جنہوں نے بنوں کو ترقی اور سہولیات کی نئی راہیں دکھائیں۔ ❤️
Noor Muhammad Khan Afridi Ismail Khel Noor Muhammad Jamiyati