Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division

Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division Water and Sanitation Services Company (WSSC) Bannu Division, Khyber Pakhtunkhwa, Local Government Elections and Rural Development Department,

04/09/2026
03/09/2026

WSSCB , Thu , Sep 3 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے احکامات اور چیئرمین ڈبلیو ایس ایس سی بنوں سکندر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر ڈبلیو ایس ایس سی ٹیموں کی جانب سے بنوں میں صفائی سمیت نکاس اب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نالوں کی صفائی اور پلانٹیشن بدستور تیزی سے جاری ہے،
ڈبلیو ایس ایس سی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے، گند نالوں میں یا راستے میں مت پھینکیں، ڈسٹ بین میں ڈالیں، شکریہ

ڈبلیو ایس ایس سی بنوں


02/09/2026

ایبٹ آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کا دوسرا کوآرڈینیشن اجلاس، اہم امور پر تفصیلی مشاورت
واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کا دوسرا کوآرڈینیشن اجلاس واسا ایبٹ آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون نے کی۔
اجلاس میں صوبے کی تمام واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز کو درپیش مسائل، انتظامی و آپریشنل چیلنجز، باہمی تعاون، کارکردگی میں بہتری اور مستقبل کی منصوبہ بندی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا پشاور ملک شہاب خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا بنوں سکندر حیات، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ڈیرہ اسماعیل خان نعمت اللہ گنڈاپور، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ہری پور آغا شبیر احمد اعوان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا کوہاٹ محمد سعد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا مردان انجینئر عادل نواز خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف اور جنرل منیجر پروجیکٹس واسا سوات انجینئر ذیشان پرویز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ صوبے میں پانی و صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز کے درمیان مؤثر رابطہ، تجربات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون نے تمام شرکاء کو ایبٹ آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمپنیز کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کرنا ایک مثبت اور مؤثر اقدام ہے، جس سے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف نے اجلاس کے شرکاء کو خیبر پختونخوا سٹیزن امپروومنٹ پروجیکٹ (KPCIP) کے تحت جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کی پیش رفت، اہم اجزاء اور متوقع فوائد سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف نے شرکاء میں واسا ایبٹ آباد کی جانب سے یادگاری سووینئرز تقسیم کیے۔
بعد ازاں اجلاس کے شرکاء نے جائیکا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ چونا کا دورہ کیا، جہاں انجینئر واثق منصور نے وفد کو پلانٹ کی استعدادِ کار، پانی کے حصول، واٹر ٹریٹمنٹ کے مختلف مراحل، پانی کی تقسیم اور کلورینیشن کے عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
شرکاء نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے زیرِ تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں ریزیڈنٹ انجینئر سید افسر نے وفد کو منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت، کام کے معیار اور دیگر تکنیکی امور کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
شرکاء نے واسا ایبٹ آباد کی جانب سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبے میں جاری اقدامات اور جدید منصوبوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر، پائیدار اور معیاری پانی و صفائی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون اور رابطے کا سلسلہ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

The CEOs of WSSCs Abbottabad, Haripur, Swat, Mardan, Bannu, D.I.Khan and Kohat visited the Water Treatment Plant (WTP) s...
02/09/2026

The CEOs of WSSCs Abbottabad, Haripur, Swat, Mardan, Bannu, D.I.Khan and Kohat visited the Water Treatment Plant (WTP) site in Abbottabad.

During the visit, *The Engineer/Resident Engineer* PMCSC briefed the delegation on the project scope, ongoing construction activities, progress, and key site-related matters. The delegation also reviewed the ongoing works and site activities.

Representatives from the CIU, PMCSC and the JV Contractor were also present at the site during the visit and participated in the briefing and discussions.

02/09/2026

WSSCB , Wed , Sep 2 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے احکامات اور چیئرمین ڈبلیو ایس ایس سی بنوں سکندر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر ڈبلیو ایس ایس سی ٹیموں کی جانب سے بنوں میں صفائی سمیت نکاس اب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نالوں کی صفائی اور پلانٹیشن بدستور تیزی سے جاری ہے،
ڈبلیو ایس ایس سی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے، گند نالوں میں یا راستے میں مت پھینکیں، ڈسٹ بین میں ڈالیں، شکریہ

ڈبلیو ایس ایس سی بنوں


ڈبلیو ایس ایس سی بنوں اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمینز سکندر حیات اور محمد سعد نے ڈبلیو ایس ا...
02/09/2026

ڈبلیو ایس ایس سی بنوں اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمینز سکندر حیات اور محمد سعد نے ڈبلیو ایس ایس سی مردان کا دورہ کیا۔

ڈبلیو ایس ایس سی مردان پہنچنے پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر عادل نواز نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

دورے کے دوران وفد نے کمپنی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادارے کے انتظامی و عملی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر عادل نواز نے مہمانوں کو کمپنی کے مختلف شعبوں، جاری منصوبوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


01/09/2026

WSSCB , Tue , Sep 1 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے احکامات اور چیئرمین ڈبلیو ایس ایس سی بنوں سکندر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر ڈبلیو ایس ایس سی ٹیموں کی جانب سے بنوں میں صفائی سمیت نکاس اب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نالوں کی صفائی کا عمل بدستور تیزی سے جاری ہے،
ڈبلیو ایس ایس سی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے، گند نالوں میں یا راستے میں مت پھینکیں، ڈسٹ بین میں ڈالیں، شکریہ

ڈبلیو ایس ایس سی بنوں


🌿 صاف ستھرا بنوں — صحت مند بنوں 🌿چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب سکندر حیات خان کی ہدایات پر WSSC بنوں کے اہلکار بنوں ...
01/09/2026

🌿 صاف ستھرا بنوں — صحت مند بنوں 🌿

چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب سکندر حیات خان کی ہدایات پر WSSC بنوں کے اہلکار بنوں شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے بھرپور انداز میں صفائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسی سلسلے میں ایکسکیویٹر اور ٹریکٹرز کے ذریعے بنوں شہر کے مختلف ویالوں اور نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صفائی کے دوران ویالوں میں جمع مٹی، کچرا، جھاڑیاں اور دیگر رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں تاکہ پانی کی روانی بہتر ہو اور شہریوں کو نکاسیٔ آب کے مسائل سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

WSSC بنوں کی ٹیم شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے۔

💚 صاف بنوں، صحت مند بنوں
💚 WSSC بنوں — عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں

Address

Bannu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division:

Shortcuts

Share