20/08/2026
بنوں: تھانہ ہوید پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نمائش میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 2 کلاشنکوف برآمد
ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی سربراہی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ ہوید یاسین کمال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش میں ملوث دو ملزمان، لعل دین ولد گلنواز اور انعام ولد لعل دین، ساکنان نرمی خیل، بکاخیل، کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف بمعہ میگزینز برآمد کرلی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بنوں پولیس – عوام کی خدمت، ہمارا عزم