District Director Livestock Bannu

District Director Livestock Bannu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Director Livestock Bannu, Government Organization, New General Bus Stand Bannu, Bannu.

14/08/2026
14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
محکمہ لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کی جانب سے پوری قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔
آزادی ہمارے لیے ایک عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ ایک قومی ذمہ داری بھی ہے۔ یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اتحاد، محنت اور دیانت داری کے ساتھ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اسی عزم کے تحت محکمہ لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کسانوں اور ماہی گیروں کی معاشی خوشحالی، مویشی پال شعبے کی ترقی، پائیدار ماہی گیری اور مضبوط و مؤثر کوآپریٹو نظام کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
صحت مند مویشی، خوشحال کسان اور پائیدار فشریز — ترقی یافتہ خیبر پختونخوا کی جانب ایک مضبوط قدم۔

14/08/2026
🇵🇰 ہماری پہچان، ہمارا پاکستان!​79ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ڈاکٹر اکرام اللہ خان (ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک بنوں)...
13/08/2026

🇵🇰 ہماری پہچان، ہمارا پاکستان!
​79ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ڈاکٹر اکرام اللہ خان (ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک بنوں) کی طرف سے پوری قوم کو جشنِ آزادی مبارک۔
​دل دل پاکستان، جان جان پاکستان! 💚

اج بمورخہ 13_08_2026  سیکرٹری لائیوسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹوز خیبر پختونخوا جناب ظریف المانی، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ای...
13/08/2026

اج بمورخہ 13_08_2026 سیکرٹری لائیوسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹوز خیبر پختونخوا جناب ظریف المانی، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر اصل خان کی ہدایات، اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک بنوں ڈاکٹر اکرم اللہ کی نگرانی میں مویشی منڈی ڈومیل (کیٹل فیئر) میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جانوروں کی صحت و بہبود کے لیے خصوصی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ویٹرنری ماہرین کی ٹیم جانوروں کا طبی معائنہ، علاج، ویکسینیشن، بیماریوں سے بچاؤ، بائیو سیکیورٹی، متوازن خوراک، اور بہتر نگہداشت کے حوالے سے مویشی پال حضرات کو آگاہی فراہم کر رہی ہے تاکہ صحت مند جانوروں کی خرید و فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔

13/08/2026
ضلع بنوں میں ویٹرنری اداروں کے معائنہ کا سلسلہ جاریڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع بنوں جناب اکرم اللہ صاحب کی جانب سے ضلع...
13/08/2026

ضلع بنوں میں ویٹرنری اداروں کے معائنہ کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع بنوں جناب اکرم اللہ صاحب کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف ویٹرنری اداروں کے باقاعدہ معائنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر مختلف ویٹرنری مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور اداروں میں صفائی ستھرائی، سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، ریکارڈ کی بروقت تکمیل، عوام و مال مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری، محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور مال مویشی پال حضرات کو بہترین ویٹرنری و فنی خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

محکمہ لائیوسٹاک ضلع بنوں کی جانب سے بہتر نگرانی، شفافیت اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

13 اگست 2026 کو ضلع بنوں کے مختلف سرکاری ویٹرنری اداروں میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نہ صرف اداروں کے م...
13/08/2026

13 اگست 2026 کو ضلع بنوں کے مختلف سرکاری ویٹرنری اداروں میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نہ صرف اداروں کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا بلکہ صاف، صحت مند اور پُرفضا ماحول کے فروغ کے عزم کو بھی اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر مختلف ویٹرنری اداروں کے احاطوں میں پودے لگائے گئے اور ان کی آبیاری بھی کی گئی۔ افسران و اہلکاروں نے شجرکاری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور پودوں کی نگہداشت و حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔
🇵🇰 یومِ آزادی کی مناسبت سے مختلف ویٹرنری اداروں کو قومی پرچموں سے بھی سجایا گیا، جو وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی آزادی کی خوشی کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔
🌳 درخت لگائیں، ماحول بچائیں، پاکستان کو سرسبز بنائیں۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
محکمہ لائیوسٹاک، ضلع بنوں

Address

New General Bus Stand Bannu
Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Director Livestock Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share