06/08/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ جناب علی امین گنڈا پور سے رکن قومی اسمبلی بنوں مولانا نسیم علی شاہ کی خصوصی ملاقات ۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال خصوصاً ضلع بنوں میں امن و امان کے قیام اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سابقہ صوبائی وزیر جناب شاہ محمد خان اور مولانا نسیم علی شاہ کے بھائی بصیر علی شاہ بھی موجود تھے۔
مولانا نسیم علی شاہ نے بنوں کے عوامی مسائل، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اہم نکات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے جن پر وزیر اعلیٰ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔