18/03/2024
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پشاور نے اسفندیار ولی خان کے حق میں ہتک عزت مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے طارق افغان ایڈوکیٹ اور سجید خان آفریدی نے کیس کی پیروی کی۔