09/04/2026
*ریڈینس میٹنگ انسداد پولیو مہم اپریل 2026*
ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت 13 اپریل 2026 سے شروع ہونے والی NID پولیو مہم کے حوالے سے *ریڈینس میٹنگ* کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر بٹگرام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد گل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ، دیسٹرکٹ ائ پی ائ کورڈینیٹر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران، نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں 13 اپریل سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے05 سال تک کے 103537 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں ائ پی ائ کورڈینیٹر ڈاکٹر محمد غلام اسحاق نے شرکاء کو پولیو مہم کے حوالےسے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ ٹیمز کے افسران کو پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بٹگرام سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 05 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو قطرے پلانے کے لیے بہتر لائحہ عمل پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں ان قطروں سے انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔