Deputy Commissioner Battagram

Deputy Commissioner  Battagram This is the official page of Deputy Commissioner Battagram Government of Khyber Pakhtunkhwa.

سول ڈیفنس آفیسر بٹگرام ساجد علی نے انسٹرکٹر کے ہمراہ بازار کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایل پی جی شاپس، مٹھائی و بیکری کے کار...
01/09/2026

سول ڈیفنس آفیسر بٹگرام ساجد علی نے انسٹرکٹر کے ہمراہ بازار کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایل پی جی شاپس، مٹھائی و بیکری کے کارخانے، ہوٹلز اور جنرل اسٹورز کا جائزہ لیا گیا۔

معائنے کے دوران فائر سیفٹی انتظامات اور حفاظتی آلات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے بٹگرام بازار میں مختلف فروٹ، سبزی اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ عوامی شکایت پر ایک د...
01/09/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے بٹگرام بازار میں مختلف فروٹ، سبزی اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ عوامی شکایت پر ایک دکان کو سیل کر دیا گیا، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر مختلف ریسٹورنٹس پر جرمانے عائد کیے گئے۔

اس موقع پر متعلقہ دکانداروں اور ریسٹورنٹ مالکان کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی اور ضروری اصلاحی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

بٹگرام تا تھاکوٹ CPEC روڈ مکمل طور پر بحال، ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیاکشمیر چینہ کے قریب چنجل ٹنل کے مقام پر شا...
01/09/2026

بٹگرام تا تھاکوٹ CPEC روڈ مکمل طور پر بحال، ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

کشمیر چینہ کے قریب چنجل ٹنل کے مقام پر شام کے وقت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث CPEC روڈ پر آمدورفت متاثر ہوئی۔
واقعے کے فوراً بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ و ریلیف) علی شیر خلیل موقع پر پہنچے اور بحالی کے کام کی نگرانی کی۔

CPEC عملہ، ریسکیو 1122 اور پولیس کی معاونت سے بھاری مشینری موقع پر پہنچا کر ملبہ ہٹانے اور سڑک کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بٹگرام تا تھاکوٹ CPEC روڈ مکمل طور پر کلیئر کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ بٹگرام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

31/08/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احمد جمال شاہ نے RHC کوزہ بانڈا کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی...
31/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احمد جمال شاہ نے RHC کوزہ بانڈا کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کے اسٹاک اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو عوام کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہد ضیاء سے اجمیرہ کے معززین نے ملاقات کے دوران اپنے مسائل اور عوامی مشکلات پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمش...
31/08/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہد ضیاء سے اجمیرہ کے معززین نے ملاقات کے دوران اپنے مسائل اور عوامی مشکلات پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی کی نگرانی میں تحصیلدار آلائی نےحلقہ کنئی، راشنگ اور کرگ کے پٹوار خانوں ...
31/08/2026

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی کی نگرانی میں تحصیلدار آلائی نےحلقہ کنئی، راشنگ اور کرگ کے پٹوار خانوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران پٹواریوں کی حاضری، سرکاری ریکارڈ، روزمرہ دفتری امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری فرائض پوری ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ انجام دیں اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔

تحصیلدار آلائی نے ریکارڈ کی تکمیل، دفتری نظم و ضبط اور عوامی سہولت کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری دفاتر کی باقاعدہ نگرانی اور اچانک معائنوں کا مقصد شفافیت، جوابدہی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

*خصوصی افراد، اقلیتوں اور مستحق افراد کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد*ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کی ہد...
31/08/2026

*خصوصی افراد، اقلیتوں اور مستحق افراد کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد*

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف علی شیر خان خلیل کی زیرِ صدارت آج مورخہ 31 اگست 2026 کو سوشل ویلفیئر کمپلیکس، چھپرگرام میں خصوصی افراد، اقلیتوں اور مستحق افراد کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں متعلقہ محکموں کے سربراہان و افسران، خصوصی افراد کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی افراد نے اپنے مسائل، ضروریات اور مطالبات پیش کیے، جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ریلیف نے متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

خصوصی افراد کے لیے ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ، ہسپتالوں میں ترجیحی بنیادوں پر علاج، تعلیمی و فنی کورسز، تفریحی سرگرمیوں، کھیلوں کے اصلاحی و تعمیری مقابلوں اور دیگر فلاحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ریلیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ بٹگرام خصوصی افراد، اقلیتوں اور مستحق طبقات کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، جبکہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور فالو اَپ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

بٹگرام: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی نے آج بٹگرام کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر جناب  باب...
29/08/2026

بٹگرام: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی نے آج بٹگرام کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر جناب بابر سلیم خان صاحب ، وزیرِ اطلاعات شفیع اللہ جان، وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان اور وزیرِ بلدیات مینا خان آفریدی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر قمر حیات خان اور ڈسٹرکٹ امرجنسی افیسر جان محمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام یوسف کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور دورے کے انتظامات کی نگرانی کی۔

ڈپٹی کمشنر کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ٹی ایم اے بٹگرام، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے سیکیورٹی، طبی امداد اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈگری کالج بٹگرام میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بٹگرام کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پر زور دیا۔

بٹگرام: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے بی ایچ یو چار باغ ترند کا دورہ کیا اور مرکز صحت میں عملے کی حاضری، صفائی ستھر...
28/08/2026

بٹگرام: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے بی ایچ یو چار باغ ترند کا دورہ کیا اور مرکز صحت میں عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران ادویات کے مناسب ذخیرہ اور زائد المیعاد ادویات کی بروقت نشاندہی و مناسب طریقے سے تلفی کے حوالے سے مزید بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ادویات کی مناسب نگہداشت اور طبی سہولیات کے معیار میں بہتری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Address

Battagram
21040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Battagram:

Shortcuts

Share