Battagram Group

Battagram Group “Live as if you were to die tomorrow. Learn as if you were to live forever”

بٹکرام۔خانزادہ ظفر علی خان سے بٹگرام میں بٹگرام گروپ کے مشران محمد ادریس عرف بوبا اور معصوم خان سورسرے کی ملاقات،موجودہ ...
22/08/2026

بٹکرام۔

خانزادہ ظفر علی خان سے بٹگرام میں بٹگرام گروپ کے مشران محمد ادریس عرف بوبا اور معصوم خان سورسرے کی ملاقات،موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہِ خیال۔

19/08/2026

شیرِ بٹگرام

پچھلے کئ دنوں سے صوبہ ہزارہ کی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ اظہار راے ہر ایک کا اپنا حق ہے لیکن یہ تہزیب کے دائرے میں رہ کر ہو تو ب...
18/08/2026

پچھلے کئ دنوں سے صوبہ ہزارہ کی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ اظہار راے ہر ایک کا اپنا حق ہے لیکن یہ تہزیب کے دائرے میں رہ کر ہو تو بہتر ہے۔ جوُبات کسی کو اچھی نہُ لگے وہ ضرور تنقید کرے مگر اپنے اقدار سے نہ گرے۔ رہ کئ بات صوبہ ہزارہ کی توہم وقت آنے پر اس کی بھرپور حمایت کریں گے۔ میں ان لوگوں کی یاد دہانی کیلیے بتانا چاہوں گا کہ جب CPEC کا پلان بن رہا تھا تو یہ لوگ ہاتھ پاؤں مار رہے تھے کہ نہ بنے مگر بن گیا۔ ہزارہ صوبہ نے جب بننا ہے بن جاے گا۔ لحازہ سکون کریں۔

کرنل زاکر خان ڈائیریکٹر سی۔این۔ایف پنجاب

پروپیگنڈا کرنے والوں اور خود کو مشہور کرنے والوں کے نام ایک پیغامکچھ لوگ یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ نوابزادہ ولی محمد صاحب ...
17/08/2026

پروپیگنڈا کرنے والوں اور خود کو مشہور کرنے والوں کے نام ایک پیغام

کچھ لوگ یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ نوابزادہ ولی محمد صاحب نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک کی ایک میٹنگ میں اس کی حمایت کیوں کی، اور اسی بنیاد پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ نواب صاحب پختونوں کے غدار ہیں۔

میں ان حضرات سے صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں: کیا پختون صرف بٹگرام میں آباد ہیں؟ کیا بفا، بجھنو ،ٹانٹو،اوگئ بٹل، چھتر، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد سمیت ہزارہ کے دیگر علاقوں میں پختون آباد نہیں؟ وہاں کے پختون بھی اپنے علاقے کے مسائل اور حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ کسی علاقے کے حقوق اور ترقی کی حمایت کرنا اپنی قوم سے غداری نہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ نوابزادہ ولی محمد صاحب پہلے سے ہی صوبہ ہزارہ کی تحریک کا حصہ رہے ہیں۔ اگر ان کی اس وابستگی پر اعتراض تھا تو پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟ آج اچانک ان کے ایک بیان کو بنیاد بنا کر انہیں پختونوں کا غدار قرار دینا کس منطق کے تحت درست ہے؟

اور جو چند لوگ نواب صاحب کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ تعصب، عصبیت اور قوم پرستی کے جذبات سے باہر نکل کر معاملے کو دیکھیں۔ قرآنِ کریم ہمیں قبائل اور خاندانوں میں تقسیم ہونے کا مقصد باہمی تعارف بتاتا ہے، برتری نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ﴾
(الحجرات: 13)

یعنی قومیں اور قبائل پہچان کے لیے ہیں، اللہ کے نزدیک اصل فضیلت تقویٰ کی بنیاد پر ہے۔

اگر صوبہ ہزارہ بننے میں ہزارہ کے لوگوں کے لیے بہتری، ترقی، حقوق اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل کی امید ہے تو اس کی حمایت کرنے میں کیا حرج ہے؟ کسی علاقے کے لوگوں کی فلاح اور بہتری کی بات کرنا کسی دوسری قوم سے دشمنی یا غداری نہیں۔

نوابزادہ ولی محمد صاحب ایک مخلص، ایماندار، شریف النفس اور سنجیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کی سیاسی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے آج تک کسی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے یا ذاتی کردار کشی کی سیاست نہیں کی۔ وہ اپنی قوم اور اپنے لوگوں کے ساتھ مخلص اور وفادار ہیں، غدار نہیں۔

لہٰذا جو چند لوگ صرف اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے نواب صاحب کے ایک بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، ان سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ بے بنیاد الزامات، تعصب اور منفی پروپیگنڈے سے باز آئیں۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، لیکن کسی کی وفاداری اور کردار پر بے بنیاد سوال اٹھانا مناسب نہیں۔

نوابزادہ ولی محمد صاحب کو ایک بیان سے نہیں، ان کی پوری سیاسی جدوجہد، کردار اور تاریخ سے پرکھا جائے۔

مہاجرین خان دیشانی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بٹگرام

عوام کی آواز اسمبلی میں نہیں سنی جاتی خواہ وہ کتنی ہی فریادیں کیوں نہ کریں۔اگر واقعی تاج محمد خان اباسین ڈویژن کے حق میں...
17/08/2026

عوام کی آواز اسمبلی میں نہیں سنی جاتی خواہ وہ کتنی ہی فریادیں کیوں نہ کریں۔

اگر واقعی تاج محمد خان اباسین ڈویژن کے حق میں ہوتے تو اسمبلی فلور پر جب صوبہ ہزارہ کی قرارداد پاس ہو رہی تھی تو وہ اس وقت اباسین ڈویژن کے حق میں اور صوبہ ہزارہ کی مخالفت میں کچھ نہیں بولے۔

اور اسی صوبہ ہزارہ کے عوض میں اپنے لیے اربوں روپے لائے گئے
​تاج محمد خان اس وقت پی ٹی آئی کے معزز ممبر اور وزیر ہیں۔

جب سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ بنے تو انہوں نے اپنا پہلا جلسہ چارسدہ میں رکھا، جہاں ہمارے معزز پشتون رہنما اور مشر ایمل خان کے خلاف ایسے ایسے ناشائستہ القابات استعمال کیے گئے کہ جنہیں یہاں بیان بھی نہیں کیا جا سکتا—اور تاج محمد خان سمیت تمام اراکین اسمبلی اس پر تالیاں بجاتے رہے۔

​حقیقت یہ ہے کہ تاج محمد خان اسمبلی کے فلور پر کھل کر بات کرنے کی جرات نہیں کرتے، بلکہ باہر آ کر سیاسی فائدے کے لیے سرگوشیوں میں باتیں کرتے ہیں۔ ان کی منافقت کا یہ عالم ہے کہ ان کے اپنے آفیشل پیج سے آج تک ایک بھی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔

وہ روزانہ شمولیتی پروگرام تو کرتے ہیں، لیکن اگر انہوں نے اپنی کسی ایک تقریر میں بھی اباسین ڈویژن کی بات کہی ہے، وہ صرف اور صرف ذاتی سیاسی مفاد کے لیے ہے بالکل اسی طرح جیسے اے این پی حکومت کے آخری دنوں میں "اباسین ڈویژن" کا بہانہ بنا کر انہوں نے اپنی راہیں الگ کر لی تھیں۔

​میں اس واقعے کا چشم دید گواہ ہوں اور خود اس میٹنگ میں شریک تھااس دوران کوہستان کے معزز اراکین اور بٹگرام پختو اکیڈمی کے دوست بھی وہاں موجود تھے، جب تاج محمد خان نے پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں اباسین ڈویژن کی مخالفت کی تھی۔

اس کے بعد ایم پی اے ہاسٹل میں تاج محمد خان کے ساتھ ہماری دوسری میٹنگ ہوئی، جسے خٹک صاحب نے ارینج کیا تھا اور اس میں احسان داوڑ بھی میرے ساتھ موجود تھے۔ اس میٹنگ میں بھی تاج محمد خان نے صاف الفاظ میں انکار کیا تھا کہ وہ اباسین ڈویژن کے حق میں ہرگز نہیں ہے۔

​آج تاج محمد خان خود پی ٹی آئی کے معزز ممبر ہیں اور ان کی اپنی حکومت ہے، تو انہیں چاہیے کہ وہ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر اس کے حق میں واضح تقریر کریں۔ اب بھی وقت ہے وہ 27 سے پہلے جائیں اور اسمبلی میں آواز اٹھائیں، تب ہی ہم ان کے موقف کو سچا مانیں گے۔

​آخر میں یہی کہوں گا کہ میں خود ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور آئندہ بھی پشتونوں کا ساتھ دوں گا۔ میں پشتونوں کے حقوق کی تقسیم یا ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دوں گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جذباتی ہونے کے بجائے عقل، شعور اور گہرائی کے ساتھ حالات پر غور کیا جائے۔

محمد نسیم خان داوڑ

نواب زادہ ولی محمد خان صحیح معنوں میں بٹگرام کے98فیصد بہادر غیرتمند اور ترقی پسند عوام کی ترجمانی کررہے ہیں ہم بٹگرام می...
17/08/2026

نواب زادہ ولی محمد خان صحیح معنوں میں بٹگرام کے98فیصد بہادر غیرتمند اور ترقی پسند عوام کی ترجمانی کررہے ہیں

ہم بٹگرام میں رہنے والی تمام اقوام سادات گجر سواتی پختون اعوان آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

سردار شاہ روزم سابق ناظم نیلی شنگ

تاج محمد خان یا ان کے گروپ کے آفیشل پیجز پر صوبہ ہزارہ کی مخالفت سے متعلق کوئی مصدقہ یا واضح پوسٹ موجود نہیں ہے جو یہ ثا...
17/08/2026

تاج محمد خان یا ان کے گروپ کے آفیشل پیجز پر صوبہ ہزارہ کی مخالفت سے متعلق کوئی مصدقہ یا واضح پوسٹ موجود نہیں ہے جو یہ ثابت کر سکے کہ انہوں نے اس خطے یا اس کے نام سے بننے والے صوبے کی مخالفت کی ہو۔

​سیاسی بیانات اور اکثر بیانیہ سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے تاہم براہ راست مخالفت پر مبنی کوئی مستند دستاویز یا پوسٹ اس وقت ان کے آفیشل ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

ظہیر خان کوزہ بانڈہ

29/07/2026
آج قلاع بہرام خان میں *نوابزادہ ولی محمد خان* کی قیادت، بصیرت اور انتھک محنت سے ایک ایسا گھریلو تنازعہ حل ہوا جو خطرناک ...
26/07/2026

آج قلاع بہرام خان میں *نوابزادہ ولی محمد خان* کی قیادت، بصیرت اور انتھک محنت سے ایک ایسا گھریلو تنازعہ حل ہوا جو خطرناک حد تک جا پہنچا تھا۔

نواب صاحب کے بڑے پن، بردباری اور انصاف پسندی کی وجہ سے دو فریقین کے درمیان دوریاں مٹ گئیں اور اللہ کے فضل و کرم سے ایک گھر ٹوٹنے سے بچ گیا۔

اس نیک کام میں سابقہ جنرل کونسلرز بخت زمین خان،زاکر خان اور دیگر معززین کی کاوشیں بھی قابلِ تحسین ہیں۔

سب نے مل کر محبت، حکمت اور رواداری سے معاملے کو ایسے سلجھایا کہ دونوں فریقین کی زندگیوں میں ایک نئی امید، ایک نئی صبح کا آغاز ہوا۔

آج ثابت ہوا کہ جب بڑے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں تو گھر بستے ہیں، رشتے جڑتے ہیں اور معاشرے میں امن قائم ہوتا ہے۔

#صلح #امن

Address

Battagram

Telephone

+923135818822

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battagram Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Battagram Group:

Shortcuts

Share