Assistant Commissioner/SDM Besham

Assistant Commissioner/SDM Besham Official page of the Assistant Commissioner/Sub-Divisional Magistrate Besham, District Shangla

قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضمانت!                🚨 “ہیلمٹ نہیں، پٹرول نہیں” 🚨                 🛵 ہیلمٹ پہنیں، محفوظ ر...
01/06/2026

قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضمانت!

🚨 “ہیلمٹ نہیں، پٹرول نہیں” 🚨

🛵 ہیلمٹ پہنیں، محفوظ رہیں۔

پیر 01 جون 2026وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی اوپن ڈور پالیسی پر ...
01/06/2026

پیر 01 جون 2026
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں سے روزانہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بشام کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت، میرٹ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
Deputy Commissioner Shangla

پیر  01 جون 2026اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال نے ایس ڈی او پیسکو کو اپنے دفتر طلب کیا اور تحصیل بشام میں جاری لوڈشیڈ...
01/06/2026

پیر 01 جون 2026

اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال نے ایس ڈی او پیسکو کو اپنے دفتر طلب کیا اور تحصیل بشام میں جاری لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بشام نے واضح کیا کہ گرمیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور اس سال گرمی کی شدت معمول سے زیادہ ہے لہذا تحصیل بشام کے عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے، بجلی کی فراہمی طے شدہ شیڈول کہ مطابق یقینی بنائی جائے۔ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی اور بہتر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner Shangla

29/05/2026
بدھ 27 مئی 2026صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دف...
28/05/2026

بدھ 27 مئی 2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، تاہم متعدد افراد نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریاؤں میں نہانا جاری رکھا۔
اس صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کے احکامات پر ریسکیو 1122 اور متعلقہ پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کر دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بشام نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریاؤں میں نہانا انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، اور والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو دریاؤں اور خطرناک مقامات پر نہانے سے فوری طور پر منع کریں۔
تحصیل انتظامیہ بشام نے واضح کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
ریسکیو 1122 کے ڈائیونگ سپروائزر نے دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی اور دریاؤں میں نہانے کے خطرات سے متعلق شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔
Deputy Commissioner Shangla

جمعرات 28 مئی 2026بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانا قانوناً ممنوع ہے ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ ...
28/05/2026

جمعرات 28 مئی 2026
بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانا قانوناً ممنوع ہے
ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی ہدایت کے مطابق تحصیل بشام کے مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندیاں کی گئیں۔
کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے متعدد افراد کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں۔
قانون کی پابندی ایک محفوظ معاشرے کی ضمانت
Deputy Commissioner Shangla

ڈپٹی کمشنر محمد عبداللہ شاہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی ہدایت پر تحصیلدار بشام اور ایس ایچ او بشا...
27/05/2026

ڈپٹی کمشنر محمد عبداللہ شاہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی ہدایت پر تحصیلدار بشام اور ایس ایچ او بشام نے عید کے پُرمسرت موقع پر سب جیل بشام کا دورہ کیا۔
اس موقع پر قیدیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹی گئیں اور انہیں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ افسران نے قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد عید کے موقع پر قیدیوں کو اپنائیت، محبت اور خوشیوں کا احساس دلانا تھا تاکہ وہ بھی اس بابرکت دن کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
Deputy Commissioner Shangla

منگل 26 مئی 2026ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی ہدایت پر...
26/05/2026

منگل 26 مئی 2026
ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کی نماز کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹی ایم اے بشام کے اہلکاروں نے دندئی اور شنگ کے عید گاہوں میں صفائی اور ستھرائی کا کام مکمل کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بشام خود صفائی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو عید کی نماز کے لیے صاف اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔۔
Deputy Commissioner Shangla

منگل 26 مئی 2026ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال نے آج بشام بازار کا سرپ...
26/05/2026

منگل 26 مئی 2026
ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال نے آج بشام بازار کا سرپرائز وزٹ کیا۔
دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کی دکانوں،سبزی منڈی ،نانبائیوں، ہوٹلز، بیکریوں اور چکن شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشام نے کہا کہ عوام کو معیاری اور صاف ستھری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
Deputy Commissioner Shangla

Address

AC Office Tehsil Besham
Besham Qala
20500

Telephone

+92996400809

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner/SDM Besham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner/SDM Besham:

Share