Safe City Bhakkar

Safe City Bhakkar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Bhakkar, Government Organization, Bhakkar.

08/07/2026

کبھی کبھی حالات اور ذہنی دباؤ انسان کو مایوسی کی اس حد تک لے جاتے ہیں جہاں مدد حاصل کرنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔

یاد رکھیں، کسی بھی انتہائی قدم سے پہلے ایک بار مدد ضرور حاصل کریں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نیکسٹ جین سیفٹی ایپ کے ذریعے شہریوں کو مفت نفسیاتی کونسلنگ، قانونی رہنمائی اور ایمرجنسی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

اگر آپ ذہنی دباؤ، پریشانی یا کسی مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں تو خاموش نہ رہیں۔

15 پر کال کریں، 7 دبائیں، یا نیکسٹ جین سیفٹی ایپ کے ذریعے سیف سٹی کے ماہرِ نفسیات سے مفت، فوری اور مکمل رازداری کے ساتھ مشاورت حاصل کریں۔

آپ اکیلے نہیں ہیں۔

Panic Button – ایک بٹن، فوری مدد!ہنگامی صورتحال میں اگر موبائل فون موجود نہ ہو، تو قریبی سیف سٹی سائٹ پر موجود پینک بٹن ...
08/07/2026

Panic Button – ایک بٹن، فوری مدد!
ہنگامی صورتحال میں اگر موبائل فون موجود نہ ہو، تو قریبی سیف سٹی
سائٹ پر موجود پینک بٹن دبائیں اور فوری پولیس مدد حاصل کریں۔

04/07/2026
04/07/2026

"اور جو اللہ پر بھروسہ کرے، تو وہی اس کے لیے کافی ہے"

01/07/2026

سیف سٹی بھکر کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

بھکر میں فارمیسی کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی اطلاع ملتے ہی سیف سٹی بھکر کے ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے جدید ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے ملزم کا سراغ لگایا۔

فوری طور پر حاصل ہونے والے ڈیجیٹل شواہد متعلقہ پولیس ٹیم کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس کی بنیاد پر پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔

جدید ٹیکنالوجی، بروقت ردعمل اور مؤثر پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سیف سٹی بھکر جلد ہی جدید کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف ای چالان (E-...
29/06/2026

شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سیف سٹی بھکر جلد ہی جدید کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف ای چالان (E-Challan) کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہا ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے:
✅ دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ لازمی استعمال کریں۔
🪖 موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہنیں۔
📵 دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
اور دیگر تمام ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
قوانین کی پاسداری نہ صرف آپ کو چالان سے بچاتی ہے بلکہ قیمتی جانوں کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
محفوظ سفر، ذمہ دار شہری۔
سیف سٹی بھکر – محفوظ بھکر، ہماری مشترکہ ذمہ داری۔

26/06/2026

*بھکر:: یومِ عاشور کے موقع پر برگیڈیئر جواد احمد، ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان اور لیفٹیننٹ کرنل ندیم حسین کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ ،امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیف سٹی بھکر کنٹرول روم کا دورہ کیا*۔

دورے کے دوران افسران نے ضلع بھر میں نصب سی سی ٹی وی اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کیمرہ جات کی مؤثر نگرانی، کنٹرول روم کی کارکردگی، مختلف مقامات سے موصول ہونے والی لائیو فیڈ اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔

25/06/2026

9 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سیف سٹی بھکر کی جانب سے ڈرون سرویلنس کے ذریعے مسلسل فضائی نگرانی جاری ہے۔ جلوسِ ٹبہ سادات کو آغاز سے اختتام تک مانیٹر کیا گیا۔ تمام سیکیورٹی انتظامات مؤثر رہے اور جلوس پرامن ماحول میں بحفاظت اختتام پذیر ہوا۔

Address

Bhakkar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share