21/08/2026
محترم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب رانا محمد شاہد صاحب نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور وزیر تعلیم اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شازیہ توصیف صاحبہ کی ہدایات کے مطابق تحصیل بھکر کے تمام پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کو باقاعدہ کھلنے سے قبل سو فیصد فنکشنل کروانے کے لیے آج مختلف اسکولز کے وزٹ کیے وزٹ کا بنیادی مقصد تھا کہ سکول سو فیصد مکمل صاف ستھرا ہو سکول کی بجلی اور پانی کا نظام 100 فیصد فنکشنل ہو کلاس روم طلبہ کے لیے آراستہ کیے گئے ہوں اور تمام ٹیچنگ سٹاف طلبہ کے انے سے پہلے اپنے اگلے ہفتے کا ٹیچنگ پلان اور لیسن پلان بنا چکا ہوں سکول کے اندر تین ماہ کے دوران جو بھی کم یا خرابی آئی ہے ان کو دوبارہ بہتری کی طرف لانا ہے،اج کی توجہ سے سکول وزٹ کیے گئے:
یہ سکول کھلے تھے اور وہاں پر صفائی کا کام جاری و ساری تھا:
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خورشید شاہ
گورنمنٹ پرائمری سکول بسری کھوکھر
گورنمنٹ پرائمری سکول داجل غربی
گورنمنٹ پرائمری سکول گھلکن
گورنمنٹ پرائمری سکول بخرے والی
گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرھ شہانی
جبکہ مدرسہ سیل سکول بند پائے گئے:
گورنمنٹ پرائمری سکول مکل
گورنمنٹ پرائمری سکول جھکڑ
جو ادارے کھلے تھی اور وہاں پر صفائی کا کام جاری تھا ان اداروں اور ان کے سربراہ کی تعریف کی گئی جبکہ چین اداروں کو مکمل طور پر بند پایا گیا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا کیونکہ ہدایات کے مطابق انہیں سکول کھلی رکھنے تھے اور مکمل فنکشنل کرنے تھے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب رانا محمد شاہد صاحب کا کہنا ہے کہ سکولوں کے حوالے سے لاپرواہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اساتذہ کرام کو سکول کھلنے سے پہلے سکول فنکشنل کرنے ہوں گے۔
لہذا تحصیل بھکر کے تمام پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کو دوبارہ ہدایت کی جاتی ہے کہ سکولوں کے حوالے سے کوئی بھی کوتاہی نہ برتی جائے اور اگلے دو یوم کے دوران جن جن سکولوں میں صفائی اور بجلی اور پانی کے حوالے سے کوئی بھی خامی ہے اسے مکمل دور کیا جائے اور سکولوں کو فنکشنل کیا جائے ۔