Jamat e Islami Samahni

Jamat e Islami Samahni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamat e Islami Samahni, Political organisation, Bhimber.

24/09/2025
امیر جماعت اسلامی تحصیل سماہنی، ڈاکٹر علی فخرالدین نے یونین کونسل باغسر بنڈالہ  کے نومنتخب امیر، محمد صدیق صاحب سے حلفِ ...
02/09/2025

امیر جماعت اسلامی تحصیل سماہنی، ڈاکٹر علی فخرالدین نے یونین کونسل باغسر بنڈالہ کے نومنتخب امیر، محمد صدیق صاحب سے حلفِ امارت لیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نومنتخب امیر کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، اخلاص اور دینِ اسلام کی سربلندی کے جذبے کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کے لیے یہ منصب دینی و اخروی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین

اسلامی نظامِ زندگی اور اس کے بنیادی تصورات پر اسٹڈی سرکلجماعت اسلامی تحصیل سماہنی کے زیرِ انتظام اسلامی نظامِ زندگی اور ...
31/08/2025

اسلامی نظامِ زندگی اور اس کے بنیادی تصورات پر اسٹڈی سرکل

جماعت اسلامی تحصیل سماہنی کے زیرِ انتظام اسلامی نظامِ زندگی اور اس کے بنیادی تصورات کے موضوع پر امیدواران کے لیے ایک اسٹڈی سرکل منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے منتخب ممبران اور امیدواران نے بھرپور شرکت کی۔

اس اسٹڈی سرکل کو کنڈکٹ کرنے کے لیے انجینئر محمد خالد خان (نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر) کو مدعو کیا گیا تھا

امیرِ جماعت اسلامی حلقہ سماہنی ڈاکٹر علی فخرالدین نے برادرم انجینئر مبین انجم کو امیر یونین کونسل درہال جنڈالہ مقرر کیا ...
28/08/2025

امیرِ جماعت اسلامی حلقہ سماہنی ڈاکٹر علی فخرالدین نے برادرم انجینئر مبین انجم کو امیر یونین کونسل درہال جنڈالہ مقرر کیا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے اور اس ذمہ داری کو دین کی سربلندی اور جماعت اسلامی کی تقویت کا ذریعہ بنائے۔ ❣️

دعوتی مہم — یونین کونسل باغسر بنڈالہامیرِ حلقہ ڈاکٹر علی فخرالدین نے قیمِ یونین کونسل برادر ضیاءالرحمن کے ہمراہ یونین کو...
28/08/2025

دعوتی مہم — یونین کونسل باغسر بنڈالہ

امیرِ حلقہ ڈاکٹر علی فخرالدین نے قیمِ یونین کونسل برادر ضیاءالرحمن کے ہمراہ یونین کونسل باغسر بنڈالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم کے ذریعے امیدواران اور منتخب ممبران کو 31 اگست کو منعقد ہونے والے امیدواران پروگرام میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی

امیرِ حلقہ سماہنی  ڈاکٹر علی فخرالدین  نے محترم شبیر سبحانی  کو امیر یوسی چوکی مقرر کیا ہے۔اللہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائ...
27/08/2025

امیرِ حلقہ سماہنی ڈاکٹر علی فخرالدین نے محترم شبیر سبحانی کو امیر یوسی چوکی مقرر کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے اور جماعتِ اسلامی کی اس ذمہ داری کو نبھانے کی توفیق دے❣️

14 اگست 1947 — وہ دن جب پاکستان ایک خواب سے حقیقت بنا۔ اس دن کی سب کو مبارک ہو۔دعا ہے کہ یہ ملک اس اصل مقصد کے لیے آزاد ...
14/08/2025

14 اگست 1947 — وہ دن جب پاکستان ایک خواب سے حقیقت بنا۔ اس دن کی سب کو مبارک ہو۔

دعا ہے کہ یہ ملک اس اصل مقصد کے لیے آزاد ہو، جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں۔ یہ دھرتی ان بے انصاف اور ظالم عناصر سے پاک ہو، جو برسوں سے اس ملک کو جھونکوں کی طرح چُوستے آ رہے ہیں، اور جنہوں نے اس کے وسائل کو اپنی جاگیروں کی طرح لوٹا۔

پاکستان اسلام کا پیغام بن کر اُبھرے، انصاف اور عدل کا گہوارہ بنے، اور ہم سب مل کر اس کو ترقی کی دوڑ میں شامل کریں۔
یاد رکھیں! جب تک ہم اپنے اندر موجود ان استحصالی طاقتوں کو پہچان کر ختم نہیں کریں گے، یہ ہمارے خون کو چوستے رہیں گے۔

آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے، اور اس وطن کو اس کے اصل خواب، اصل مشن، اور اصل منزل تک پہنچائیں گے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

ونا دبل، سماہنی کا دل دہلا دینے والا سانحہ 💔دو جگر گوشے، عیسیٰ اور موسیٰ، کھیلتے کھیلتے نالے کے پانی کی بے رحم موجوں میں...
10/08/2025

ونا دبل، سماہنی کا دل دہلا دینے والا سانحہ 💔
دو جگر گوشے، عیسیٰ اور موسیٰ، کھیلتے کھیلتے نالے کے پانی کی بے رحم موجوں میں ڈوب گئے… اور پلک جھپکتے میں والدین کی دنیا اُجڑ گئی۔
پورا علاقہ سوگ میں ڈوب چکا ہے، ہر دل غم سے بوجھل اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
یا اللہ! اس ناقابلِ برداشت صدمے پر والدین اور خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرما، ان ننھے فرشتوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے، اور ان کے جانے کو والدین کے لیے آخرت کا وسیلہ بنا دے۔
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون

امیر جماعت اسلامی سماہنی، ڈاکٹر علی فخرالدین نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کی،محنت کش ملازمین سے اظ...
07/08/2025

امیر جماعت اسلامی سماہنی، ڈاکٹر علی فخرالدین نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کی،
محنت کش ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کیا، اور ان کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
انہوں نے متعلقہ اداروں اور ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالیں
تاکہ ملازمین کو درپیش مشکلات کم ہوں اور ترقیاتی عمل میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

پی ڈبلیو ڈی کے محنت کش ملازمین اپنے جائز حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو دن رات عوامی ترقیاتی کاموں میں مصروف رہتے ہیں،
مگر خود اپنے بنیادی مسائل کے حل سے محروم ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملازمین کی آواز سنی جائے،
اور ان کے جنرل مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
یہ مسئلہ نہ صرف ان ملازمین کے لیے اذیت کا باعث ہے،
بلکہ سرکاری امور اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی مسلسل رکاوٹ بن رہا ہے۔

ہم ان بھائیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،
اور اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل بھر کی سیاسی و انتظامی قیادت، متعلقہ ادارے، اور بااختیار شخصیات
اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں
اور ان محنت کشوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں

07/08/2025

کشمیر کی آزادی کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ یہ جدوجہد کرنے والے خود ذہنی طور پر آزاد ہوں ۔۔
آزاد ہوں بدعنوانی، کرپشن، چاپلوسی، سفارش اور لیڈروں کی خوشامد سے۔
کیوں کہ غلام ذہن کبھی آزاد قوم کو جنم نہیں دیتے۔
تاریخ وہی لوگ بناتے ہیں جو جھوٹے خداؤں کو توڑنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔
لوگو!
وقت آ گیا ہے کہ ہم اُن چہروں کو پہچانیں
جو سالوں سے ہمیں ہمارے ہی حقوق سے محروم رکھتے آ رہے ہیں۔
خاموشی جرم ہے —
اپنے مقفل منہ کھولیے،
باضمیر بنیے،
اور سچ کا نقارہ بجائیے
علی فخرالدین

Address

Bhimber
10050

Telephone

+923556529055

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat e Islami Samahni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share