District Public Prosecutor Buner

District Public Prosecutor Buner Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Public Prosecutor Buner, Public & Government Service, Daggar, BUNER.

18/07/2026

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخواجناب محمد رفیق صاحب کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد خان کی نگرانی میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر جناب محمد اللہ صاحب کی مؤثر پیروی اور تفتیشی افسر کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ سیشن جج بونیر کی عدالت نے مقدمہ سرکار بنام سرتاج (FIR نمبر 111، مورخہ 26.3.2024، دفعات 302 PPC اور 15AA، تھانہ سٹی سواڑی) میں تفصیلی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم جاری کیا۔ملزم کی سزا انصاف کی جیت ہے اس طرح انصاف کی فراہمی کے لیے پراسیکیوشن کی یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ ڈی پی پی بونیر



16/07/2026

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخواجناب محمد رفیق صاحب کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد خان کی نگرانی میں *سینئر پبلک پراسیکیوٹر جناب نور سلام صاحب اور تفتیشی افسر کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج-I بونیر کی عدالت نے مقدمہ سرکار بنام سہیل احمد (FIR نمبر 417، مورخہ 01.08.2024، دفعات 302,311,376 PPC اور 15AA، تھانہ ڈگر) میں تفصیلی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 302،376 ت پ میں دو مرتبہ عمر قید اور 53CPA میں 5 سال سزا کا حکم جاری کیا۔ملزم کی سزا انصاف کی جیت ہے اس طرح انصاف کی فراہمی کے لیے پراسیکیوشن کی یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ ڈی پی پی بونیر


ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخوا جناب محمد رفیق خان مہمندصاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ب...
14/07/2026

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخوا جناب محمد رفیق خان مہمندصاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد خان نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر جناب مجیب الرحمن اور پروبیشن آفیسر کے ہمراہ ضلع جیل بونیر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جیل عملے کی پے رول میٹنگ میں شرکت کی گئی اور قیدیوں کی بحالی و رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ جیل کچن کا معائنہ کر کے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر *GBV اور CPA کے مقدمات* سمیت *انڈر ٹرائل قیدیوں اور ڈسچارج ہونے والے کیسز* کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جیل میں موجود قیدیوں سے ملاقات کر کے انہیں لیگل ایڈ کے تحت مفت قانونی معاونت کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پراسیکیوشن اور جیل انتظامیہ مل کر کام کریں گے تاکہ قیدیوں کو ان کے قانونی حقوق ملیں اور انصاف کا عمل شفاف و تیز ہو۔ ملاقات کا مقصد قیدیوں کے قانونی حقوق کی فراہمی، مقدمات کی جلد تکمیل اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانا تھا۔



Today Parole sub committee meeting in district jail daggar buner.
13/07/2026

Today Parole sub committee meeting in district jail daggar buner.

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن  خیبرپختونخواجناب محمد رفیق خان مہمندصاحب کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد ...
12/07/2026

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخواجناب محمد رفیق خان مہمندصاحب کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد خان کی نگرانی میں *ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر جناب محمد اللہ صاحب* کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں معز عدالت سیشن جج/ضلع قاضی بونیر نے مقدمہ FIR نمبر 60 مورخہ 13.12.2024 تھانہ بٹارہ بجرم 324 تعزیرات پاکستان میں ملزم *سید رضی شاہ* کو *5 سال قید با مشقت* کی سزا سنائی۔
ملزم کی سزا انصاف کی جیت ہے اس طرح انصاف کی فراہمی کے لیے پراسیکیوشن کی یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ ڈی پی پی بونیر

ایمرجنسی کی صورت میں یاد رکھیں — PEHL 911 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گھبرائیں نہیں، فوراً PEHL 911 پر کال کریں۔✅ پولیس، ...
09/07/2026

ایمرجنسی کی صورت میں یاد رکھیں — PEHL 911
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گھبرائیں نہیں، فوراً PEHL 911 پر کال کریں۔
✅ پولیس، ریسکیو، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی
✅ بروقت مدد، قیمتی جانوں کا تحفظ
✅ ایک کال، فوری معاونت
اپنی، اپنے اہلِ خانہ اور اپنے اردگرد موجود افراد کی حفاظت کے لیے PEHL 911 کا نمبر یاد رکھیں اور ضرورت کے وقت بلا جھجھک استعمال کریں۔
PEHL 911 — آپ کی حفاظت، ہماری ترجیح۔
حکومتِ خیبر پختونخوا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ و قبائلی امور


09/07/2026
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹربونیر جناب امجد خان نے آج اپنے دفتر میں ضلعی پروبیشن آفیسر سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ملزمان کے مقدما...
03/07/2026

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹربونیر جناب امجد خان نے آج اپنے دفتر میں ضلعی پروبیشن آفیسر سے ملاقات کی۔

اجلاس میں ملزمان کے مقدمات کے حوالے سے پروبیشن رپورٹ کی بروقت تیاری، قانونی تقاضوں پر عملدرآمد اور ملزمان کی معاشرتی بحالی کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقصد یہ ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کی مؤثر پیروی کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی اصلاح اور بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

پشاور ہائی کورٹ کے "آصف اللہ بنام سرکار" کے تناظر میں ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات ...
02/07/2026

پشاور ہائی کورٹ کے "آصف اللہ بنام سرکار" کے تناظر میں ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد خان کے زیر صدارت ضلع بونیر کے تمام ڈی ایف سیز کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں معزز ڈی پی پی صاحب نے مقدمات کے چالان کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں دی گئی قانونی ہدایات کے مطابق مکمل اور جامع بنانا۔ مقدمات کے بروقت فیصلے کے لیے گواہان کو بروقت نوٹس اور سمن جاری کر کے عدالت میں ان کی حاضری یقینی بنانا۔
عدالتوں میں مقدمات کی بروقت اور مؤثر پیروی کو یقینی بنانا تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو کی ہدایات دیں۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر جناب مجیب الرحمٰن نے سمن وارنٹ کے بارے میں شرکاء کو بریفننگ دی۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ڈی ایف سیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مذکورہ فیصلے اور ڈی جی پراسیکیوشن کی ہدایات پر حرف بہ حرف عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔



ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد خان کی زیر صدارت پولیس انویسٹیگیشن آفیسرز کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں...
30/06/2026

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بونیر جناب امجد خان کی زیر صدارت پولیس انویسٹیگیشن آفیسرز کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں زیرِ تفتیش اور زیرِ سماعت مقدمات کے چالان، شواہد کی قانونی حیثیت اور عدالت میں بروقت گواہی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اینٹی ریپ ایکٹ کے کیسز کےبارے میں ضروری ہدایات دیں ۔ مضبوط استغاثہ کے لیے پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Address

Daggar
Buner

Opening Hours

Monday 08:00 - 03:00
Tuesday 08:00 - 03:00
Wednesday 08:00 - 03:00
Thursday 08:00 - 03:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 02:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Public Prosecutor Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share