28/10/2022
(منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،7 ملزمان گرفتار20کلوگرام سے زائد چرس اور ایک کلوگرام آئس)
پشاور پولیس نے تھانہ رحمان بابا ،تھانہ آغا میر جانی شاہ،تھانہ خان رازق شہید ،تھانہ سربند اور شاہ پور کی حدود میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مزید7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان آئس اور چرس سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جن کو خفیہ پولیس اطلاعات پر ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر20 کلو گرام سے زائد چر س اور ایک کلو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران مزید 7ملز مان کو گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والے کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرنے والے شامل ہیں ، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا منظور خان ،تھانہ آغا میر جانی شاہ عبد العلی،ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید راضی خان ،ایس ایچ اوتھانہ سربند مدثر حیات اور ایس ایچ اوتھانہ شاہ پور عمران الدین کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں میں گرفتار ملزمان میں ادریس ولد رحمان،اجر ولد نورالدین،بشیر ولد زین اللہ،ناصر ولد معین خان،یاسین خان عرف الیاس ولد دیار خان ، ناصر ولد اقبال الدین اور الیاس ولد واصل خان شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر20کلو گرام سے زائد چرس اور ایک گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں