Sayed Ali Shah

Sayed Ali Shah سیدعلی شاہ سابقہ اُمیدوار حلقہ پی کے 27 بونیر،
مثبت تبدیلی لے کے آئینگے انشااللہ۔
(1)

30/11/2025

میں MPA جناب عبدُالکبیر خان کا دِل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے جرگہ منعقد کیا اور کسانوں کی آواز سننے کے لیے فوراً اقدام اٹھایا۔
یہ ایک مثبت آغاز ہے، مگر اصل اور بنیادی سوالات اب بھی جواب طلب ہیں۔

مختصر نوٹس کے باعث ہمیں یہ اہم نکات پیش کرنے اور ان فیصلوں کی اصل وجوہات جاننے کا موقع نہیں مل سکا، جو پورے مندنڑ اور بونیر کے کسانوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

۱۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی (PTC) نے مندنڑ میں خریداری مرکز کیوں بند کیا؟

یہ پورے علاقے کا سب سے بڑا سوال ہے:
• کیا کمپنی اپنے انتظامی اخراجات کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہی ہے؟
• یا گزشتہ سال کے کچھ ناخوشگوار واقعات، جن میں بعض کاشتکاروں کی PTC اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی اور غیر ذمہ دارانہ رویّے شامل تھے، اس فیصلے کی وجہ بنے؟
• جو بھی وجہ ہو، نقصان صرف اور صرف ہمارے کسانوں کو ہو رہا ہے، جنہیں اب لمبا سفر کرکے سواڑئ میں تمباکو فروخت کرنا پڑے گا۔

۲۔ لیکسن ٹوبیکو کمپنی نے بھی مندنڑ سے اپنا خریداری مرکز کیوں ختم کیا؟
دو بڑی کمپنیاں ایک ہی علاقے سے پیچھے ہٹ جائیں — یہ معمولی بات نہیں۔
اس کی وجوہات جاننا کسانوں کا حق ہے۔

۳۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ (PTB) نے تمباکو کا کوٹہ کم کیوں کیا؟
یہ فیصلہ پورے خیبرپختونخوا کے کاشتکاروں کے لیے دھچکے سے کم نہیں۔
• کیا تمباکو کی برآمدات (Exports) کے لیے کوئی واضح پالیسی نہیں بنائی گئی؟
• یا منصوبہ بندی کی کمی کے باعث کسانوں کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے؟
• کوٹہ میں کمی کے باعث ہزاروں خاندانوں کی آمدنی براہِ راست متاثر ہوگی۔

13/02/2025

شبِ برات مغفرت، رحمت اور برکتوں کی رات ہے۔ اس مقدس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے، گناہوں کو معاف کرتا ہے اور دعا قبول فرماتا ہے۔ آئیے، اس رات کو عبادت، استغفار اور دعا میں گزاریں اور اپنے دلوں کو اللہ کی محبت سے منور کریں۔

یا اللہ! ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہماری مشکلات کو آسان کر، اور ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین!

شبِ برات مبارک ہو!

#دعا

02/02/2025

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ یا کم بیلنس والے گاڑیوں سے موٹرویز پر 1 فروری 2025 سے 25% اضافی ٹول وصول کیا جارہا ہے ۔مثال کے طور پر، پشاور سے اسلام آباد تک 500 روپے کی بجائے 625 روپے ٹول چارج کیا جاتا ہے ۔ تمام گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیوں کو ایم ٹیگ پر رجسٹر کریں اور بیلنس برقرار رکھیں تاکہ اضافی چارج سے بچا جا سکے۔

پچھلے چھ ماہ میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، اور ہر مہینے ...
16/01/2025

پچھلے چھ ماہ میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، اور ہر مہینے تقریباً 20 فیصد مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ پشاور سے اسلام آباد تک کا ٹول 220 روپے سے بڑھ کر اب 500 روپے ہو چکا ہے۔ عوام خاموش بیٹھی ہوئی ہے،
لیکن سوال یہ ہے کہ اس کے بدلے عوام کو کیا ریلیف دیا جا رہا ہے؟

نیا سال 2025 مبارک!دعا ہے یہ سال خوشیوں، کامیابیوں اور امن سے بھرپور ہو۔ اللہ آپ کی زندگی میں آسانیاں عطا فرمائے۔ نئے سا...
31/12/2024

نیا سال 2025 مبارک!
دعا ہے یہ سال خوشیوں، کامیابیوں اور امن سے بھرپور ہو۔ اللہ آپ کی زندگی میں آسانیاں عطا فرمائے۔ نئے سال کا آغاز دعا اور محبت کے ساتھ کریں۔

27/11/2024

پی ٹی آئی کے سیاسی ورکرز کی موت افسوسناک ہیں۔
جمہوری روایات کی پامالی مایوس کن ہے۔
مرحومین کیلئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا ہے۔

تحصیل مندنڑ ضلع بونیر۔امبیلا پولیس موبائل پر IED حملے کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا ف...
16/10/2024

تحصیل مندنڑ ضلع بونیر۔
امبیلا پولیس موبائل پر IED حملے کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
یہ اس ہفتے تحصیل مندنڑ میں پولیس پر دوسرا حملہ ہے۔ بونیر پولیس عوام دوست ہے اور بونیر کے عوام پولیس دوست۔ ہم اپنے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنے پُرامن علاقے میں ایسی کارروائیوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا، جیسے سوات اور لکی مروت کے عوام نے کیا تھا۔

*غصے کی کیمسٹری*جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھ لے، وہ اسے آسانی سے قابو میں رکھ سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں سولہ کیمیکلز ہیں ج...
14/10/2024

*غصے کی کیمسٹری*

جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھ لے، وہ اسے آسانی سے قابو میں رکھ سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں سولہ کیمیکلز ہیں جو ہمارے جذبات اور موڈز کو تشکیل دیتے ہیں۔ ہر جذبے کا دورانیہ صرف 12 منٹ ہوتا ہے۔ مثلاً غصہ، جو کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے— جیسے نیند کی کمی، خالی پیٹ رہنا، یا جسم میں انسولین کی کمی— اس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور غصہ پیدا ہوتا ہے، لیکن یہ صرف 12 منٹ تک رہتا ہے۔ ہمارا جسم 12 منٹ بعد ایسے کیمیکل خارج کرتا ہے جو غصے کو ختم کر دیتے ہیں، اور یوں ہم ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم یہ 12 منٹ مینیج کر لیں، تو غصے کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

ہمارے چھ بنیادی جذبات— غصہ، خوف، نفرت، حیرت، لطف، اور اداسی— سب کی مدت صرف 12 منٹ ہے۔ اگر ہم ان 12 منٹوں میں اپنے جذبات پر قابو پائیں، تو وہ ہماری شخصیت کا حصہ نہیں بنتے۔ اکثر لوگ ان جذبات پر تیل ڈال کر انہیں بڑھا دیتے ہیں، یوں جو جذبہ 12 منٹ میں ختم ہونا چاہیے تھا، وہ دو تین دن یا اس سے بھی زیادہ رہتا ہے اور آخرکار ہماری شخصیت کا مستقل حصہ بن جاتا ہے۔

جب بھی کوئی جذبہ غالب آئے، زبان بند رکھیں، کچھ نہ بولیں، اور فوری طور پر خود کو کسی اور سرگرمی میں مشغول کر لیں، جیسے واک، صفائی، یا فون کال۔ یوں بارہ منٹ گزر جاتے ہیں، طوفان تھم جاتا ہے، اور آپ فیصلہ کرنے کی حالت میں آ جاتے ہیں۔ خاموشی ہر طوفان کا مقابلہ کر سکتی ہے، چاہے وہ غصے کا ہو یا کسی اور جذبے کا۔ خاموش رہ کر زندگی کے بڑے سے بڑے طوفان کو شکست دی جا سکتی ہے۔
سیدعلی شاہ ۔

02/10/2024

8 یا 9 اکتوبر سے گرمی میں اضافہ ہوگا

Address

Mohalla Rashaka
Bunerwal
19300

Telephone

+923445558884

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sayed Ali Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sayed Ali Shah:

Share